10/01/2026
ترجمہ:
اور فجر کے وقت قرآن پڑھا کریں، بے شک فجر کے وقت قرآن پڑھنا حاضری والا ہوتا ہے۔اور رات کے کچھ حصے میں قرآن کے ساتھ تہجد پڑھا کریں، یہ آپ کے لیے زائد (نفل) ہے،
قریب ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر فائز فرمائے۔اور کہہ دیجیے: اے میرے رب!
مجھے سچائی کے ساتھ داخل فرما اور سچائی کے ساتھ نکال،
اور مجھے اپنی طرف سے مددگار غلبہ عطا فرما۔اور کہہ دیجیے: حق آ گیا اور باطل مٹ گیا،
بے شک باطل تو مٹنے ہی والا ہے۔