12/06/2026
⚽🌍 Maidaan at Forward Sports, Sialkot
Pakistan Street Child Football Team visited Forward Sports (Pvt. Ltd.), the world’s leading football manufacturer, and witnessed the making of the official FIFA World Cup 2026 match ball “Trionda”. 🇵🇰
12/06/2026
بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن
پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 8.6 ملین بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں۔ مسلم ہینڈز کا پروجیکٹ میدان اس حقیقت کو بدلنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ہر بچے کو تعلیم، تحفظ اور اپنے بچپن کو جینے کا حق مل سکے۔
⚽ ہر بچے کو گیند دیں، بوجھ نہیں۔
📚 ہر بچے کو کلاس روم دیں، کام کی جگہ نہیں۔
❤️ ہر بچے کو خواب، شناخت اور مواقع دیں۔
Today, on the 𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝 𝐃𝐚𝐲 𝐀𝐠𝐚𝐢𝐧𝐬𝐭 𝐂𝐡𝐢𝐥𝐝 𝐋𝐚𝐛𝐨𝐮𝐫, we raise our voices and show a 𝗥𝗲𝗱 𝗖𝗮𝗿𝗱 𝘁𝗼 𝗖𝗵𝗶𝗹𝗱 𝗟𝗮𝗯𝗼𝘂𝗿.
In Pakistan, an estimated 8.6 million children are engaged in child labour. Muslim Hands project Maidaan Maidaan is committed to change this reality by ensuring that every child has access to education, protection, and the chance to enjoy their childhood.
⚽ Give every child a ball, not a burden.
📚 Give every child a classroom, not a workplace.
❤️ Give every child dream, identity, and opportunity.
11/06/2026
کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ ہر بچے کا حق ہے۔ یہ بچوں میں اعتماد، تخلیقی صلاحیت، سیکھنے کا جذبہ اور امید پیدا کرتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈے آف پلے کے موقع پر مسلم ہینڈز بچوں اور نوجوانوں کی روشن مستقبل کی تعمیر میں کھیل اور صحت مند سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
آئیں! کھیل کو محفوظ بنائیں اور بچپن کی حفاظت کریں۔
11/06/2026
🏆🇵🇰 مبارک ہو چیمپیئنز!
مسلم ہینڈز میدان کے اسٹار اور ہیرو شائق دوست کو ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار بائیسکل کِک کے ذریعے ناقابلِ یقین گول کرنے اور مین آف دی فائنل میچ کا اعزاز حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ⚽⭐
آپ کی محنت، مہارت اور جذبے نے نہ صرف اپنی ٹیم بلکہ پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ہمیں آپ پر بے حد فخر ہے!
Congratulations Champions! 🏆🇵🇰
Well done Muslim Hands Maidaan star and hero Shayak Dost for Unbelievable goal on bicycle kick and becoming Man of the Final Match at Diamond Jubilee International Football Tournament. ⚽
11/06/2026
ہر بچے کو کھیلنے، خواب دیکھنے اور آگے بڑھنے کا حق حاصل ہے۔
کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ بچوں میں اعتماد، تخلیقی صلاحیت، ہمت، ٹیم ورک اور زندگی کی اہم مہارتیں پیدا کرتا ہے۔ لیکن دنیا بھر میں لاکھوں بچے جنگ، غربت، موسمیاتی تبدیلیوں اور محفوظ کھیل کے میدانوں کی کمی کی وجہ سے اس حق سے محروم ہیں۔
مسلم ہینڈز پراجیکٹ میدان میں ہمارا یقین ہے کہ ہر بچے کو کھیلنے، سیکھنے اور ترقی کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ اس کھیل کے عالمی دن پر آئیے عہد کریں کہ ہر بچے کے حقِ کھیل کو محفوظ، باعزت اور یقینی بنایا جائے۔
Every child deserves the chance to play, dream, and grow.
Play is more than just fun—it helps children build confidence, creativity, resilience, teamwork, and important life skills. Yet millions of children around the world are deprived of safe spaces to play due to conflict, poverty, climate disasters, and other challenges.
At Muslim Hands project Maidaan, we believe that every child has the right to play, learn, and thrive. This , let’s work together to create a world where every child's right to play is respected, protected, and fulfilled.
UNICEF UNICEF Pakistan
10/06/2026
I AM SOMEBODY
میدان کا یقین ہے کہ ہر بچے کو کھیلنے، اپنی شناخت بنانے اور معاشرے میں مقام پانے کا حق حاصل ہے۔ فٹبال کے ذریعے ہم بچوں میں اعتماد، ٹیم ورک، قیادت اور ایک بہتر مستقبل کی امید پیدا کر رہے ہیں۔
میکسیکو میں ہماری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ ٹیم صرف فٹبال نہیں کھیلی بلکہ ایک طاقتور پیغام دنیا تک پہنچایا کہ ہر بچہ اہم ہے، ہر آواز سنی جانے کے قابل ہے، اور ہر خواب کو پورا ہونے کا موقع ملنا چاہیے۔
At Maidaan, we believe that every child deserves the right to play, to belong, and to be recognized. Through football, we are helping young people build confidence, identity, teamwork, and hope for a brighter future.
Standing proudly in Oaxtepec, Mexico, our Street Child Football World Cup team carried a message far greater than football, a message that every child matters, every voice deserves to be heard, and every dream deserves a chance.