05/10/2026
یومِ استاذ — استاذ کی عظمت
استاذ وہ عظیم ہستی ہے جو انسان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم و شعور کی روشنی عطا کرتا ہے۔ والدین انسان کو دنیا میں لاتے ہیں، مگر استاذ اسے زندگی جینے کا سلیقہ اور کامیابی کی راہ دکھاتا ہے۔
ایک اچھا استاذ صرف کتاب نہیں پڑھاتا بلکہ اپنے شاگرد کے کردار، اخلاق اور مستقبل کی تعمیر کرتا ہے۔ استاذ کی ایک نصیحت زندگی بدل سکتی ہے اور اس کی ایک دعا کامیابی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
آج یومِ استاذ کے موقع پر اپنے تمام اساتذۂ کرام کو دل کی گہرائیوں سے سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ کو صحت، سلامتی، عزت و برکت عطا فرمائے اور ہمیں ہمیشہ ان کا ادب و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
استاذ کا احسان الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا، اسے صرف ادب، عمل اور دعا کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا جا سکتا ہے۔