30/11/2025
اِنَّالِلّٰهِ وَاِنّآاِلَیہِ راجعُون
حضرت پیر سید مفتی نورعلی شاھ بخاری (درگاھ پیر بخاری) والے کا فرزند پیر سید امیر علی شاھ بخاری کا بہائی بخاری،
سید سجاد احمد شاھ ، سید کامران علی شاہ، سید نور علی شاہ بخاری کے والد سید عنایت علی شاہ بخاری کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے جس کی جنازہ نماز صبح 10بجے پیر بخاری حویلی پہ ادا کی جائے گی
ﷲتبارڪ وتعالٰيﷻ پنھنجي پياري حبيبﷺ جي صدقي ۾ قبلہ سائین جي ۽ اسانجي بي حساب مغفرت فرمائي ۽ جنت الفردوس ۾ اعلٰي مقام عطا فرمائي, آمین یارب العالمین بجاہ نبی الکریم ﷺ.
17/11/2025
الحمدللہ گزشتہ رات32 واں سالانہ "عرس مبارک السلام مفتی اعظم حضرت علامہ پیر سید نور علی شاھ بخاری رحمةاللّٰہ علیہ،منایا گیا
بمقام: مرکزی جامع مسجد پیر بخاری جیکب آباد۔زیر صدارت:علامہ پیر سید امیر علی شاھ بخاری,خصوصی خطاب:علامہ پیر سید گل احمد شاھ جیلانی
اور جیکب آباد کے مشہور و معروف نعت خواں حضرات نے شرکت کی
منجانب:نوری جماعت اھلسنت جیکب آباد
15/11/2025
32واں سالانہ *عرس مبارک* *شیخ السلام مفتی اعظم حضرت علامہ پیر سید نور علی شاھ بخاری رحمةاللّٰہ علیہ*
16 نومبر بروز اتوار اتوار کی شب بعد نماز عشاء
بمقام:جامع مسجد پیر بخاری جیکب آباد
زیر صدارت:علامہ پیر سید امیر علی شاھ بخاری صاحب
خصوصی خطاب:حضرت علامہ پیر سید گل احمد شاھ جیلانی صاحب
تمام اھلِ محبت کو شرکت کی دعوت ہے
منجانب:نوری جماعت اھلسنت جیکب آباد
07/09/2025
الحمدلله کل مورخہ ۱۲ ربیع الاول کی پُر نور ساعتوں میں مرحبا یامصطفٰی ﷺ کی صداؤں میں مرکزی جامع مسجد پیر بخاری سے جلوس میلاد مصطفٰی ﷺ کا انعقاد ہوا جس کی زیر قیادت حضرت علامہ و مولانا قبلہ پیر سید امیر علی شاہ بخاری (خطیب مرکزی جامع مسجد پیر بخاری و سجادہ نشین درگاہ پیر بخاری جیکب آباد)نے کی جس میں شہر کی پوری تنظیماتِ اہلسنت عُشاقانِ مصطفٰی ﷺ نے بھرپور شرکت کی جو کہ اپنے مقررہ کردہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد پیر بخاری پر اختتام پذیر ہوا جہاں لنگرِ میلاد خصوصی اہتمام کیا گیا تھا
02/09/2025
آپ ﷺ تمام مخلوق یعنی انسان وجِنَّات اور فَرِشتوں بلکہ حیوانات اور جَمادات (بے جان چیزوں) سب کی طرف رسول بناکر بھیجے گئے ہیں۔
02/09/2025
الحمدللہ اس بار 1500سو سالہ جشنِ عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس 12ربیع الاوّل بروز ہفتہ صبح9:30 بجے مرکزی جامع مسجد پیر بخاری جیکب آباد سے نکلے گا،جلوس اپنے قدیمی روٹ سے گزرتا ھئا مرکزی جامع مسجد پیر بخاری پہ ہی اختتام پزیر ھوگا،اور لنگر میلاد کا وسیع انتظام کیا گیا ہے٫ اور اہلسنت کی تمام تنظیمات بہی اس مرکزی جلوس میں شامل ہونگی آپ سب عاشقان رسول کو شرکت کی دعوت ہیں۔
21/08/2025
الحمدللہ اس بار 1500سو سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ آ رہا ہے اور انشاءاللّٰہ تعالیٰ اس سال گزشتہ سال سے بھی زیادہ شایانِ شان طریقے سے جشن عید میلادالنبی منائیں گئے
اور اسی سلسلے میں ایک اھم میٹنگ جامع مسجد پیر بخاری جیکب آباد میں رکہی گئی ہے آپ تمام عاشقانِ رسول اور جیکب آباد کی تمام اھلسنت کی تنطیمات کے رہنمائوں کو اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت ہیں
بتاریخ ۔2025-08-24
بروز اتوار پیر کی رات بعد نماز عشاء
اس میٹینگ کی صدارت حضرت علامہ و مولانا قبلہ پیر سید امیر علی شاہ بخاری صاحب
فرمائے گے۔