IMSB, I-V, Sarai Kharbuza
science,
Making Cooling Pot / Desi Fridge /
Making Solar Dial with the help of Compass.
17/05/2026
https://www.facebook.com/share/1abPgXGkZ2/
ایجوکیشن نیوز (خصوصی رپورٹ)
اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز (I-V) سرائے خر بوزہ ایک چھوٹا مگر نہایت باصلاحیت تعلیمی ادارہ ہے، جو چند سال قبل مالی اور فزیکل وسائل کی کمی کے باعث ترنول سیکٹر میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے کافی پیچھے شمار کیا جاتا تھا۔ تاہم گزشتہ دو برسوں میں اس ادارے نے غیرمعمولی ترقی کرتے ہوئے جدید، سائنسی اور تخلیقی تعلیم کے میدان میں اپنی الگ اور نمایاں پہچان قائم کی ہے۔ آج یہ ادارہ اپنی بہترین تعلیمی کارکردگی اور جدید سرگرمیوں کی بدولت پورے اسلام آباد میں خصوصی مقام حاصل کر چکا ہے۔
اس شاندار کامیابی کا بڑا سہرا ادارے کے پرنسپل محمد نوید کو جاتا ہے، جو اپنی محنت، دیانتداری، ایمانداری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے باعث تعلیمی حلقوں میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے دن رات محنت کرکے نہ صرف ادارے کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا بلکہ طلبہ میں سائنسی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خصوصی توجہ اور رہنمائی کے باعث طلبہ نے سائنس کے مختلف جدید ماڈلز اور پراجیکٹس تیار کیے، جن میں شمسی توانائی، ہوا کی توانائی، بجلی، برقی سرکٹس، مقناطیسیت، توانائی کی تبدیلی، سولر کلاک اور بخارات کے اصول پر مبنی دیسی فریج سمیت متعدد سائنسی ماڈلز شامل ہیں۔
اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز سرائے خر بوزہ اور اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ترنول کے اشتراک سے ادارے نے دو بڑے انٹرپرینیورشپ ایگزیبیشنز کا کامیاب انعقاد کیا، جہاں طلبہ نے اپنے تیار کردہ سائنسی ماڈلز پیش کیے۔ ان تقریبات میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ نے ماڈلز میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔ تقریباً 35 مختلف اقسام کے ماڈلز اور گیمز نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جن میں سے اکثر کامیابی کے ساتھ فروخت بھی ہوئے، جو طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی بہترین تربیت کا واضح ثبوت ہے۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز سرائے خر بوزہ نے سیکٹر لیول کوڈنگ اینڈ ٹیک ایگزیبیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔ ایک پرائمری سطح کے ادارے کا ہائی اور انٹرمیڈیٹ کالجز کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنا یقیناً قابلِ فخر کارنامہ ہے۔ اس کامیابی میں جناب رفیع الزماں کی خصوصی رہنمائی اور انتھک محنت بھی قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے طلبہ کی بھرپور تربیت اور حوصلہ افزائی کی۔
ادارے کی ان شاندار کامیابیوں پر ڈاکٹر احسان محمود ڈائریکٹر اسکول نے ادارے کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز (I-V) سرائے خر بوزہ اپنی بہترین تعلیمی، سائنسی اور تخلیقی سرگرمیوں کی بدولت وفاقی دارالحکومت کے نمایاں اداروں میں شمار ہونے لگا ہے۔ انہوں نے پرنسپل محمد نوید اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد نوید کی بہترین قیادت اور سرپرستی میں یہ ادارہ مستقبل میں تعلیمی اور سائنسی میدان میں مزید ترقی کرے گا اور اسلام آباد کے دیگر اداروں کے لیے بھی ایک مثال بنے گا۔
آج اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز سرائے خر بوزہ جدید تعلیم، سائنسی سرگرمیوں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پورے اسلام آباد میں اپنی نمایاں شناخت قائم کر چکا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ پرنسپل محمد نوید، اساتذہ، والدین اور انتظامیہ کے باہمی تعاون سے یہ ادارہ مستقبل میں مزید ترقی کرے گا اور طلبہ کے لیے کامیابی کی نئی راہیں ہموار کرتا رہے گا۔
پرنسپل محمد نوید اور رفیع الزماں ٹیک فیلو اور طلباء سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے۔
29/04/2026
Congratulations 🎉🎉 to Teachers, parents students for winning First position at Sector Tarnol in STEAM PROJECTS EXHIBITION held at IMSB I-14. This is great display of skills by our bright students. special thanks to Mr. Rafi Ullah Sb for his commitment and dedication which brought this honor to Sara-i-kharbuza.
اپنی نوعیت کا منفرد ریورس آسموسس واٹر فلٹر کا افتتاح بدست جناب ڈاکٹر احسان محمود صاحب؛ ایریا ایجوکیشن آفیسر سیکٹر ٹرنول۔ اسلام آباد
Rafi sb (Tech Fellow) doing great job; Inculcating science concepts in minds of little kids.
Little scientists explain---
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Islamabad
44000