27/09/2026
🎙️ آن لائن ویبینار سیریز | Episode 03
موضوع:
"پاکستان کا نوجوان: تماشائی یا فیصلہ ساز؟"
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان آپ کو ایک فکری اور تعمیری آن لائن ویبینار میں شرکت کی دعوت دیتا ہے، جہاں نوجوانوں کے کردار، قومی ذمہ داری، جمہوری شعور، قیادت اور مستقبلِ پاکستان پر کھل کر گفتگو کی جائے گی۔
اس نشست کے مہمانِ خصوصی راجہ تنویر اسلم (ایم پی اے، پی پی 19) ہوں گے، جو اپنے تجربات اور خیالات نوجوانوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔
📅 تاریخ: 27 ستمبر (منگل)
🕘 وقت: رات 9:00 بجے
💻 پلیٹ فارم: Google Meet
اگر آپ پاکستان کے مستقبل میں نوجوانوں کے کردار پر سنجیدہ گفتگو کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں اور اس ویبینار میں ضرور شریک ہوں۔
آئیے، صرف تماشائی نہیں بلکہ فیصلہ ساز نوجوان بننے کی طرف ایک قدم بڑھائیں۔