10/06/2025
ہمارے ساتھ اس بار کشمیر کے دلکش سفر میں شامل ہونے والی فیملیز کے ساتھ کم عمر سیاح بچوں نے سفر کو خوب رنگین اور یادگار بنا دیا۔ ٹھنڈی ہواؤں، سرسبز وادیوں اور بہتے جھرنوں سے محظوظ ہوتے ہوئے، ہر تھوڑی دیر بعد رکنے کی معصوم فرمائشیں، چچا یہاں رکیں، پھول توڑنے ہیں، کبھی کہتے، امی، وہ پہاڑی پر جانا ہے، کبھی بابا، تصویریں لینی ہیں۔ ان بچوں کی خوشی، ہنسی اور تجسس نے ہمیں بھی قدرت کے حسین مناظر کو ایک نئی آنکھ سے دیکھنے کا موقع دیا۔ کشمیر ٹرپ کا ہر لمحہ ان بچوں کے چہرے کی مسکراہٹ میں محفوظ ہو گیا اور یہی اصل خوشی ہے۔ کشمیر جنت نظیر جہاں مناظر بھی مسکراتے ہیں، اور بچے بھی اٹھکیلیاں کرتے ہیں ۔
نظرِ نُور