15/04/2025
*پرائڈ آف پرفارمنس*
*(Pride of Performance)*
انجینئر نجیب الحسن نقوی (مقامی سیکریٹری اسلام آباد، انجمن وظیفہ سادات و مومنین پاکستان) کو اپنے فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی پر سال 2024/25 کیلئے پرائڈ آف پرفارمنس کی شیلڈ دی گئی بروز ہفتہ 12 اپریل 2025 بمقام امام بارگاہ گلستان زہرہ س ایبٹ روڈ لاہور
مقامی سیکریٹری حضرات، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر (انجمن وظیفہ سادات و مومنین پاکستان) کی سالانہ میٹنگ 2025 بروز ہفتہ 12 اپریل 2025 کو امام بارگاہ گلستان زہرہ س ایبٹ روڈ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں سیکریٹری حضرات کی 05 سالہ (اپریل 2020 تا مارچ 2025) کارکردگی کا مجموعی جائزہ لیا گیا
انجینئر نجیب الحسن نقوی (مقامی سیکریٹری اسلام آباد) کو انکی نمایاں کارکردگی پر فرسٹ پوزیشن دی گئی آپ نے گزشتہ 05 سالوں میں مومنین کرام کے تعاون سے *5،799،908* روپے عطیات و ممبرشپ کی مد میں انجمن وظیفہ سادات و مومنین پاکستان کو جمع کروائے اور *14،457،000* روپے انجمن کے توسط سے مستحق طلباء وطالبات کو تقسیم کئے
مجلس وحدت مسلمین زون-5 اسلام آباد کی کابینہ کے تمام ممبران کی طرف سے برادر نجیب الحسن نقوی (مرکزی سیکریٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان) کو انکی قابلِ قدر خدمات پر مبارک باد پیش کرتے ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان زون-5 اسلام آباد