Govt. Graduate College for women Jhang Sadar

Govt. Graduate College for women Jhang Sadar

Share

GGCW jhang established in 1963.

Photos from Govt. Graduate College for women Jhang Sadar's post 17/06/2026

مالی دا کم پانی پانا، بھر بھر مشکاں پاوے 🪵💧
مالک دا کم پھل پھُل لانا، لاوے یا نہ لاوے! 🌸🍏

​ یہ کلام ہمیں زندگی کا ایک بہت بڑا سبق سکھاتا ہے۔ ہمارا کام صرف محنت کرنا، خلوصِ دل سے کوشش کرنا اور اپنا حصہ ڈالنا ہے (بالکل اس مالی کی طرح جو روز پودوں کو پانی دیتا ہے)۔
​نتیجہ کیا نکلے گا، کامیابی کب ملے گی، یہ سب اس رب پاک کے ہاتھ میں ہے۔ جب ہم نتیجے کی فکر چھوڑ کر صرف اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں، تو زندگی میں سکون آ جاتا ہے۔
​بس اپنے حصے کی مشکیں بھر بھر کر ڈالتے جاؤ، صلہ دینے والی ذات بہترین صلہ دے گی! ہمیں صرف کوشش کا مکلف بنایا گیا ہے، نتیجے کا نہیں۔ ✨

16/06/2026

کامیابی

اگر کوئی آپ سے چار قدم آگے ہے تو یقینا وہ چار کام زیادہ کر رہا ہے۔ وہ صبح چار بجے سو کر اٹھتا ہے۔ وہ چار کتابیں زیادہ پڑھتا ہے۔ وہ چار نئے لوگوں سے مل کر سیکھتا ہے۔ اسے چار زبانیں آتی ہیں، ورنہ وہ ان کی سمجھ رکھتاہے۔ وہ اپنی چار بری عادتیں ختم کر چکا ہے۔ چار نئی خوبیاں پیدا کر چکا ہے۔ اور اس نے چار نئے ہنر سیکھ لیے ہیں۔

اکثر لوگ قسمت کا رونا رہتے ہیں کہ فلاں انسان خوش قسمت ہے اس لیے کامیاب ہے۔ اس کے باپ نے اسے اچھے کالج میں بھیجا۔ پیسہ لگا کر بزنس سیٹ کروا دیا۔ اس کی سفارش کی اس لیے اسے نوکری ملی۔ لیکن یہ سب وہ جھوٹی تسلیاں ہیں جو ناکام لوگ خود کو دیتے ہیں۔ شاید اس کے پاس پیسہ زیادہ ہو، لیکن آپ کے پاس تیز دماغ ہو گا۔ کسی کو ایک چیز سمجھنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں، آپ منٹوں میں سیکھ لیتے ہیں۔ اللہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرتا۔ کائنات کا نظام عدل کا نظام ہے۔ہر چیز میں توازن ہے۔ کمی رہ جاتی ہے تو انسان کی کوشش میں۔
جو لوگ بادشاہوں کے گھر پیدا ہوئے، ان میں فہم و فراست تھی تب وہ سلطنت سنبھال سکے۔نالائق بادشاہوں نے اپنا تخت و تاج گنوا دیا۔ آج تاریخ انہیں برے الفاظ میں یاد کرتی ہے۔ آپ کسی مال دار کے گھر پیدا ہوں یا غریب کے، آپ کی کوشش آپ کو اوپر لے کر آتی ہے۔ نالائق لوگوں نے اپنی جاگیریں اجاڑ دیں۔ دوسری طرف محنت کشوں نے محل کھڑے کر دیے۔اے سی میں بیٹھ کر پڑھنے والے پاس ہوئے، اور شدید گرمی میں جھلسنے والوں نےا سکالر شپ لے لیے۔
دنیا میں ہر چیز کا رزلٹ برا نکل سکتا ہےلیکن کوشش کا رزلٹ کبھی بھی برا نہیں نکلتا۔ محنت کو پھل لگ کر رہتاہے۔ کوشش کرنے والے کامیاب ہو کر رہتے ہیں۔ لیکن جو لوگ بہانے بناتے ہیں، قسمت کا رونا روتے ہیں، وہ روتے ہی رہ جاتے ہیں۔

سمیراحمید



10/06/2026

The administration, staff, and students of Govt Graduate College for Women, Jhang Saddar extend their warmest congratulations to Mrs. Shazia Jameel on her well-deserved promotion to BS-19 Associate Professor of Physics! 🎓✨

This milestone is a testament to her unwavering dedication, academic excellence, and years of profound contribution to the field of Physics education. She has been a guiding light and an inspiration to both her peers and her students.

We wish her continued success, good health, and many more achievements in her academic journey ahead! 🌟👏.

Higher Education Department-HED Punjab
Rana Sikandar Hayat
Directorate of Colleges Faisalabad Division

10/06/2026

کسی ریگزار کی دھوپ میں وہ جو قافلے تھے بہار کے
وہ جو اَن کھلے سے گلاب تھے
وہ جو خواب تھے میری آنکھ میں
جو سحاب تھے تیری آنکھ میں
وہ بکھر گئے، کہیں راستوں میں غبار کے !
وہ جو لفظ تھے دمِ واپسیں
میرے ہونٹ پر
تیرے ہونٹ پر
انہیں کوئی بھی نہیں سُن سکا
وہ جو رنگ تھے سرِ شاخِ جاں
تیرے نام کے
میرے نام کے
انہیں کوئی بھی نہیں چُن سکا۔

امجد اسلام امجد



Photos from Govt. Graduate College for women Jhang Sadar's post 09/06/2026

صنف نازک ازل سے مختلف محاذوں پر برسر پیکار ہے۔ کبھی اپنی ذات میں اٹھتے سوالوں سے،کبھی حالات سے اور کبھی حوادث زمانہ سے۔
لیکن یہ سب جنگیں اسے مزید مضبوط کرتی ہیں۔اس کا حوصلہ بڑھاتی ہیں کہ قدرت نے اسے یہ وصف عطا کیا ہے کہ وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے، کبھی ریشم بن کر اور کبھی چٹان بن کر۔۔۔۔
اس کی خاموشی میں پیغام ہوتا ہے اور اس کی للکار میں انجام ہوتا ہے۔
کیونکہ وہ ہارنے کے لئے نہیں بنی۔اس کا خمیر بظاہر ہار کر بھی جیت جانے والی مٹی سے گندھا ہے۔
مضبوط عورت ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔


08/06/2026

GOVT. GRADUATE COLLEGE (W) JHANG SADDAR
📢 ADMISSIONS OPEN: FIRST YEAR 2026-27
WHY CHOOSE US?
QUALIFIED FACULTY

LUSH GREEN CAMPUS

STATE-OF-THE-ART COMPUTER LAB

SPORTS FACILITIES

SECURE LEARNING ENVIRONMENT

🌟 INCENTIVES FOR NEEDY & BRILLIANT STUDENTS
FREE BOOKS AND UNIFORM

SPECIAL CONCESSION IN FEE (Rs.)

MERIT SCHOLARSHIP

APPLY NOW! FOR BRIGHT FUTURE
CONTACT INFO:
📞 PHONE: 047-9200136

✉️ EMAIL: [email protected]

06/06/2026

🎓 خوشخبری! 🎓

🌸 گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، جھنگ صدر 🌸

مستحق اور قابل طالبات کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان

✅ داخلہ فیس میں رعایت
✅ تعلیم کے بہتر مواقع
✅ روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم

📚 اگر آپ یا آپ کے خاندان میں کوئی طالبہ مالی مشکلات کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے، تو یہ سنہری موقع ضائع نہ کریں۔

📍 مزید معلومات اور رعایت حاصل کرنے کے لیے کالج انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، جھنگ صدر
"تعلیم ہر طالبہ کا حق ہے"

━━━━━━━━━━━━━━━━━━
🌹 آج ہی رابطہ کریں اور اپنے تعلیمی سفر کو کامیاب بنائیں! 🌹

05/06/2026

World Environment Day 2026 Celebration 🌱🌍
Say No to Plastic packings

Government Graduate College for Women, Jhang Sadar proudly celebrated World Environment Day 2026 with great enthusiasm and a strong commitment to environmental sustainability.

The event highlighted the importance of protecting our natural resources, reducing pollution, and promoting eco-friendly practices. Students and faculty members actively participated in awareness activities, emphasizing the collective responsibility of safeguarding our planet for future generations.

Through inspiring discussions and environmental initiatives, participants reaffirmed their dedication to creating a cleaner, greener, and healthier world. The celebration served as a reminder that even small actions can make a significant impact on preserving the environment.

Let us continue to work together to protect nature, conserve resources, and build a sustainable future for all.

"A healthy environment is the foundation of a healthy life."

🌿 Government Graduate College for Women, Jhang Sadar
🌎 World Environment Day 2026
🌱💚🌍

04/06/2026

Breaking news for brilliant students of the Jhang Sadar
Intake 2026-28



31/05/2026

سیانے کہتے ہیں کہ دنیا رونے والوں کا ساتھ نہیں دیتی،وہ صرف ہنسنے والوں کی ساتھی ہوتی ہے۔ ہم وقت اور حالات کے جس تیز رفتار بہاو کا شکار ہیں، اس کا اولین نشانہ اخلاق و کردار اور اصول و روایات ہیں۔ یہ بات گزرے زمانوں کا قصہ معلوم ہوتی ہے کہ کوئی کسی دوسرے کا ساتھ رونے یا ہنسنے میں بھی دیتا ہے۔ انسان چونکہ معاشرتی حیوان ہے،اسے اپنے اردگرد ہر طرح کی صورتحال میں اپنے جیسے انسانوں کا سہارا درکار ہوتا ہے۔ غمگین ہے تو چاہتا ہے کہ اسے سننے والے،اس کا دکھ بانٹنے والے چند حساس رشتے اس کے گرد ہوں۔ اسی طرح خوشی کے مواقع پر بھی خیر خواہوں کی موجودگی سے خوشی کو بڑھتا ہوا محسوس کرنا چاہتا ہے۔ بدقسمتی سے اس وقت خوش ہونے والوں کو خوش دیکھ کر ہی اکثریت پریشان ہو جاتی ہے کہ وہ خوش ہی کیوں ہیں؟ حسد،تنگ نظری، تعصب،تنگ دلی اور محدود سوچ نے انسانوں کو مقابلہ بازی کی ایسی دلدل میں دھنسا دیا ہے جہاں وہ مذہبی و معاشرتی اخلاق و کردار کی پروا کئے بغیر نیچے اور نیچے گرتے چلے جا رہے ہیں۔
بظاہر دنیا جس قدر ترقی کر رہی ہے، اندرونی طور پر انسان اتنی ہی پستی کا شکار ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اس کی خود پرستی اس خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنے سوا کسی کو کامیاب اور خوش دیکھنے کا حوصلہ کھوتا جا رہا ہے۔ اب تو لگتا ہے محاورے بھی بدلنا ہوں گے کہ خوشی ہو یا غم۔۔۔اسے اکیلے نمٹانے کا ہنر سیکھ لو۔ کیونکہ دنیا اور اسے رہنے کے لئے مشکل بنانے والے انسان اب کسی کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہیں۔
حسد،بغض، عداوت، تعصب۔۔۔ہر دور میں یہ منفی جذبات بھی رہے ہیں کیونکہ ہر انسان کی فطرت بھی مختلف ہوتی ہے اور تربیت و ماحول بھی۔ انسانی شخصیت انہی تین بنیادی ستونوں کے سہارے تعمیر ہوتی ہے۔ جہاں یہ تینوں ستون مثبت اور مضبوط ہوں گے، وہاں زمانے کی تیز رفتاری بھی انہیں منہدم کرنے میں ناکام رہے گی۔ اور جہاں کوئی ایک ستون بھی کمزور ہو گا وہاں منفیت ہی زہر گھولے گی۔
کسی اور کی کامیابی آپ کو اپنی ناکامی کیوں محسوس ہوتی ہے؟
سمجھنے کی بات یہ ہے کہ جب منزل ایک نہیں ہے تو سفر بھی ہر انسان کا اپنا ہوگا۔
لیکن ہم یہ بات سمجھتے نہیں ہیں۔ ذرا اپنی زندگی کا جائزہ لے لیں تو جانیں کہ یہ سمجھداری اچانک ختم ہو جاتی ہے۔ جب ہم کسی کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں، اپنے مقابلے میں نمایاں اور بہتر محسوس کرتے ہیں تو موازنہ اور مقابلہ بازی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ہمیں اس کامیاب شخص کی کہانی معلوم نہیں ہوتی،ہمیں اس کے سفر کی خبر نہیں ہوتی،ہمیں اس کے پاؤں کے آبلوں کا علم نہیں ہوتا،ہم بس آخری صفحہ دیکھ کر پوری کہانی اخذ کرلیتے ہیں۔
آپ اپنی زندگی کے تیسرے باب کا موازنہ کسی اور کے بیسویں باب سے کر رہے ہوتے ہیں۔
آپ کو ان کی بے خوابی والی راتیں نظر نہیں آتیں۔
ان کی اپنے سفر میں ناکامیاں، ان کے زندگی سے لیے گئے قرضے، ان کے ذات کے ٹوٹنے اور بکھرنے کے مرحلے۔
یہ سب تو آپ نے دیکھا ہی نہیں۔
آپ صرف ان کی ہائی لائٹ ریلز دیکھتے ہیں، اور اس کے مقابلے میں اپنی پوری حقیقی فلم کو کم تر سمجھنے لگتے ہیں۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کو ان کی ٹائم لائن نہیں دی۔
آپ کی اپنی ٹائم لائن ہے۔
ان کا رزق ان کا ہے۔
ان کا امتحان ان کا ہے۔
اور یہ ساری تقسیم اللہ تعالٰی کی ہے۔
آپ کا کام صرف یہ ہے کہ آپ چلتے رہیں۔
اپنی لین میں چلیں، بس لین درست ہونی چاہیے۔
اپنی رفتار سے چلیں، بس خواہ مخواہ کی سستی نہیں ہونی چاہیے۔
مگر چلنا اپنے رب کی طرف ہی ہے۔
اس کی توفیق سے ہی سفر طے ہونا ہے۔
آپ خود کا کس کے چیپٹر نمبر بیس سے موازنہ کرتے رہے ہیں؟
اس غلط موازنے کو پہچانیے…
اور اسے چھوڑ دیجیے۔
کیونکہ یہ موازنہ آپ کے اندر خواہ مخواہ کی فرسٹریشن پیدا کرے گا، آپ کے چہرے کی مسکراہٹ اور دل کی وسعت چھین لے گا، اور آپ ایک ناخوشگوار زندگی جی رہے ہوں گے۔
ہاں خیر کے کاموں اور اللہ سبحانہ و تعالٰی کی رضا کی طرف چلنے سے موازنہ کیجیے۔۔۔۔
لیکن صرف انسپائریشن لینے کے لیے۔
اعمال صالحہ اور خیر کے کاموں میں حسد بھی نہ کیجیے اور دوسروں کی کامیابی میں خوشی کا اظہار کیجیے۔
اللہ سے توفیق، ہمت، استطاعت مانگیے۔ اللہ تعالٰی آپ کو بھی بےشمار کامیابیاں عطا فرمائے گا۔

Post Credit to Dr Shaista Jabeen, Assistant Professor Islamic Studies

Want your school to be the top-listed School/college in Jhang Sadar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

GGCW Jhang Sadar Gojra Road
Jhang Sadar

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 12:30
Saturday 08:00 - 13:00