05/06/2026
63 - ڈپٹی کمشنر گجرات، محترمہ نور العین قریشی صاحبہ سے ان کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گجرات محمد عمران بلوچ کی ایک تعارفی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران ضلع میں جاری تعلیمی اقدامات اور اہم منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کی درخواست کی گئی۔ محترمہ ڈپٹی کمشنر نے ان اقدامات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
امید ہے کہ یہ اشتراکِ عمل گجرات میں تعلیم کی ترقی اور اچھے نتائج کے حصول میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ 🤝📚
04/06/2026
62 - محترم چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) گجرات اختر علی خان صاحب سے ملاقات ہوئی۔ لٹریسی گجرات کے مسائل بالخصوص ٹیچرز کا اعزازیہ کے حل کے حوالے سے بات ہوئی۔ محترم CEO صاحب نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ میٹنگ میں پرسنل اسسٹنٹ ٹو CEO گجرات چودھری عبد الرحمان اور سٹینو گرافر لٹریسی آفس گجرات عثمان بٹ بھی موجود تھے۔
02/06/2026
61. Officially welcomed as District Education Officer Literacy Gujrat.
27/05/2026
60 - Ap sab ko Eid Mubarak
22/05/2026
58 - امید کی نئی کرن: ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدی لٹریسی پروگرام کے تحت "پلیسمنٹ ٹیسٹ" کا دوسرا روز! ✍️📖
محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف صاحبہ کے قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور اصلاح کے انقلابی وژن (CMPLP) کے تحت لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ضلع گجرات کی جانب سے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
آج مورخہ 22 مئی 2026 کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں نئے داخل ہونے والے قیدیوں کی تعلیمی قابلیت اور خواندگی کے معیار کو جانچنے کے لیے پلیسمنٹ ٹیسٹ" (Placement Test) کے دوسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
اہم جھلکیاں:
🔹 جیل انتظامیہ کے بھرپور تعاون سے ٹیسٹنگ کے عمل کو انتہائی شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا گیا۔
🔹 لٹریسی ڈیپارٹمنٹ گجرات کے لٹریسی موبلائزر نے ٹیسٹ کے انعقاد اور امتحانی مواد کی تقسیم کی خود نگرانی کی۔
🔹 اس ٹیسٹ کا بنیادی مقصد قیدیوں کی موجودہ تعلیمی استعداد کا اندازہ لگانا ہے۔
محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم گجرات، قیدیوں کو اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی فراہم کرنے اور انہیں معاشرے کا ایک پڑھا لکھا اور ذمہ دار شہری بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
19/05/2026
رپورٹ: مزمل طاہر لٹریسی موبلائزر
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی جھنگ محمد عمران بلوچ کی ہدایت پر لٹریسی موبلائزر مزمل طاہر کا لٹریسی ککی نو (33234519) سکول کا وزٹ اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی گئی
جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ محکمہ لٹریسی صرف اسکول کی چار دیواری تک محدود نہیں بلکہ کمیونٹی کے ساتھ مل کر تعلیمی شرح بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
والدین کے ساتھ اس ملاقات کے چند کلیدی مقاصد اور درج زیل ہیں
1. تعلیمی اہمیت پر آگاہی: والدین کو یہ سمجھانا کہ غیر رسمی تعلیم اداره (Non-Formal Education) ان کے بچوں کے مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے
2. ڈراپ آؤٹ (Drop-out) میں کمی: وہ بچے جو کام کاج یا کسی اور وجہ سے اسکول چھوڑ دیتے ہیں، ان کے والدین کو دوبارہ راغب کرنا تاکہ بچہ اپنی تعلیم مکمل کر سکے۔
3. گھر کا ماحول: والدین کو ترغیب دینا کہ وہ گھر پر بھی بچوں کی پڑھائی کے لیے وقت نکالیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
4. حاضری میں بہتری: ایسی ملاقاتوں کے بعد عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔
5۔ اسکول کی جگہ، حفاظت اور دیگر مقامی مسائل کے حل کے لیے کمیونٹی نے محکمہ سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
6۔ اس ملاقات کے دوران والدین کو حکومت کی طرف سے ملنے والی مفت کتابوں اور دیگر مراعات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہوگا تاکہ وہ بوجھ محسوس نہ کریں۔