Islamic Videos

Islamic Videos

Share

This Page Is For Islamic Posts and Videos

22/03/2025

Khudara Is Se Khud bhi Bachen Aur dusron ko bhi bachayein

16/02/2025


21/12/2023

دعا ضروری نہیں کہ آپ نماز کے بعد ہی مانگیں آپ جائے نماز پر بیٹھ کر ہی مانگیں ، یا با وضو ہو کر مانگیں۔ نہیں
اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ سے مانگنے کی جگہ اور وقت مقررہ نہیں ہے اور یہ ہی سب سے خوبصورت چیز ہے کہ ہم کبھی بھی کچھ بھی مانگ سکتے ہیں تو پھر دعائیں مانگتے رہا کریں قبولیت کے فیصلے نیت اور تڑپ دیکھ کر کیے جاتے ہیں ۔

15/12/2023

السلام علیکم
دعائیں دینے کی عادت ڈالیے
کسی سے فون پر بات کریں تو دعا دیں
کوئی آپ کو تحفہ دے تو دعا دیں
کوی آپکا کام کر دے تو دعا دیں
کسی کے پاس نعمت دیکھیں تو دعا دیں
لوگوں کے لیے غائبانہ دعا کریں
جو کسی کے لیے دعا کرتا ہے
فرشتے اسکے لیے دعا کرتے ہیں

23/09/2023

عَنْ عَائِشَةَ رضی اللہ عنہا عَنْ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ أَبْغَضُ الرِّجَالِ إِلَى اللهِ الْأَلَدُّ الْخَصِمُ.

عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ کے ہاں سب سے نا پسندیدہ شخص وہ ہےجو بہت زیادہ جھگڑالو ہو۔

Al-Silsila #4
اخلاق، نیکی اور صلہ رحمی

Status: صحیح

03/04/2023

دنیا کی سختیوں کے لیے توحید سے بڑھ کر کوئی علاج نہیں۔ اسی لیے غم کے وقت پڑھی جانے والی دعا توحید پر مبنی ہے، مچھلی کے پیٹ میں یونس علیہ السلام کی دعا بھی سراسر توحید ہے۔ پس بڑی بڑی پریشانیوں کا سبب شرک ہے اور نجات کا راستہ توحید ہے۔ ❤

[امام ابن القیم رحمہ اللہ، الفوائد: ۵۳]

30/03/2023

" جب تُمہارا نفس اور شیطان تمہیں وسوسے دِلوائے کہ ؛ تُمہاری دُعائوں کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا تو خود سے وہی کہو جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا کہ ؛ میں صرف اپنے پروردگار کو پُکارتا رہوں گا ، مُجھے یقین ہے کہ ؛ میں اپنے پروردگار سے مانگ کر کبھی محروم نہ رہوں گا! ۔ "

( سورة مریم ۴۸ ) ۔

14/03/2023

کیا آپ اکثریت کے پیچھے چل رہے ہیں؟

ایک بار سیدنا عمر رضى الله بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو دعاء کر رہا تھا.
"اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے الله! مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر"

سیدنا عمر رضى الله نے اُس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟ وہ بولا، الله کی کتاب سے، اس لئے کہ ...
الله نے قرآن میں فرمایا ہے:

"اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔"
(القرآن 34:13)

سیدنا عمر رضي الله عنه یہ سُن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے، "اے عمر! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے الله مجھے بھی اپنے اُن چند لوگوں میں شامل کر۔"

ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص سے کوئی گناہ کا کام چھوڑنے کا کہتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اکثر لوگ کرتے ہیں، میں کوئی اکیلا تو نہیں۔

اگر آپ قرآن پاک میں "اکثر لوگ" تلاش کریں تو آپ یہ پائیں گے ...
"اكثر لوگ نہیں جانتے"(7:187)
"اكثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے"(2:243)
"اكثر لوگ ایمان نہیں لائے"(11:17)

اگر آپ "زیادہ تر" کو تلاش کریں، تو آپ کو ملے گا کہ ...
"زیادہ تر شدید نافرمان ہیں"۔ (5:59)
"زیادہ ترجاہل ہیں" (6:111)
"زیادہ تر راہ راست سے ہٹ جانے والے ہیں۔" (21:24)
"زیادہ ترسوچتے نہیں۔" (29:23)
"زیادہ تر سنتے نہیں" (8:23)

تو اپنے آپ کو "چند لوگوں" میں شامل کریں جن کے بارے میں الله نے فرمایاِ ...
"میرے تھوڑے ہی بندے شکر گزار ہیں"(34:13)
"اور کوئی ایمان نہیں لایا سوائے چند کے"(11:40)
"مزے کے باغات میں پچھلوں میں زیادہ ہيں اور بعد والوں میں تھوڑے" (56:12-14)

"چند لوگوں" میں اپنے آپ کو شامل کریں اور اس کی پرواہ نہ کریں کہ اورکوئی اس راستے میں نہیں اور آپ اکیلے ہیں.

كتاب الزھد: احمد بن حنبل رحمة الله
المُصنف: ابن ابى شيبة رحمة الله

13/03/2023

حدیثِ مبارکہ

دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔

Sunan Tirmizi #486

12/03/2023

حقیقت یہ ہے کہ انسان ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی ان گنت نعمتوں

میں جی رہا ہوتا ہے۔ مگر اس کا حال یہ ہے کہ اس کی نظر ہمیشہ صرف انہی چیزوں کی طرف انکی رہتی ہے جو اس کے پاس نہیں ہوتیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان ہمیشہ احساس محرومی میں جیتا ہے۔ وہ چیزوں کے حصول کے لیے اپنی طاقت سے زیادہ جد و جہد کر کے

ذہنی سکون گنواتا ہے اور کبھی صحت اور طاقت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Jacobabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Near General Post Office
Jacobabad
79100