21/03/2026
ReliveWithSunnah
_عید الفطر_🌙
📿 _"اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ"_
✨ عید مبارک! اللہ ہماری اور آپ کی عبادات قبول فرمائے اور آپ کی زندگی کو خوشیوں، سکون اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین
20/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 30
Do's and Don'ts
“Hold firmly to the rope of Allah all together and do not become divided.”
اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ ڈالو،
(Quran 3:103)
Follow Sunnah
رسول کریم ﷺ عیدالفطر کے دن نہ نکلتے جب تک کہ آپ ﷺ چند کھجوریں نہ کھا لیتے اور انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ طاق عدد کھجوریں کھاتے تھے ۔
Sahih al-Bukhari 953
Supplication
"O Allah, I ask You for faith that does not waver, blessings that never end, and the companionship of our Prophet Muhammad ﷺ in the highest Eternal Paradise."
"اے اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جو کبھی لوٹ نہ جائے (یعنی ختم نہ ہو)، ایسی نعمتوں کا جو کبھی ختم نہ ہوں، اور بلند ترین دائمی جنت میں ہمارے نبی محمد ﷺ کی رفاقت کا سوال کرتا ہوں۔"
19/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 29
Do's and Don'ts
“And they give food in spite of love for it to the needy, the orphan, and the captive.”
"اور وہ (اللہ کی) محبت میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین، یتیم اور قیدی کو۔"
(Quran 76:8)
Follow Sunnah
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ( آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں) ہمیں عید کے دن عیدگاہ میں جانے کا حکم تھا ۔ کنواری لڑکیاں اور حائضہ عورتیں بھی پردہ میں باہر آتی تھیں ۔ یہ سب مردوں کے پیچھے پردہ میں رہتیں ۔ جب مرد تکبیر کہتے تو یہ بھی کہتیں اور جب وہ دعا کرتے تو یہ بھی کرتیں ۔ اس دن کی برکت اور پاکیزگی حاصل کرنے کی امید رکھتیں ۔
Sahih al-Bukhari 971
Supplication
O Allah, just as You have perfected my appearance, perfect my character.
اے اللہ! جس طرح تو نے میری صورت کو خوبصورت بنایا ہے اسی طرح میرے اخلاق کو بھی خوبصورت بنا دے۔
19/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 28
Do's and Don'ts
"And [they are] those who, when they spend, do so not excessively or sparingly but are ever, between that, justly moderate."
"اور (رحمن کے بندے وہ ہیں) کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بے جا اڑاتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں، بلکہ ان کا خرچ ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔"
(Quran 25:67)
Follow Sunnah
On the Day of `Id the Prophet (ﷺ) used to return (after offering the `Id prayer) through a way different from that by which he went.
نبی کریم ﷺ عید کے دن ایک راستہ سے جاتے پھر دوسرا راستہ بدل کر آتے ۔
Sahih al-Bukhari 986
Supplication
O Allah, I seek refuge in You from the punishment of Hellfire, from the punishment of the grave, from the trials of life and death, and from the evil trial of the False Messiah (Dajjāl).
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے، قبر کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنوں سے، اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے۔
17/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 27
Do's and Don'ts
“Indeed, the wasteful are brothers of the devils.”
"بے شک فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے۔"
(Quran 17:27)
Follow Sunnah
رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر نکالنے کے بارے میں یہ حکم دیا کہ اسے لوگوں کے عید کے نکلنے سے پہلے ادا کر دیا جائے ۔
Sahih Muslim 986
Supplication
O Allah, I seek refuge in You from the removal of Your blessings, the change of Your protection and well-being, the suddenness of Your punishment, and all that leads to Your displeasure.
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں تیری نعمتوں کے زوال سے تیری عطا کردہ عافیت کے بدل جانے سے تیرے اچانک عذاب سےاور تیرے ہر قسم کے غضب سے.
16/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 26
Do's and Don'ts
“O you who believe, remember Allah with much remembrance.”
"اے ایمان والو! اللہ کا ذکر کثرت سے کیا کرو۔"
(Quran 33:41)
Follow Sunnah
رسول اللہ ﷺ نے فطر کی زکوٰۃ ( صدقہ فطر ) ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو غلام ‘ آزاد ‘ مرد ‘ عورت ‘ چھوٹے اور بڑے تمام مسلمانوں پرفرض قرار دی تھی ۔ آپ کا حکم یہ تھا کہ نماز ( عید ) کے لیے جانے سے پہلے یہ صدقہ ادا کر دیا جائے ۔
Sahih al-Bukhari 1503
Supplication
O Allah, place light in my heart.
اے اللہ! میرے دل میں نور پیدا فرما۔
15/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 25
Do's and Don'ts
“Do not pursue that of which you have no knowledge.”
اور (اے انسان!) اس بات کے پیچھے نہ پڑ جس کا تجھے علم نہیں،
(Quran 17:36)
Follow Sunnah
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ ﷺ کے سامنے ہم نے آپس میں لیلۃ القدر کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا :"تم میں سے کس کو یاد ہے جب چاند طلوع ہوا اور وہ پیالے کے ایک ٹکڑے کے مانند تھا ( وہی رات تھی ۔ )"
Sahih Muslim 1170
Supplication
"O Allah, forgive me all my sins —
the small and the great, the first and the last, the open and the hidden."
"اے اللہ! میرے تمام گناہ معاف فرما دے چھوٹے بھی اور بڑے بھی، پہلے بھی اور بعد کے بھی، کھلے ہوئے بھی اور چھپے ہوئے بھی۔"
15/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 24
Do's and Don'ts
"...and do not repel them but speak to them a noble word."
"اور ان دونوں (والدین) کو مت جھڑکو اور ان سے ادب کے ساتھ (نرم) بات کرو۔"
(Quran 17:23)
Follow Sunnah
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ڈھونڈو ۔
Sahih al-Bukhari 2017
Supplication
“O Allah, I ask You for the delight of looking at Your Face.”
"اے اللہ! میں تجھ سے تیرے (کریم) چہرے کے دیدار کی لذت کا سوال کرتا ہوں۔"
13/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 23
Do's and Don'ts
“And whoever is grateful – he is grateful for the benefit of his own soul.”
اور جو کوئی شکر کرے وہ اپنے ہی بھلے کے لیے شکر کرتا ہے،
(Quran 31:12)
Follow Sunnah
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :"تم اس( یعنی لیلۃ القدر) کو آخری دس راتوں میں تلاش کرو ، اگر تم میں سے کوئی کمزور پڑ جائے یا بے بس ہو جائے تو وہ باقی کی سات راتوں میں ( کسی صورت سستی اور کمزوری سے ) مغلوب نہ ہو ۔"
Sahih Muslim 1165
Supplication
"O Allah, we seek refuge in You from turning back on our heels (retreating from faith) or being put to trial (misguided)."
"اے اللہ ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم الٹے پاؤں پھر جائیں یا فتنہ میں پڑ جائیں ۔"
12/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 22
Do's and Don'ts
“And whoever relies upon Allah – He is sufficient for him.”
اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اس کے لیے کافی ہے،
(Quran 65:3)
Follow Sunnah
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:"۔۔۔اور جو لیلۃ القدر میں ایمان و احتساب کے ساتھ نماز میں کھڑا رہے ، اس کے بھی اگلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں"
(Sahih al-Bukhari 2014)
Supplication
"O Allah, renew faith in my heart."
"اے اللہ! میرے دل میں ایمان کو تازہ کر دے۔"
11/03/2026
ReliveWithSunnah
رمضان کریم ✨
Day 21
Do's and Don'ts
“O you who believe, fear Allah and be with those who are truthful.”
"اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔"
(Quran 9:119)
Follow Sunnah
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :"تم اس( یعنی لیلۃ القدر) کو آخری دس راتوں میں تلاش کرو ، اگر تم میں سے کوئی کمزور پڑ جائے یا بے بس ہو جائے تو وہ باقی کی سات راتوں میں ( کسی صورت سستی اور کمزوری سے ) مغلوب نہ ہو ۔"
Sahih Muslim 1165
Supplication
“O Allah, You love pardon, so pardon me.”
"اے اللہ! بے شک تو بہت معاف فرمانے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف فرما دے۔"