22/04/2026
📢 *داخلہ مہم 2026 — سرکاری سکول، معیاری سکول*
جڑانوالہ —
*ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ جناب طارق محمود صاحب اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مدثر حسن صاحب (مرکز حماد دی جھوک)* کی زیرِ نگرانی گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 352 گ ب میں جاری داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز رکن قومی اسمبلی *چوہدری بلال بدر صاحب (NA-96) اور سردار اصغر ڈوگر کوارڈینیٹر ایم پی اے (pp-100)* نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر معزز مہمان نے باقاعدہ طور پر "*سرکاری سکول، معیاری سکول*" داخلہ مہم کا افتتاح کیا اور بچوں کے زیادہ سے زیادہ داخلوں کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ معیاری اور مفت تعلیم کی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
مزید برآں، چوہدری بلال بدر صاحب نے سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور ماحول دوست اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے فروغ اور سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی DEO جڑانوالہ جناب طارق محمود صاحب اور اے ای او مدثر حسن صاحب (مرکز حماد دی جھوک) نے داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر بچے کو سکول میں داخل کر کے تعلیم کے دائرے میں لایا جائے گا۔