Ramzan

Ramzan I love Islam

11/08/2025
07/07/2024

دیوار و در پہ ٹیکس ہو سائے پہ ٹیکس ہو
اُڑتے جہاز ، بس کے کرائے پہ ٹیکس ہو
لینا ہے ہم نے بُرج ِخلیفہ کا ہر فلیٹ
چارے پہ ٹیکس گوبر و گائے پہ ٹیکس ہو
بنگلوں میں روم و اٹلی کے صوفوں کو چھوڑ کر
جھگیوں کی چارپائی کے پائے پہ ٹیکس ہو
دینی ہے اُنکو چُھوٹ جو اپنے ہیں ہمنوا
ایسا نہیں کہ اپنے پرائے پہ ٹیکس ہو
دیتا ہے بددعائیں ہمیں جو اُٹھا کے ہاتھ
ہر اُس غریب ِشہر کی "ہائے " پہ ٹیکس ہو
رحمت اللہ عامر

20/04/2024

عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو مردوں کو اکثر یاد ہوتی ہیں!!!

"إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ"
عورتوں کی چال بہت خطرناک ہوتی ہے؛

"مَثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ"
دو دو، تین تین، چار چار عورتوں سے نکاح کرو؛

نَاقِصَاتُ عَقلٍ وَ دِينٍ"
عورتیں عقل اور دین کے اعتبار سے ناقص ہوتی ہیں؛

“الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ"
مرد عورتوں پر سربراہ ہیں؛

"لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ"
(وراثت میں) مرد کے لیے دو عورتوں کے برابر حصہ ہے؛

عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو مردوں کو اکثر یاد نہیں رہتیں!!!

"وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ"
عورتوں کے ساتھ بھلائی کے ساتھ زندگی گزارو؛

“اِستَوصُوا بِالنِسَاءِ خَيرًا"
عورتوں کے بارے میں میری وصیت کا خیال رکھنا؛

"رِفقًا بِالقَوَارِيرِ"
(عورتیں شیشے کی طرح ہیں) ان شیشوں کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ؛

"خَيرُكُم خَيرُكُم لِأَهلِهٰ وَأَنَا خَيرُكُم لِأهلِي"
تم میں بہترین وہ شخص ہے، جو اپنے اہل خانہ کیلئے بہترین ہو؛ اور میں تم میں اپنے گھر والوں کیلئے سب سے بہتر ہوں؛

"مَا أَكرَمَهُنَّ إِلَّا كَرِيم وَمَا أَهَانَهُنَّ إِلَّا لَئِيم"
"عورتوں کی عزت وہی کرتا ہے جو عزت دار اور نیک طبیعت ہوتا ہے اور اُن کی اہانت اور بے عزتی وہی کرتا ہے جو کمینہ ہوتا ہے“۔ (یہ ایک سخت ضعیف حدیث ہے۔ چونکہ متن درست ہے تو تحریر میں شامل رہنے دی۔ )

27/02/2024

فیشن یا توہین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی فیسبک کھولی تو مسلسل اسی پوسٹ کی کئی پوسٹیں کاپی پیسٹ میں دیکھی
ایک طرف یہ بات ٹھیک ہے کہ جو عربی نہیں سمجھتے وہ اسے قرآنی آیات ہی سمجھے گے اور اشتعال میں بھی آئیں گے اس میں ان لوگوں کا بھی قصور نہیں
۔۔۔۔۔۔
مگر میں یہاں آج کل فیشن میں آئے ان کپڑوں پر لکھنے جا رہا ہوں جن میں آہستہ آہستہ حروف اتر رہے ہیں
ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا تھا پہلے دور میں علم کی دولت سے لوگ اسی لئے مالا مال تھے کہ وہ علم سے منسلک ہر چیز کا احترام کرتے تھے قلم تختی یہاں تک کہ وہ صفحہ بھی زمین پہ نہیں گرتا تھا جس پر اردو یا عربی کا محض ایک حرف بھی لکھا ہوتا تھا
پینسل کی تراش میں بچنے والا بھورا بھی پھینکا نہیں جاتا تھا
مگر آج وہی حرف قدموں میں ا گئے ہیں فیشن کے نام سے وہ دور بھی دور نہیں ہو گا جب اس فیشن کی آڑ میں آیات بھی اتر جائیں گی
آغاز ہمیشہ ایسا کرتے ہیں کہ عیب نہ سمجھا جائے اور آخر ایسا ہو جاتا ہے جو معاشرے کو برباد کردے اور پھر ہم سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں جب آغاز ہو تبھی اس پر تنقید کی جانی چاہئے
میرے نزدیک ان کپڑوں کا ٹرینڈ ہی غلط ہے حرف کا مطلب جو بھی ہو اسکا قدموں میں انا اس کی توہین ہی ہے ...
منقول

Address

Jhang Sadar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ramzan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Ramzan:

Shortcuts

Share

Category