Al-Hamd Quran institute

Al-Hamd Quran institute

Share

The mission of our Quran academy is to provide accessible, high-quality education in Quranic studies,

02/05/2025

09/04/2025

عمیرہ ایک ایسے گھر میں پلی بڑھی جہاں اس کی آواز کی کوئی اہمیت نہ تھی۔
وراثت ہو، شادی ہو یا گھریلو فیصلے — ہمیشہ اسے کہا جاتا:
"تم تو بس ایک لڑکی ہو، خاموش رہو۔"

ایک شام، تھکی ہوئی اور دل شکستہ عمیرہ نے قرآن کا نسخہ کھولا۔
صفحے پلٹتے پلٹتے اس کی نظر سورۃ النساء پر جا ٹھہری۔
اس نے وہ الفاظ پڑھے جنہوں نے اس کے دل کو ہلا دیا:
*"مردوں کے لئے بھی وہی حصہ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے بھی وہی حصہ ہے جو انہوں نے کمایا۔"*
(سورۃ النساء، آیت 32)

عمیرہ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔
اس نے محسوس کیا کہ اللہ نے عورت کو اس کے حقوق صدیوں پہلے عطا کر دیے تھے،
جب دنیا انصاف کا تصور بھی نہ جانتی تھی۔
اس کی عظمت، عزت اور آواز اللہ کے نزدیک قیمتی تھی۔

اسی رات، عمیرہ نئے حوصلے کے ساتھ کھڑی ہوئی — بغاوت کے ساتھ نہیں بلکہ اعتماد کے ساتھ —
یہ جانتے ہوئے کہ اسلام نے اسے عزت دی ہے، تحفظ دیا ہے اور اس کے لیے انصاف کا حکم دیا ہے۔

سورۃ النساء صرف ایک سورت نہیں، بلکہ عورت کی عظمت کا اعلان ہے۔
آئیے، اسے سیکھیں اور اپنی زندگی قرآن کے نور سے روشن کریں۔

الحمد قرآن انسٹیٹیوٹ میں سورۃ النساء کا تفصیلی کورس شروع ہو چکا ہے۔
آپ بھی اپنی جگہ محفوظ کریں اور قرآن کی روشنی میں اپنی زندگی کو بدلیں!

رابطہ کریں:
WhatsApp: 03331323901

10/02/2025

ریاکار شخص کی تین نشانیاں :
1️⃣تنہائی میں ہو تو عمل میں سُستی کرے اور لوگوں کے سامنے ہو تو جوش دکھائے
2️⃣اس کی تعریف کی جائے تو عمل میں اِضافہ کر دے۔
3️⃣اگر مذمت کی جائے تو عمل میں کمی کر دے۔
(الزواجر عن اقتراف الكبائر 75/1)

07/02/2025

اللہم لک الحمد ولک الشکر
اللہ کے خصوصی فضل و کرم سے "الحمد قرآن انسٹیٹیوٹ" کی دو طالبات نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے قاعدہ مکمل کرلیا ہے۔ تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کے سفر میں قاعدہ مکل کرلینا ایک اہم سنگ میل ہے۔ اگر قاعدہ اچھے طریقے سے پڑھ لیا جائے تواس کے بعد کا سفر بہت سان ہوجاتا ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ ادارے کی معلمات، طالبات اور معاونین کو دنیا وآخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں، آمین

03/02/2025

رزق میں اضافہ چاہتے ہیں؟

زندگی میں سکون کی تلاش میں مارےمارے پھررہے ہیں؟

حافظہ مضبوط بنانا چاہتے ہیں؟

تو مضبوطی سے تھام لیں "استغفار" کو

اللہ سے اپنے پوشیدہ، علانیہ، جان بوجھ کرکیے ہوئے، انجانے میں سرزد ہوئے گناہوں کی معافی مانگیں۔

استغفار کی کثرت کے فوائد آپ خود اپنی زندگی میں دیکھیں گے، ان شااللہ

03/02/2025

ملاقات کی سنتیں:

جب پیارے نبی ﷺ کسی سے ملاقات کے لیے تشریف لے جاتے، تو تین بار سلام کر کے اجازت طلب کرتے۔ اگر جواب نہ ملتا، تو واپس تشریف لے آتے۔ آپ ﷺ دروازے کے سامنے نہیں بلکہ دائیں یا بائیں جانب کھڑے ہوتے تاکہ کسی کے مکان میں نظر نہ جائے۔ یہ ہمارے لیے آداب اور اخلاق کی بہترین مثال ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں نبی ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق دے۔

16/01/2025
02/01/2025

ستر سے زائد مسائل کا حل

جن میں سے سب سے کم "فقر" سے چھٹکارا

یعنی رزق حلال کے ساتھ تنگ دستی کا خاتمہ

ہوگا کیسے؟

آقا دوجہاںﷺ نے ایک کلمہ سکھایا ہے جس کی کثرت ہزارہا مسائل کا حل ہے۔

وہ ہے:
"لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم" کا کثرت سے ورد

19/12/2024

خواتین اکثر شکایت کرتی ہیں کہ
بچوں کو قرآن پاک کا سبق یاد نہیں ہوتا
بہت محنت سے یاد کرنے کے بعد پیچھے سے سنا جائے تو بھول چکے ہوتے ہیں۔
تفصیلی بات پھر کبھی کریں گے، ان شااللہ
فی الحال یہ دعا بچوں کو یاد کروائیں:
علم میں اضافہ کی دعا
رب زدنی علما
ترجمہ:
اے رب، میرے علم میں اضافہ فرما

17/12/2024

"الحمد قرآن انسٹیٹیوٹ" کے ایک ننھے طالب علم کی ننھی سی کاوش!!!

ماشااللہ کہتے جائیں اور شاباش دیتے جائیں!!!

Want your school to be the top-listed School/college in Jhang Sadar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Jhang Saddar
Jhang Sadar