15/08/2026
📢 5 دن کا چیلنج — آخری دن کا تجربہ
آج ہمارے 5 دن کے چیلنج کا چوتھا دن بھی مکمل ہو گیا، لیکن آج کا دن ہمارے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ 💭
کچھ دوستوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ اگر Water Fasting کو زیادہ عرصے تک جاری رکھا جائے تو اس کے جسم، مسلز اور دوسرے اعضاء پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اسی بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہم نے تھوڑی ریسرچ کی، اور ہمیں اندازہ ہوا کہ اس معاملے میں واقعی احتیاط ضروری ہے۔
اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ مزید مکمل فاسٹنگ جاری نہیں رکھیں گے۔ البتہ ہم نے کاربوہائیڈریٹس وغیرہ شامل نہیں کیے بلکہ اپنی غذا میں صرف دو انڈے، تھوڑے سے چنے اور سلاد شامل کیا۔
آج واپسی کا سفر بھی کیا اور جب دوبارہ وزن چیک کیا تو وزن کل کے مقابلے میں مزید کم تھا، جو تقریباً 85 کلوگرام نکلا۔
یہیں پر ہم نے اس چیلنج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ❤️
یہ پورا سفر میرے لیے ایک زبردست تجربہ رہا۔ شروع میں وزن 87.2 کلوگرام تھا اور آخر میں تقریباً 85 کلوگرام پر یہ چیلنج مکمل ہوا۔
لیکن اب اگلا چیلنج اس سے بھی زیادہ دلچسپ ہے! 🔥
🚶♂️ اگلا چیلنج:
5 دن تک روزانہ 10,000 STEPS!
اب دیکھتے ہیں کہ پانچ دن کی مسلسل واک ہمارے جسم اور روٹین پر کیا اثر ڈالتی ہے۔ 💪
آپ بھی اس نئے چیلنج میں میرے ساتھ رہیں۔ ❤️