26/09/2026
اساتذہ کے لیے سیرت النبی ﷺ پروگرام کا انعقاد
کراچی (پ ر) تنظیمِ اساتذہ کراچی کے تحت 25 ستمبر کو وی ٹرسٹ، گلشنِ اقبال میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں اساتذہ، پروفیسرز اور اسکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام سے صدر وومن ایڈ ٹرسٹ محترمہ اقبال النساء صاحبہ، جو گزشتہ 35 برس سے جیلوں میں اصلاحی و فلاحی خدمات انجام دے رہی ہیں، جناح یونیورسٹی فار ویمن کی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ثریا قمر اور ڈاکٹر حسین بانو نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ انسانیت کے لیے علم، اخلاق، عدل، رحم اور اصلاح کا جامع نمونہ ہے۔
مقررین نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی اور تدریسی ذمہ داریوں کا حصہ بنائیں تاکہ نئی نسل کی بہتر اخلاقی و فکری تربیت ممکن ہو سکے۔ پروگرام میں شریک اساتذہ اور پروفیسرز نے مقررین کے خطابات کو سراہا۔ تقریب خوش گوار اور علمی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
رپورٹ تیار کردہ
قدسیہ ملک
نگراں نشرواشاعت صوبہ سندھ