23/06/2026
قلم کاروان اسلام آباد
علمی،ادبی و تحقیقی تنظیم
23/06/2026
21/06/2026
بسم اللہ الرحمان ارحیم
قلم کاروان اسلام آباد
(لوح وقلم تیرے ہیں)
مجلس مشاورت:میر افسر امان,دکتور ساجد الخاکوانی,ڈاکٹر صلاح الدین صالح_
*کارروائی ادبی نشست منگل مورخہ 16جون2026ء*
آج بعد نمازمغرب قلم کاروان کی ہفت روزہ ادبی نشست G6اسلام آبادمیں منعقد ہوئی۔ پیش نامے کےمطابق آج کی نشست میں ہجری سال کے آغازپرمعروف ماہرقانون، شاعرومحقق جناب ساجدحسین ملک کامضمون بعنوان"مرحبا؛ سال نو"طے کی گیا تھا_نوجوان لکھاری اورمصنف وتجزیہ نگارجناب شاہدمنصور نے صدارت فرمائی_جناب ڈاکٹرآغانورمحمدپٹھان نےتلاوت قرآن مجیدکی،جناب میرافسرامان نے مطالعہ حدیث نبویﷺ پیش کیا،جناب ڈاکٹرصلاح الدین صالح نے ترنم کے ساتھ خدمت اقدسﷺمیں نعت شریف پیش کی اورڈاکٹرساجدخاکوانی نے گزشتہ نشست کی کاروائی پڑھ کرسنائی۔
صدرمجلس کی اجازت سے جناب ساجدحسین ملک نے آمدقمری سال نوکی نویدسنائی اورکہاکہ اسلامی تقویم کاسال ماہ محرم الحرام جیسے مقدس ماہ سے شروع ہوتاہے،انہوں نے مسلمانوں کی اس میراث کوشعائراللہ میں سے قراردیااورکہاکہ ان کاادب واحترام اور اپنی نجی واجتماعی زندگی میں نفاذہمارے ایمان کاتقاضاہے، فاضل مقالہ نویس کے مطابق اگرچہ دنیامیں رائج پیمائش وماہ سال کے سب پیمانے معتبرومستندہیں لیکن نبیﷺکے ہجرت جیسے وقیع عمل سے منسوب یہ مقدس روایت امت مسلمہ کے تمام ادوارماضی اورمشرق ومغرب کے تمام معاشروں میں رائج رہی ہے،اپنے مقالے کے آخرمیں انہوں نے ماہ محرم کے جملہ واقعات عموما"اورواقعہ کربلاپرخصوصا" تفصیل سے روشنی ڈالی_مقالے میں پیش کردہ موادپرڈاکٹرصلاح الدین صالح،ڈاکٹرساجدخاکوانی، شیخ عبدالرازق عاقل اورڈاکٹرآغانورمحمدپٹھان نے سوالات اٹھائے جن کا مختصرجواب دیاگیا_تبصرہ کرتے ہوئے جناب ڈاکٹرعطااللہ خان یوسف زئی نے خطاب کی تعریف کی اورعاشورہ محرم سے متعلقہ واقعات جوگزشتہ انبیاء علیھم السلام وامم کے تھے انہیں بیان کیا_ڈاکٹرساجدخاکوانی نے سال کے آغازپرخرافات ولغویات سے اظہاربرات کیااورکہاکہ ہم کسی دیسی تہذیب کے ذہنی یاعملی غلام نہیں ہیں اورہمارے سال کاآغازقربانیوں سے عبارت ہے_ جناب شہزادعالم صدیقی نے سال کے آغازکوخوش آئندامرقراردیااورکہاکہ یہ دعاؤں کاموقع ہے جب خیریت وعافیت اللہ تعالی سے مانگی جانی چاہیے اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کی بارالہ امیں استدعاکرنی چاہیے_جناب میرافسرامان نے کہاکہ کسی بھی سال کاآغازباعث احتساب ہوتاہے جس کے آئینے میں زندہ اقوام اپنے ماضی،حال اورمستقل کاجائزہ لیتی ہیں اوراپنی ترقی یاتنزلی کاموازنہ کرکے مستقبل کالائحہ عمل تیارکرتی ہیں_ بعدازاں ڈاکٹرآغانورمحمدپٹھان کی نظامت میں شعری نشست ہوئی جس میں صاحب نظامت، جناب عبدالرازق عاقل،میرافسرامان،ڈاکٹرصلاح الدین صالح،اور ساجدحسین ملک نے اپنااپناکلام سنایا_معمول کے سلسلے میں جناب شہزادعالم صدیقی نے مثنوی مولائے روم سے حاصل مطالعہ پیش کیا_
آخرمیں صدرمجلس جناب شاہدمنصورنے مقالے اور تبصروں کی تعریف کی اورکہاکہ قمری سال کاآغازصرف تاریخ کی تبدیلی نہیں بلکہ ہجرت اورقربانی کی عظیم یادگاربھی ہے،امیرالمومنین حضرت عمرؓبن خطاب نے صحابہ کرام کے مشورے سے اس کاآغازکیاتاکہ لوگوں کے دلوں میں ایمان کے لیے قربانیوں کی قدروقیمت راسخ ہوسکے،صدرمحترم نےعاشورہ کاذکربھی کیااورکہاکہ محرم کاتقدس بھی ہمیں راہ حق کے لیے قربانیاں دینے کے لیے تیارکرتاہے،انہوں نے دعائیہ کلمات پراپنے صدارتی خطبے کااختتام خطبے کے بعدآج کی نشست اختتام پزیرہوگئی۔ (www.qalamkarwan.org)۔۔۔۔
Qalam Karwan – Welcome to Qalam Karwan مجلس مشاورت کارروائی ادبی نشست،بدھ 10اگست2022ء بسم ا للہ الرحمن الرحیم (عالمی مجلس) بیداری فکراقبالؒ (مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرادیکھ) مجلس مشاورت: میرافسرامان مزید...
قلم کاروان، اسلام آباد،
(عالمی تنظیم) "تعلیم وتحقیق"میں خوش آمدید،
آج(ہر)اتوار21جون رات 10بجے، ان شااللہ تعالی؛
موضوع:"اسلام،تعلیم وتعلم اورعصرحاضرکامسلمان(گزشتہ سے پیوستہ)"،
مقرر: جناب محمدعثمان غازی(خوشاب)،
بروقت شرکت کی درخواست ہے:
قلم کاروان، اسلام آباد،
(عالمی مجلس) "بیداری فکراقبال"میں خوش آمدید،
آج(ہر)بدھ10جون رات10بجے، ان شااللہ تعالی؛
موضوع:"
*قوت عسشق سے ہرپست کوبالاکردے(نصف اول)"*
مقرر:جناب ڈاکٹرممتازاحمدسالک(ملاہور)،
بروقت شرکت کی درخواست ہے:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ؛
*عالمی حلقہ درس قرآن مجید،*
رات10 تا11 بجے،
آج 15جون بروز (ہر)سوموار ان شآء اللّٰہ تعالی،
مدرس:ڈاکٹرضمیراخترخان،
موضوع:سورہ اعراف، رکوع24،
نشست میں شمولیت کے لیے مقررہ وقت میں دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://meet.google.com/tuq-doss-sgi
شکر گزار: منتظمین قلم کاروان اسلام آباد۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Website
Address
Islamabad
44000