03/02/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! معہد النور میں حفظِ قرآن کی تکمیل، سالانہ تقریب اور انعامات کی تقسیم نہایت خیر و برکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس بابرکت موقع پر طلبہ کے آخری سبق، بیان اور دعا کے روح پرور لمحات، معزز والدین اور مہمانوں کی موجودگی میں مکمل ہوئے۔
ان شاء اللہ ان لمحات کی چند مختصر ویڈیوز / کلپس آپ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے اور اس نور کو ہم سب کے لیے ذریعۂ ہدایت بنائے۔ آمین 🤲