Govt. Higher Secondary School Chak No. 6/3-L

Govt. Higher Secondary School Chak No. 6/3-L

Share

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

15/06/2026

💥پیکٹا (PECTAA) کلاس پنجم رجسٹریشن

📆 تعلیمی سال 2026-27 کے سالانہ امتحان کے لیے جماعت پنجم (Grade 5) کے طلباء کی رجسٹریشن
☑️ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں جماعت پنجم کے طلبہ کی رجسٹریشن IBS (Item Bank System) کے ذریعے کی جائے گی۔

👈🏼 رجسٹریشن کا شیڈول
⬅️ شروع ہونے کی تاریخ: 25 جون 2026
⬅️ آخری تاریخ: 08 اگست 2026

🔖 Instructions ⬇️
1️⃣ سکول سربراہان اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبہ کی تاریخ پیدائش (Date of Birth) آن لائن انرولمنٹ ریکارڈ کے مطابق درست درج ہو۔
2️⃣ تاریخ پیدائش میں کسی بھی غلطی یا تضاد کی ذمہ داری ادارے کے سربراہ پر ہوگی۔
3️⃣ عمر کی تصحیح (Age Correction) سے متعلق درخواستیں پیکٹا کے قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹائی جائیں گی۔
4️⃣ تمام سکول مقررہ وقت کے اندر رجسٹریشن مکمل کریں۔
5️⃣ ہر طالب علم کی حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔

💢 درج ذیل معلومات درست درج کی جائیں
✅ طالب علم کا نام
✅ والد کا نام
✅ تاریخ پیدائش
✅ ب فارم نمبر
✅ مضامین کا انتخاب
✅ سکول کی معلومات
✅ والدین/سرپرست کا رابطہ نمبر
✅ ای میل (اختیاری)
✅ مجوزہ امتحانی مرکز (تین ترجیحات)
🏢 قریبی بینک کی
معلومات (تین ترجیحات)
☑️ ہدایت برائے CEOs/DEAs
👈🏼 ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران تمام سکول سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کریں تاکہ رجسٹریشن مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے۔
📋 ڈائریکٹر (اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن) پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) لاہور

12/05/2026

Admissions Open 1st Year.
Session: 2026-27.

It is hereby informed to all concerned students that admission of 1st Year classes at Govt . Higher Secondary School Chak No.6/3L is starting from 12 May.

The classes will be conducted under the supervision of highly competent staff, including STIs provided by the Punjab Government, ensuring a quality learning environment.

All students are advised to contact to the office during school time with all necessary documents .
Result Card 9th class .
Character Certificate.
B form.
Photos 4.

Principal :
Mubbashir Hassan Khan
Govt. Higher Secondary School Chak No.6/3L.

07/05/2026

نہم جماعت کے فیصل آباد بورڈ 6 مئی 2026 کو ملتوی ہونے والے سیکنڈ گروپ کے تمام پرچے اب 11 مئی 2026 بروز سوموار دوپہر 2 بجے لیے جائیں گے۔

02/05/2026

سرکاری سکول ۔۔۔معیاری سکول
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 6/3L
سرکاری سکول آباد رہیں، علم و شعور کے چراغ ہمیشہ روشن رہیں۔ یہی وہ ادارے ہیں جہاں سے قوم کا مستقبل سنورتا ہے، جہاں ننھے ذہن خواب دیکھنا سیکھتے ہیں اور ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ پاتے ہیں۔ سرکاری سکول صرف عمارتوں کا نام نہیں بلکہ یہ امید، محنت اور ترقی کی علامت ہیں۔

21/04/2026

💗☘️💗☘️💗☘️💗☘️💗
‏‎شاعرِ مشرق، مصورِ پاکستان 🦅حضرت علامہ محمد اقبالؒ🦅 کے 88 ویں یومِ وصال کے موقع پر
💗میں آپ کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
آپ ایک سچے عاشق رسولﷺ❤️ تھے۔
جب کہ آپ کی خدمات، فلسفہ خودی، تعلیمات اور نظریات ہمیشہ ہمارے لئےمشعل راہ رہیں گی۔
☘️🌺🍀🌺☘️
‏‎حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے تصورات و نظریات کے نمایاں پہلوؤں میں
1۔اقبالؒ اور عشقِ رسولﷺ❤
2۔خودی
3۔عقل و عشق
4۔مردِ مومن
5۔وطنیت و قومیت
6۔اقبالؒ کا تصورِ تعلیم
7۔اقبالؒ کا تصورِ عورت
8۔اقبالؒ اور مغربی تہزیب
9۔اقبالؒ کا تصورِ ابلیس
کے علاوہ اور بھی بہت سے نظریات شامل ہیں۔
اللّٰه پاک آپ کی بخشش فرمائیں اور آپ کے درجات بلند تر فرمائیں۔آمین🙏
💗☘️💗☘️💗 محمد حنیف مجاہد
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 6/3L☘️💗

19/04/2026

سرکاری سکول -- - - معیاری سکول
کل سے نہم کلاس کے بورڈ امتحانات شروع ہونے جا رہے ہیں۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 6/3L کا سٹاف اپنے ہونہار بچوں کی کامیابی اور اچھے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ ہمارے بچوں کو کامیاب و کامران کرے۔
پرنسپل : مبشر حسن خان لغاری
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 6/3L

18/04/2026

محترم اساتذہ کرام!
ڈسپلن کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔
نظم و ضبط (Discipline) ایک مضبوط سسٹم (System) بنانے سے قائم ہوتا ہے ۔
جب بہت سے بچے ایک ساتھ حرکت کرتے ہیں تو اسے مؤثر طریقے سے سنبھالنے کو Crowd Management (ہجوم کا نظم) کہا جاتا ہے—
اور یہی ہمیں اپنانا ہو گا ۔

🏫۔ انتظامی حل (Management Plan):

🔄 ۔ وقفے وقفے سے چھٹی (Staggered Release)
تمام کلاسوں کو ایک ساتھ چھٹی نہ دی جائے:
: Nursery / Prep / Primary/ Middle:
5 منٹ پہلے
آخر میں: Senior Classes
✔ اس سے گیٹ پر دباؤ کم ہوگا۔

👩‍🏫 ڈریس کوڈ کی پابندی:
ٹیچرز ڈریس کوڈ گاؤن لازمی پہنیں ۔

👩‍🏫 ٹیچرز کی پیریڈ میں آمد :
تمام ٹیچرز پیریڈ کے لیے بر وقت جماعت میں تشریف لے جائیں ۔ اس سے بھی مؤثر ڈسپلن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

🚶 : ۔ ایک قطار کا قانون (Single Line Rule)
بچوں کو واضح ہدایات دی جائیں کہ اسمبلی ، بریک اور چھٹی کے وقت ایک لائن میں چلیں ۔

📢 اساتذہ کے لیے ہدایات (Teachers Instructions)
📝 طلباء کی حفاظت اور نظم و ضبط ۔
🚶 طلباء کی یونیفارم :
طلباء کی یونیفارم پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ اس سے ڈسپلن قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

🔹 کلاس سے روانگی (Class Dismissal):
کوئی بھی کلاس بغیر لائن (Line Formation) کے کلاس روم سے باہر نہ نکالی جائے۔

🔹 استاد کی ذمہ داری (Teacher Responsibility):
آخری پیریڈ میں آخری بچے کے نکلنے تک استاد کلاس میں موجود رہے۔

🔹 بدنظمی کی رپورٹ (Misbehavior Reporting):
دھکا دینے (Pushing) یا دوڑنے والے بچے کا نام نوٹ کر کے رپورٹ کریں ۔

🔹 ڈیوٹی کی پابندی (Duty Compliance):
تمام اساتذہ اسمبلی کے وقت اپنی جماعت کے سامنے موجود رہیں تاکہ اسمبلی بہترین طریقے سے conduct ہو سکے ۔

📌 یاد رکھیں: طلباء کی حفاظت ، تعلیم اور ان کی اخلاقی تربیت ہماری اولین ذمہ داری (Top Priority) ہے۔

🎤 بچوں کے لیے اسمبلی اعلان (Assembly Message)

👦👧 پیارے بچو!
آپ کا سکول آپ کا دوسرا گھر ہے اور آپ کی حفاظت (Safety) ہمارے لیے سب سے اہم ہے ۔
آج سے ہم سب مل کر کچھ نئے اصول اپنائیں گے:

🚶‍♂️ : ۔ لائن میں چلیں (Walk in Line)
ہمیشہ ایک قطار (Single Line)
میں چلیں۔

🏆: ۔ انعامی نظام (Reward System)جو کلاس سب سے بہترین ڈسپلن دکھائے گی اسے ہفتے کے آخر میں🎖 Discipline Award دیا جائے گا۔

👦 بچوں کی ڈیوٹیز (Students Duties)
بچوں کو بھی ذمہ داری دینا بہت ضروری ہے ۔

🔹 Line Leader (لائن لیڈر):
ہر کلاس میں ایک بچہ لائن بنوائے گا ۔

🔹 Silence Monitor (خاموشی مانیٹر):
ایک بچہ شور کو کنٹرول کرے گا ۔

🔹 Queue Helper (قطار معاون):
گیٹ پر لائن بنوانے میں مدد کرے گا۔

🌟 حتمی پیغام
✨ "نظم و ضبط وہ طاقت ہے جو ایک ہجوم کو بہترین ٹیم میں بدل دیتی ہے۔"
اگر ہم سب—اساتذہ اور طلباء —مل کر ان اصولوں پر عمل کریں تو ہمارا سکول ایک محفوظ (Safe) اور مثالی (Ideal) ادارہ بن سکتا ہے۔
📘 پرنسپل: مبشر حسن خان لغاری
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 6/3L

Photos from Govt. Higher Secondary School Chak No. 6/3-L's post 17/04/2026

🚨 داخلہ 2026 — سنہری موقع! 🚨
🏫گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 6/3L

🌟 سرکاری سکول — معیاری سکول!

💥 یہ سہولتیں بالکل مفت حاصل کریں:
🌐
✔ فری داخلہ
✔ فری بکس
✔ فری تعلیم (کوئی فیس نہیں)

📢 طلبہ میں مفت کتب تقسیم جاری ہے — ابھی فائدہ اٹھائیں!
کلاسز : نرسری تا فسٹ ائر
🎯 اپنے بچے کو ایک محفوظ، بااعتماد اور کامیاب مستقبل دیں

⏳ محدود نشستیں — آج ہی داخلہ کروائیں
پرنسپل: مبشر حسن خان لغاری
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 6/3L

17/04/2026

اعزاز یہ بخشا گیا اہل مکتب کو
حذف ریزوں سے کر لیتے ہیں یہ لعل و گہر پیدا

علم کی روشنی بانٹنے والا استاد ، دراصل
زندگی سنوارنے والا معمار ہوتا ہے ۔
استاد کا مقام ، عزتوں کا نشان ہے ۔ جس کا
فیض نسلوں تک چلتا رہتا ہے
کلاس روم میں استاد کے لیے اہم آداب

1. وقت کی پابندی: کلاس شروع ہونے سے پہلے حاضر ہوں، دیر سے آنا طلباء کے وقت کا ضیاع ہے۔
2. مناسب لباس اور پیشہ ورانہ ظاہری: صاف ستھرا، معیاری اور وقار والا لباس پہنیں۔
3. شائستہ اور احترام آمیز رویہ: طلباء سے نرم اور مہذب لہجے میں بات کریں، غصہ یا طعنہ نہ کریں۔
4. مکمل تیاری کے ساتھ آنا: لیکچر، نوٹس اور مثالوں کی تیاری کرکے آئیں۔
5. عدل و انصاف کا رویہ: تمام طلباء کے ساتھ یکساں سلوک کریں، favoritism نہ کریں۔
6. طلباء کی رائے اور سوالات کا احترام: ہر سوال کو توجہ سے سنیں اور جواب دیں۔
7. کلاس روم میں مثبت ماحول: طلباء کی حوصلہ افزائی کریں، تعریف کریں اور غلطی پر نرم رہنمائی کریں۔
8. اپنی زبان اور الفاظ پر کنٹرول: غیر مناسب یا طلباء کی ذات پر حملہ کرنے والے الفاظ نہ بولیں۔
9. مسلسل خود تربیت: نئے علم اور تدریسی طریقوں سے خود کو آگاہ رکھیں۔
10..ذاتی مثال بننا: جو کچھ طلباء سے کہتے ہیں، خود بھی اس پر عمل کریں۔
11. کرسی پر بیٹھنے کے آداب: سیدھے اور وقار کے ساتھ بیٹھیں، جھک کر یا لڑھک کر نہ بیٹھیں، دونوں پاؤں زمین پر رکھیں، ٹانگیں نہ ہلائیں اور کمر سیدھی رکھیں تاکہ طلباء کے سامنے اچھی مثال قائم ہو۔
12 میز پر بیٹھنا مناسب عمل نہیں۔ ۔

14/04/2026

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز (BISE) کے نئے رولز کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے کل نمبروں اور پاسنگ مارکس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
*​کل نمبر (Total Marks)*
​میٹرک (9th اور 10th) کے مجموعی نمبر 1200 ہوتے ہیں، جن کی تقسیم نیچے دی گئی ہے:
*​نویں جماعت (9th Class): 555 نمبر*
*​دسویں جماعت (10th Class): 555 نمبر*
*​پریکٹیکل (Practicals):* 90 نمبر (یہ صرف دسویں جماعت کے امتحانات کے بعد ہوتے ہیں)
*​میٹرک کل نمبر:* 555 + 555 + 90 = 1200
*​پاسنگ نمبر (Passing Marks)*
​پنجاب بورڈ نے حال ہی میں پاسنگ پالیسی میں تبدیلی کی ہے:
*​پاسنگ فیصد:* اب پاس ہونے کے لیے ہر مضمون میں 40% نمبر لینا لازمی ہیں۔ (پہلے یہ 33% تھے)۔
*​مضامین کے لحاظ سے پاسنگ نمبر:*
100 نمبر والے پیپر میں : پاس ہونے کےلیے 40 نمبر چاہیے۔
​75 نمبر والے پیپر میں: پاس ہونے کے لیے 30 نمبر چاہیے۔
​60 نمبر والے پیپر میں: پاس ہونے کے لیے 24 نمبر چاہیے۔
​50 نمبر والے پیپر میں: پاس ہونے کے لیے 20 نمبر چاہیے۔
*​اہم نکات:*
​مجموعی پاس ہونا: آپ کو ہر مضمون میں انفرادی طور پر 40% نمبر لینا ہوں گے۔ اگر کسی ایک مضمون میں نمبر کم ہوئے تو اس کی سپلی (Supply) تصور ہوگی۔
​گریڈنگ سسٹم: بورڈ اب آہستہ آہستہ نمبروں کے بجائے گریڈز (A+, A, B وغیرہ) کی طرف منتقل ہو رہا ہے، لیکن فی الحال مارکس شیٹ پر نمبر بھی درج ہوتے ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Jhang?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Chak No. 6/3-L
Jhang

Opening Hours

Monday 07:00 - 15:00
Tuesday 07:00 - 15:00
Wednesday 07:00 - 15:00
Thursday 07:00 - 15:00
Friday 07:00 - 13:00
Saturday 07:00 - 12:00