25/08/2026
Alhamdulillah
Honored to Receive Fakhr-E-Pakhtunkhwa Award 2026 from Ex-Governor KP Haji Ghulam Ali
Thank You Hamza Jamshed and Rehan Khan for Support
ثناء اللہ حنین کو بہترین کارکردگی پر فخرِ خیبر پختونخوا ایوارڈ سے نواز دیا گیا*
*ہاکس یوتھ ویژن فاؤنڈیشن کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثناء اللہ حنین* کو نوجوانوں کی قیادت، بااختیاریت اور سماجی خدمات کے شعبے میں بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں *فخرِ خیبر پختونخوا ایوارڈ* سے نواز دیا گیا۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز نشتر ہال پشاور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں فن و ثقافت، ادب، کھیل، سماجی خدمات، وکالت، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں خیبر پختونخوا ایوارڈز دیے گئے۔
تقریب میں ہاکس یوتھ ویژن فاؤنڈیشن کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثناء اللہ حنین کو بھی نوجوانوں کے لیے ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ *سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی صاحب* نے انہیں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں فخرِ خیبر پختونخوا ایوارڈ پیش کیا۔
ثناء اللہ حنین کو ایوارڈ ملنے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجوانوں اور سول سوسائٹی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ملک میں نوجوانوں کی رہنمائی، قیادت اور مثبت پاکستان کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے سے انجام دیتے رہیں گے۔