Iqra Tution Centre اقراء ٹیوشن سنٹر

Iqra Tution Centre اقراء ٹیوشن سنٹر Educated
Built character
motivated functions
Built self confidence

02/08/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیماقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ♥️الحمدللہ رب االعالمین 🥰 الحمدللہ! اپنے مشن "تعلیم" کی رونم...
02/08/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ♥️
الحمدللہ رب االعالمین 🥰
الحمدللہ! اپنے مشن "تعلیم" کی رونمائی کی تکمیل کا آغاز کر دیا گیا ہے —
"اقرأ ٹیوشن سنٹر"۔
11محرم الحرام بروز سوموار کو آغاز ہوا پہلے دن صرف دو طالب علم تھے... اور اب الحمدللہ پچیس طلباء ٹیوشن پڑھنے آتے ہیں اور یہ قافلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔۔
یہ کوئی معمولی بات نہیں، بلکہ ایک واضح اور قابلِ فخر حقیقت ہے کہ:
اگر آپ کے مقاصد بڑے ہوں، تو سہولیات کی کمی کبھی بھی رکاوٹ نہیں بنتی۔
محنت، جذبہ اور خلوصِ نیت سے انسان وہ کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے جو بظاہر ممکن نہیں لگتا۔
یقیناً ہمارے ہاں نہ کرسیاں ہیں، نہ بڑے بلیک بورڈز، نہ کوئی شاندار عمارت...
لیکن جنہیں علم سے محبت ہو، وہ پروٹوکول کے پیچھے نہیں بھاگتے۔
وہ تو اینٹوں، ٹیلوں، کانٹوں پر بھی بیٹھ کر علم حاصل کرتے ہیں۔
انہیں اگر کچھ درکار ہوتا ہے تو بس علم...!
میرے استادِ محترم فرمایا کرتے تھے:
"جس نے پڑھنا ہو، اسے چاہے ویرانوں میں ریت کے ٹیلوں پر بھی بٹھا دیں، وہ پڑھ لیتا ہے…
اور جس نے نہ پڑھنا ہو، اسے صوفوں پر بٹھا دیں، دنیا کی ہر آسائش دے دیں، وہ پھر بھی نہیں پڑھے گا۔"
اقرأ ٹیوشن سنٹر کا مقصد صرف اور صرف علم کی خدمت ہے۔
ہم نے علم بانٹنا ہے، جو بھی آئے گا، ہمارے لیے وہ قابلِ احترام ہوگا۔
ہم اسے خوش آمدید کہیں گے اور اپنی بساط کے مطابق تعلیم دیں گے۔
جتنا علم ہمیں عطا ہوا ہے، ہم وہ ضرور آگے پہنچائیں گے۔
ہماری آپ سے التجا ہے:
اپنے بچوں کو اقرأ ٹیوشن سنٹر میں ایک بار ضرور بھیجیے۔
یہ مت دیکھیں کہ یہاں کلاس رومز بڑے ہیں یا سہولیات وافر ہیں یا نہیں...
یہ دیکھیں کہ یہاں علم کی سچی لگن ہے، اخلاص ہے، محنت ہے، خدمتِ خلق کا جذبہ ہے۔
ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے دعوت دیتے ہیں کہ
آئیے، ہمارے ساتھ اس مشنِ تعلیم میں شامل ہوں۔
ہمیں موقع دیجئے، ہم ان شاءاللہ آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
شکریہ!
منجانب: Iqra Tution Centre اقراء ٹیوشن سنٹر دربار میاں حسہ

Address

Near AlBassit Karyana Store Darbar Mian Hassa
Jhang Sadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqra Tution Centre اقراء ٹیوشن سنٹر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share