06/12/2025
تحصیل جڑانوالہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں ٹوائلٹس کی تعمیر و مرمت، واشنگ ایریاز کی بحالی، اور ان کلاس رومز کی دوبارہ تعمیر شامل ہے جو پہلے منہدم ہو چکے تھے۔ مذکورہ تمام تعمیرات اور بحالی کا کام تیزی کے ساتھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب عبدالغفار صاحب کی زیرِ نگرانی میں جاری ہے،