ICC Thanda Pani

ICC Thanda Pani

Share

Islamabad Career College (ICC)

22/05/2026

Pre-Hajj in school isn’t just an activity.
It’s our kids learning the meaning of equality, sacrifice & faith.
White cloths, small hands, and hearts full of hope 🤍

17/05/2026

اسلام آباد ( پ ر)
اسلام آباد کیرئیر کالج ٹھنڈا پانی نے 2026 میں گرلز کالج کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس ضمن میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر میں طالبات کے داخلے جاری ہیں۔ جس میں طالبات پری میڈیکل ، پری انجینئرنگ ، آئی سی ایس ، ایف اے آئی ٹی، ائی۔کام میں داخلے لے سکتی ہیں۔ پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج ٹھندا پانی لہتراڑ روڈ کیمپس افراز عباسی نے ادارتی پالیسی بیان میں کہا کہ گرلز کالج کا قیام اہلیان علاقہ کے دیرینہ مطالبے پر عمل میں لایا گیا ہے۔ آئی سی سی خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتا ہے ۔ تعلیم یافتہ خواتین ملک و معاشرے کی تعمیر وترقی میں خاص اہمیت کی حامل ہیں ۔ طالبات کے لئے ماہر، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کر لی گئیں ہیں ۔ طالبات کی علیحدہ کلاسز کروائی جائیں گی ۔

Photos from ICC Thanda Pani's post 17/05/2026

اسلام آباد( پ ر)
ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لئے سکالرشپ سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالج یتیم بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں۔ جسکا معیار سکالرشپ ٹیسٹ میں کامیابی کے 60 فیصد نمبر رکھے گئے ہیں۔ جس میں پہلی جماعت میں داخلہ لینے کے لئے KG کے نصاب سے ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ اسی طرح دوسری جماعت میں داخلہ ٹیسٹ کا نصاب پہلی جماعت سے لیا ہے۔ جس جماعت میں داخلہ لینا مقصود ہو اس سے پچھلی جماعت کے نصاب سے ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ جس میں ٹاپ پوزیشن لینے والے طلباء کو ایک سال کے لئے مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ تاہم جو طلباء داخلہ ٹیسٹ کے معیار سے کم نمبر 50 یا 55 فیصد نمبر لیتے ہیں۔ ان طلباء کی تعلیمی ذمہ داری مخیر اور صاحب ثروت افراد لے کر اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ پروفیسر محمد عامر نے یتیم بچوں کو سالانہ مفت تعلیم دینے کے سکالرشپ سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یتیم بچوں کو اسلام آباد کیرئیر کالج کی تمام برانچز میں مفت تعلیم دینے کا معیار ترتیب دے دیا ہے۔ یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینا اللہ کی رضا اور خوشنودی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یتیم بچوں کو میرٹ سکالرشپ کے لئے تیار کر کے ملک اور معاشرے میں کامیاب انسان بنانا ہے۔ وہ کلسٹر 2 آئی سی سی غوری گارڈن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن ،اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور ، اسلام آباد کیرئیر کالج ٹھندا پانی لہتراڑ روڈ، اسلام کرئیر کالج علی پور لہتراڑ روڈ اور اسلام آباد کیرئیر کالج ( کالج سیکشن) غوری گارڈن میں مفت تعلیم کے سکالرشپ پانے والے یتیم بچے شامل تھے۔ پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ کرئیر کالجز کے تمام برانچز میں 286 یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ جسکے سالانہ تعلیمی اخراجات ایک کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ داخلہ معیار سے کم نمبر لینے والے طلباء کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری لینے کے لئے اندورن اور بیرون ملک افراد کے لئے مواقع رکھے گئے ہیں ۔تقریب تقسیم تعلیمی سکالرشپ کے موقع پر پرنسپل ائی سی سی میٹرک سیکشن سمیع اللہ، پرنسپل ائی سی سی چٹھہ بختاور اعجاز بشیر، پرنسپل ائی سی سی کالج سیکشن غوری گارڈن محمد رضوان ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی سی کلسٹر 2 ناظر محمود عباسی ،طلباء کی مائیں، اور بڑی تعداد میں طلباء شریک تھے۔ شرکاء تقریب نے اسلام کریئر کالج کیطرف سے یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کو سراہا۔ محنت اور ایمانداری سے مفت تعلیم کے موقع سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

15/05/2026

“At Islamabad Career College, Thanda Pani Campus, Grade 8 students actively participated in a computer practical activity today. Along with strong theoretical learning, the college emphasizes hands-on practical work to enhance students’ conceptual understanding. We ensure that students not only learn concepts but also apply them effectively through practical experiences.”

Photos from ICC Thanda Pani's post 13/05/2026

🍉 Sweet smiles, juicy bites, and happy little moments!

13/05/2026

Our little stars made Mother’s Day extra special with smiles, hugs, and lots of love for their moms! 👩‍👧‍👦✨

11/05/2026

Happy Mother’s Day to all the wonderful mothers who fill our children’s lives with love, care, and happiness!

Photos from ICC Thanda Pani's post 09/05/2026

اسلام آباد کیریئر کالج ٹھنڈا پانی کیمپس میں آج سیشن 2026 کی پہلی Parent Teacher Meeting (PTM) کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریباً 85 فیصد والدین نے شرکت کی اور اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی، حاضری، رویے اور مجموعی تعلیمی پیش رفت کے حوالے سے اساتذہ سے تفصیلی گفتگو کی۔

والدین نے ادارے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت، لگن اور بہترین تدریسی انداز کو خوب سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے بچوں کی مزید بہتری کے لیے قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔

اساتذہ اور پرنسپل صاحب نے والدین کو بچوں کی بہتر تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے مفید مشورے، رہنمائی اور ہدایات فراہم کیں۔ والدین کو اس بات پر زور دیا گیا کہ اگر وہ ادارے کی دی گئی ہدایات اور تعلیمی پلان کے مطابق بچوں کی رہنمائی کریں گے تو ان شاء اللہ بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آخر میں والدین نے ادارے کے تعلیمی ماحول اور نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا اور ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

شکریہ
پرنسپل
اسلام آباد کیریئر کالج
ٹھنڈا پانی کیمپس

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Norman Hospital, Lehtrar Road, Thanda Pani
Islamabad