02/05/2026
*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی* نے اپنی موبائل ایپ کو اپڈیٹ کر دیا ہے اب آپ گھر بیٹھے تمام معلومات ایک ہی ایپلیکیشن کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔
ردج ذیل لنک کے ذریعے علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کی اپلیکشن ڈونلوڈ کرلیں اور اپنے سی ایم ایس اکاؤنٹ کے ذریعے اسے لاگ ان کر لیں:
https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.edu.aiou.app.official
*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی* نے اپنی موبائل ایپ کو اپڈیٹ کر دیا ہے اب آپ گھر بیٹھے تمام معلومات ایک ہی ایپلیکیشن کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔
27/02/2026
اہم اعلان برائے طلبہ
تمام طلبہ کی توجہ کے لیے عرض ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے جو میسج موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ امتحانات 2 مارچ 2026 سے شروع ہو رہے ہیں، وہ ایک آٹو میسج ہے جو تمام اسٹوڈنٹس کو بھیجا گیا ہے۔
اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہر طالبعلم کا پیپر لازمی طور پر 2 مارچ کو ہی ہوگا۔
آپ کے امتحانات کی درست تاریخ وہی ہوگی جو آپ کی رول نمبر سلپ پر درج ہے۔
لہٰذا براہِ کرم اپنی رول نمبر سلپ کو فالو کریں ۔
شکریہ۔
23/02/2026
✅ تمام طلبہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جن طلباء کے رمضان المبارک میں پیپر ہیں وہ اپنا رول نمبر سلپ دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
پیپر کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب پیپر دو بجے کی بجائے ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور چار بج کر 30 منٹ پر ختم ہوگا۔
رمضان ختم ہونے کے بعد دوبارہ پرانا وقت بحال کر دیا جائے گا، یعنی پیپر دو بجے شروع ہوگا اور پانچ بجے ختم ہوگا۔
21/02/2026
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*اہم اطلاع برائے تمام اسٹوڈنٹس*
تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اپنے CMS پورٹل پر جا کر اپنی ٹیوٹر لسٹ کا اسکرین شاٹ لے کر محفوظ کر لیں۔
اطلاع کے مطابق کچھ دنوں میں ٹیوٹرز کے نام و نمبرز لسٹ سے ہٹا دیے جائیں گے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے متعلقہ ٹیوٹرز کے نام اور رابطہ نمبر ابھی محفوظ کر لیں۔
📌 اگر بعد میں کسی کورس کے مارکس اپڈیٹ نہ ہوں تو آپ بروقت اپنے ٹیوٹر سے رابطہ کر سکیں گے۔
لہٰذا تمام اسٹوڈنٹس سے گزارش ہے کہ:
1.پہلے CMS پورٹل میں لاگ اِن کریں
2. ٹیوٹر لسٹ کھولیں
3. مکمل لسٹ کا اسکرین شاٹ لے کر محفوظ کر لیں.
21/02/2026
*رول نمبر سلپ الرٹ !*
*تمام کلاسز کے طلباء کی رول نمبر سلپ CMS پورٹل پہ Upload ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ جن طلباء کی رول نمبر سلپس ابھی Upload نہیں ہوئی وہ انتظار کریں۔ ان کی رول نمبر سلپ بھی Upload ہو جائیں گی۔*
08/02/2026
📢 فریش ایڈمیشنز یاددہانی 📢
تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فریش ایڈمیشنز کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔
جن طلبہ نے ابھی تک اپلائی نہیں کیا، وہ 10 فروری سے پہلے اپنا ایڈمیشن لازمی مکمل کر لیں۔
جن طلبہ نے اپلائی کر دیا ہے، وہ 11 فروری تک اپنی فیس جمع کروا دیں تاکہ ان کا ایڈمیشن کنفرم ہو سکے۔
اگر کوئی طالب علم خود سے ایڈمیشن نہیں کروا سکتا تو ہم سے رابطہ کر کے ایڈمیشن کروا سکتا ہے۔
ہم نہ صرف ایڈمیشن میں مدد کریں گے بلکہ ڈگری کے اختتام تک مکمل رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔
⏰ آخری تاریخ کا خیال رکھیں اور اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔
02/02/2026
A one-day workshop on “Safeguarding Academic Integrity in the AI Era” was held today (Monday, 2 February) at AIOU. The workshop was chaired by Vice Chancellor, AIOU, Prof. Dr. Nasir Mahmood, while Dr. Mehwish Raza, Associate Professor of Education, Forman Christian College, Lahore, was the keynote speaker. The event was organised by the Office of Research, Innovation, and Commercialization (ORIC), AIOU.
31/01/2026
*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) - ڈگری حاصل کرنے کا طریقہ (سال وار )*
31/01/2026
آن لائن ڈگری اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ کو اپنا CMS پورٹل کھولنا ہوگا اور پھر اسٹوڈنٹ سروس ریکویسٹ پر جانا ہوگا۔
اس کے بعد آپ لوگوں نے «Create New Request» پر کلک کرنا ہے۔
اس کے بعد، Another Fee Challan اور Invoice پر کلک کرنا ہے۔
اس کے بعد آپ لوگوں نے سرٹیفکیٹ، ڈگری، یا ڈپلومہ منتخب کرنا ہے، اور اگر نارمل میں اپلائی کرنا ہے تو Ordinary پر کلک کر لیں، اور اگر ارجنٹ میں اپلائی کرنا ہے تو Urgent پر کلک کر لیں۔اور سکرول کرکے next پر کلک کرنا ہے۔
اس کے بعد آپ لوگوں نے اپنا پروگرام منتخب کرنا ہے، مثلاً بی اے، میٹرک، ایف اے، یا بی ایڈ، جس کورس کے سٹوڈنٹ آپ ہیں، وہ منتخب کریں، اور پھر Next پر کلک کر دیں۔
اس کے بعد آپ لوگوں کے سامنے ایک ونڈو کھلے گا، آپ لوگوں نے اس میں یہ درخواست لکھنی ہے، اور اس درخواست کو آپ نے ایڈیٹ کرنا ہے۔اس میں آپ اپنا پروگرام نام وغیرہ تبدیل کریں ۔
To,
The Controller Examination,
Allama Iqbal Open University, Islamabad.
Subject: Application for Issuance of Degree
Respected Sir/Madam,
I respectfully state that I have completed my program ssc/Hssc/B.A/B.A/Associate degree in Arts/B.ed from Allama Iqbal Open University.
All required credits, workshops, assignments, and examinations have been successfully completed.
Therefore, I request you to kindly process and issue my degree at the earliest.
I shall be thankful for your cooperation.
Name:
Roll No:
Program:
Registration No
Contact No: ,
Address:
اس کے بعد آپ لوگوں نے کیریئر میں اپنا پروگرام منتخب کرنا ہے، جس پروگرام کے آپ سٹوڈنٹ تھے، وہ منتخب کر لیں۔ اگر آپ میٹرک کے سٹوڈنٹ ہیں تو میٹرک منتخب کر لیں، اور اگر آپ بی اے کے سٹوڈنٹ ہیں تو بی اے منتخب کر لیں۔ وغیرہ۔
اس کے بعد اپنا موبائل نمبر درج کریں ۔
اس کے بعد، پرووینس میں آپ اپنے صوبے کا انتخاب کر لیں، پھر آپ اپنا ضلع منتخب کر لیں اور اپنی تحصیل منتخب کر لیں۔ اس کے بعد آپ لوگوں نے اپنا مکمل پتہ درج کرنا ہے۔
اس کے بعد سبمٹ پر کلک کرنا ہے ۔
اس کے بعد، Print and Invoice پر کلک کر لیں اور اپنا چالان ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
اس کے بعد آپ لوگوں نے جس پروگرام کی ڈگری کے لیے اپلائی کرنا ہے، اس سے پہلے والے تمام سرٹیفکیٹس آپ کے پاس ہونے چاہییں۔ سند، جسے ہم کہتے ہیں، آپ کے پاس ہونا ضروری ہے، ورنہ آپ کو ڈگری نہیں ملے گی۔ مثال کے طور پر، اگر آپ بی اے کی ڈگری کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کے ڈاکیومنٹس میں آپ کا شناختی کارڈ، آپ کا میٹرک کا سند، ایف اے کا سند، اور بی اے کا آفیشل یا ان آفیشل ٹرانسکرپٹ بھی ہونا ضروری ہے۔
اس کے بعد فیس بنک میں جمع کریں ۔یا ایزی پیسہ سے اور پیڈ رسید اور تمام اوریجنل ڈاکومنٹس کی کلر پیکچر بنائے۔ اور ڈگری فارم بھی پر کریں ۔
۔اب ڈاکومنٹس Attestation کی بھی ضرورت نہیں اور نہ ہی ڈاکومنٹس کی پرنٹ لینے کی ضرورت بس ایزی پیسہ سے فیس جمع کریں ۔اگر آپ دستاویزات کی اسکین شدہ فوٹو کاپیاں اپلوڈ کر رہے ہیں۔تو پھر کو کسی 16 گریڈ یا اس سے زیادہ آفیسر سے تصدیق کروانا ہوگا
اگر اصل دستاویزات کی اسکین کاپیاں منسلک ہوں تو اس صورت میں تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔
اس کے بعد آپ لوگوں نے Add Attachment پر کلک کرنا ہے اور اپنا PDF اپلوڈ کرنا ہے، پھر Submit پر کلک کرنا ہے۔03467521382ڈگری آپلائی کرنے کےلئے رابطہ کریں 7
2020 سے پہلے داخلہ لینے والے طلبہ :
جن طلبہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2020 سے پہلے داخلہ لیا اور اپنی ڈگری مکمل کر لی ہے، انہیں ڈگری حاصل کرنے کے لیے اپنے مکمل ڈاکومنٹس اور ڈگری فارم بذریعہ ڈاک (Post) یونیورسٹی کو بھیجنا ہو گا۔ اس دور کے طلبہ کے لیے آن لائن یا خود کار نظام لاگو نہیں ہے۔
2021 سے 2024 تک داخلہ لینے والے طلبہ :
جن طلبہ نے 2021 سے لے کربہار 2024 تک داخلہ لیا اور ڈگری مکمل کی ہے ، وہ AIOU کے CMS Portal کے ذریعے آن لائن لائن ڈگری کے لیے اپلائی کریں گے۔ اس کے لیے CMS میں لاگ ان ہو کر کے Student Service Request ذریعے درخواست دینا ضروری ہے۔
2024 خزاں داخلہ لینے والے طلبہ :
جن طلبہ نے خزاں 2024 Fall یا اس کے بعد داخلہ لیا اور اپنی ڈگری مکمل کر لی ہے، ان کے لیے سب سے آسان نظام ہے۔ ایسے طلبہ کی ڈگری یونیورسٹی خود بخود تیار کر کے ان کے دیے گئے پوسٹل ایڈریس پر ارسال کر دے گی، انہیں نہ کوئی فارم جمع کروانا ہو گا اور نہ ہی CMS پر اپلائی کرنا پڑے گا.
مزید معلومات کے لیے اس ویڈیو میں پریکٹیکلی اپلائی کر کے سمجھا گیا ہے ۔
31/01/2026
میٹرک/ایف۔اے/بی۔اے کے طلبہ اپنے اسائنمنٹ 15 فروری تک پوسٹ آفس سے رجسٹر کر کے، رسید پر ٹیوٹر کا نام اور موبائل نمبر درج کر کے اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اگر آپ نے اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے، تو الماری میں ایک الگ جگہ مختص کریں، جہاں آپ تمام چیزیں، مثلاً ہر سمیسٹر کے ٹیوٹر کے نام، بینک رسیدیں، اور اسائنمنٹ کی رسیدیں، سنبھال کر رکھیں۔