Online Quran Madrasah

Online Quran Madrasah Add 1-2 sentences to describe Online Quran Madrasah to help people understand what you offer.

24/09/2026

ابن دقیق العید رحمہ اللہ نے اپنے ایک ساتھی کو دیکھا، جو ان کے سامنے قرآن پڑھا کرتا تھا، تو انہوں نے اس سے وفات کے بعد کے حال کے بارے میں پوچھا۔
اس نے کہا:’’جب تم لوگوں نے مجھے قبر میں رکھا تو ایک دھبوں والا کتا، شیر کی مانند، میرے پاس آیا اور مجھے ڈرانے لگا۔ میں خوف زدہ ہوگیا۔ پھر ایک خوش شکل اور نرم خو شخص آیا، اس نے اس کتے کو بھگا دیا اور میرے پاس بیٹھ کر مجھے مانوس کرنے لگا۔

میں نے پوچھا: تم کون ہو؟
اس نے کہا: أنا ثواب قراءتك الكهف يوم الجمعة.
میں تمہارا جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھنے کا ثواب ہوں۔‘‘

الدرر/ لابن حجر( ٣٥٢/٥)
محمد ساجد الکانفوری

24/09/2026

"پھر اللہ کہاں ہے"

سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہہ ایک دن مدینہ کے قریب اپنے ساتھیوں کے ساتھ صحرا میں تھے اور بیٹھے کھانا کھا رہے تھے.

وہاں سے ایک چروہے کا گزر ہو ا ابن عمر رضی اللہ عنہہ نے اُسے کھانے کی دعوت دی چرواہے نے کہا میں نے روزہ رکھا ہوا ہے سید نا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے حیران ہو کر کہا کہ اتنے شدت کی گرمی ہے اور تو نے روزہ رکھا ہوا ہے اور تم بکریاں بھی چرا رہے ہو.

پھر سید نا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اُ س کی دانتداری اور تقویٰ کا امتحان لینا چاہا اور کہا:

تم ان بکریوں میں سے ایک بکری ہمیں بیچ سکتے ہو ہم تمہیں اس کی قیمت بھی دیں گے اور کچھ گوشت بھی دیں گے جس سے تم اپنا رزوہ بھی افطار کر سکتے ہو،،

چرواہا بولا : یہ میری بکریاں نہیں ہیں یہ میرے مالک کی بکریاں ہیں.

سید نا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے: اپنے مالک سے کہنا کہ ایک بکری کو بھیڑیا کھا گیا.

چرواہا غصے میں اپنی انگلی آسمان کی طرف کر کے یہ کہتے ہوئے چل دیا : "پھر اللہ کہاں ہے".

ابن عمر رضی اللہ عنہما بار بار چرواہے کی بات کو دھراتےجا رہے تھے کہ ؛ اللہ کہاں ہے اللہ کہاں ہے اور روتے جارہے تھے.

جب سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مدینہ پہنچے چرواہے کے مالک کو ملے اُس سے بکریاں اور چرواہا خریدا اور اُسے آزاد کر دیا اور بکریاں بھی اُسے دے دیں اور اُسے کہا کہ تمہارے ایک جملے نے تجھے آزاد کروا دیا (اللہ کہاں ہے).

اللہ سے دعا ہے کہ تجھے قیامت کے دن دوزخ کی آگ سے بھی آزاد کرے۔
( السلسلة الصحيحة : 7/469)

شامی صدر، اقوام متحدہ، قرآنی آیتنیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر شامی صدر احمد الشرع نے ...
24/09/2026

شامی صدر، اقوام متحدہ، قرآنی آیت
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر شامی صدر احمد الشرع نے ایک ایسا پیغام تحریر کیا جو سفارتی الفاظ سے کہیں بڑھ کر اپنے اندر ایک روحانی معنی رکھتا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مہمانوں کی کتاب میں انہوں نے اپنے ہاتھ سے سورۃ التوبہ کی آیت 105 لکھی اور آخر میں اپنے دستخط ثبت کیے۔
وَقُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ
’’اور کہہ دیجیے: عمل کرو، عنقریب اللہ تمہارے عمل کو دیکھے گا، اور اس کا رسول اور اہلِ ایمان بھی۔‘‘
ایک ایسے عالمی ادارے کی مہمانوں کی کتاب میں، جہاں دنیا بھر کے سربراہان اپنے مختصر تاثرات قلم بند کرتے ہیں، الشرع نے رسمی سفارتی جملے کے بجائے قرآن کی ایک آیت کو اپنا پیغام بنایا۔
اس انتخاب کا مفہوم بھی خاصا معنی خیز ہے۔ سورۃ التوبہ کی یہ آیت انسان کو محض دعووں اور الفاظ کے بجائے عمل کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ شام تقریباً 14 سالہ جنگ کے بعد تعمیر نو، سیاسی اتحاد اور استحکام کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی پس منظر میں الشرع نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں شام کو متحد کرنے اور ملک کی تعمیر و بحالی کے لیے گزشتہ ایک برس میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کیا۔
اس تقریر میں بھی انہوں نے "جاء الحق و زھق الباطل" والی آیت پڑھی۔ اس کے ساتھ پھر سورہ توبہ کی یہی آیت دہرائی۔
اقوام متحدہ ریکارڈ میں ’’مہمانوں کی کتاب‘‘ پر اس سے پہلے کسی عالمی رہنما کے قرآن کی آیت تحریر کرنے کا ثبوت نہیں ملتا۔ اس لیے احمد الشرع کا یہ عمل غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔(الجزیرہ)

23/09/2026

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک مرتبہ عکاف بن بشر تمیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نامی ایک صحابی آئے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا عکاف! تمہاری کوئی بیوی ہے؟ عکاف نے کہا نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کوئی باندی؟ اس نے کہا نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا تم مالدار بھی ہو؟ عرض کیا جی الحمدللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر تو تم شیطان کے بھائی ہو۔ اگر تم عیسائیوں میں ہوتے تو ان کے راہبوں میں شمار ہوتے لیکن ہماری سنت تو نکاح ہے ۔تم میں سے بدترین لوگ کنوارے ہیں اور گھٹیا ترین موت مرنے والے کنوارے ہیں۔ کیا تم شیطان سے لڑتے ہو؟ شیطان کے پاس نیک آدمیوں کے لئے عورتوں سے زیادہ کارگر ہتھیار کوئی نہیں سوائے اس کے کہ وہ شادی شدہ ہوں۔ یہی لوگ پاکیزہ اور گندگی سے مبرا ہوتے ہیں۔ عکاف یہ عورتیں تو حضرت ایوب علیہ السلام، داؤد علیہ السلام، یوسف علیہ السلام اور کرسف علیہ السلام کی ساتھی رہی ہیں بشر بن عطیہ نے پوچھا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرسف کون تھا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایک آدمی تھا جو کسی ساحل پر تین سو سال تک اللہ کی عبادت میں مصروف رہا دن کو روزہ رکھتا تھا اور رات کو قیام کرتا تھا لیکن پھر ایک عورت کے عشق کے چکر میں پھنس کر اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کر بیٹھا اور اللہ کی عبادت بھی چھوڑ دی بعد میں اللہ نے اس کی دستگیری فرمائی اور اس کی توبہ قبول فرمالی ارے عکاف! نکاح کرلو ورنہ تم تذبذب کا شکار رہو گے۔
(مسند احمد،جلد نہم،حدیث نمبر 1551، راوی:حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

23/09/2026
23/09/2026

رسول اللہﷺ نے فرمایا:
جو شخص کسی کو بدنام کرنے کیلئے اس میں ایسی برائی بیان کرے جو اس میں نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اسے دوزخ کی آگ میں قید رکھیں گے یہاں تک کہ وہ اس برائی کو ثابت کردے۔ ﴿طبرانی،مجمع الزوائد﴾

22/09/2026

رسول الله ﷺ نے فرمایا:
"مجھے اس کا حکم نہیں ہوا ہے کہ لوگوں کے دلوں (نیت اور ارادوں) کی کھوج لگاؤں"
[ صحيح البخاري : ٤٣٥١ ]

امام مكحول الهذلي رحمه الله فرماتے ہیں: ’’ميں نے ایک شخص کو نماز میں روتے ہوئے دیکھا تو میں نے اسے ریاکار سمجھا، پس میں ایک سال تک (اپنے اس عمل کی وجہ سے) رونے سے محروم رکھا گیا.‘‘

[ موسوعة ابن أبي الدنيا: ٧٢٦٤ ]

22/09/2026

سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! زیارت قبور کے موقع پر میں کیسے دعا کروں ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ یہ دعا کریں :

السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَيَرْحَمُ اللَّهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا وَالْمُسْتَأْخِرِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ للاحقون

مومن اور مسلمان گھر والوں پر سلامتی ہو ، اللہ ہم سے آگے جانے والوں اور ہم سے پیچھے رہ جانے والوں پر رحم فرمائے ، اور اگر اللہ نے چاہا تو بے شک ہم بھی تم سے ملنے والے ہیں ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

21/09/2026

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نےسبحان اللہ وبحمدہ دن میں سو مرتبہ کہا ، اس کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ، خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ (صحیح البخاری)

20/09/2026

"زبان کی حفاظت"

علامہ ذہبی رحمہ اللہ (م: 748ھ) تحریر فرماتے ہیں:

سُئِلَ بَعْضُهُمْ كَمْ وَجَدْتَ فِي ابْنِ آدَمَ مِنَ الْعُيُوبِ؟ فَقَالَ: هِيَ أَكْثَرُ مِنْ أَنْ تُحْصَى، وَالَّذِي أَحْصَيْتُ ثَمَانِيَةَ آلَافِ عَيْبٍ، وَوَجَدْتُ خَصْلَةً إِنِ اسْتَعْمَلَهَا سَتَرَتِ الْعُيُوبَ كُلَّهَا، وَهِيَ حِفْظُ اللِّسَانِ

ترجمہ: بعض علماء سے سوال ہوا کہ آپ نے انسان میں کتنے عیب پائے ہیں؟ فرمایا: شمار سے بڑھ کر، آٹھ ہزار عیب تو میں شمار کر چکا ہوں۔ البتہ ایک خصلت میں نے ایسی پائی کہ انسان اگر اسے استعمال میں لائے تو وہ تمام عیوب کو چھپا لیتی ہے، وہ ہے زبان کی حفاظت۔

(کتاب الکبائر، ص: 139

Address

Islamabad
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Quran Madrasah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share