ICC College Section

  • Home
  • ICC College Section

ICC College Section ICC provides education of pre-medical, pre engineering, ICS and FA( IT)

      #
14/09/2026

#

11/09/2026

  *Assalamualaikum everyone!We were delighted to host the Hamdard Healthcare Team at Islamabad Career College (Ghouri Ga...
07/09/2026

*

Assalamualaikum everyone!

We were delighted to host the Hamdard Healthcare Team at Islamabad Career College (Ghouri Garden College Section ) today 🎉

The team joined us for:
1. *Interactive Sessions* - Guidance on Health, Career & Wellness
2. *Fun Games* - Team building and engagement
3. *Gifting* - Exciting prizes and goodies

It was a day full of learning, fun, and positivity!
Theme: _Learn. Play. Grow._

Thank you Hamdard Healthcare for inspiring and motivating our students.
Stay tuned for event highlights.

For details: 051-2899383
03076733294
| Lehtar Road, Ghouri Garden, Street 1-A, Islamabad

الحمداللہ اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کالج سیکشن میں باقاعدہ فرسٹ ائیر کی کلاسز شروع کر دی گئی ہیں ۔ کالج انتظامیہ...
02/09/2026

الحمداللہ
اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کالج سیکشن میں باقاعدہ فرسٹ ائیر کی کلاسز شروع کر دی گئی ہیں ۔
کالج انتظامیہ کی طرف سے طلبا و طالبات کو پھولوں کے گلدستے دے کر خوش آمدید کہا گیا ۔
اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کالج سیکشن میں قابل اساتذہ کی زیر قیادت کامیاب تعلیمی سیشن کی منصوبہ بندی پہلے سے تیار ہے ۔
کالج انتظامیہ بچوں کے روشن مستقبل کے لیے پر امید اور متحرک ہے ۔
ساتھ ساتھ گیارھویں اور بارھویں کلاس کے داخلے جاری ہیں ۔
جن بچوں نے ابھی تک داخلہ نہیں لیا وہ جلد از جلد داخلہ لے کر کامیابی کی طرف قدم بڑھائیں ۔

Alhamdulillah,
Regular First Year classes have commenced at the Islamabad Career College (Ghouri Garden Campus).
The college administration welcomed the students by presenting them with bouquets of flowers.
A plan for a successful academic session, led by a team of highly competent teachers, is already in place at the Islamabad Career College (Ghouri Garden Campus).
The college administration remains optimistic and proactive regarding the students' bright future.
Meanwhile, admissions for the 11th and 12th grades are currently open.
Students who have not yet enrolled are encouraged to secure their admission as soon as possible and take a step toward success.

   #
29/08/2026

#

عظمتِ مصطفیٰ ﷺ: یہ آیت پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے بلند مقام اور رحمتِ عالم ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔عام رحمت: آپ ﷺ کی ذات...
26/08/2026

عظمتِ مصطفیٰ ﷺ:
یہ آیت پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے بلند مقام اور رحمتِ عالم ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔
عام رحمت:
آپ ﷺ کی ذاتِ مبارکہ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ تمام انسانوں، جنات اور کائنات کے تمام ذ ذی روح کے لیے سراپا رحمت ہے۔
امن و سکون:
آپ ﷺ کی آمد اور تعلیمات نے دنیا کو ظلم و اندھیروں سے نکال کر ہدایت اور امن کا راستہ دکھایا۔

22/08/2026

𝐖𝐞𝐥𝐜𝐨𝐦𝐞 𝐭𝐨 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐚𝐛𝐚𝐝 𝐂𝐚𝐫𝐞𝐞𝐫 𝐂𝐨𝐥𝐥𝐞𝐠𝐞
🌟 𝐀𝐃𝐌𝐈𝐒𝐒𝐈𝐎𝐍𝐒 𝐎𝐏𝐄𝐍 𝐟𝐨𝐫 𝐒𝐞𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝟐𝟎𝟐6-𝟐𝟎𝟐7! 🌟
📚 𝐅. 𝐒𝐜. 𝐏𝐚𝐫𝐭-𝐈 & 𝐈𝐈
▫️ Pre-Engineering
▫️ Pre-Medical
▫️ Computer Science
▫️ F.A (IT)
▫️ I. Com
🔹 Why Choose Us?
✔️ Separate Sections for Girls and Boys
✔️ Activity-Based Learning
✔️ Extracurricular Activities
✔️ Career Counselling Seminars
✔️ Highly Qualified Faculty

Experienced Faculty | Top Results | Unit Wise Tests | Quick Revisions | Revision and Test Series | Test Discussions | Parents Teacher Meetings | Sports Gala | Trips | Seminars | Highest Rate of MBBS and Engineering Students in Top Universities |
Merit Scholarships | Need Based Scholarships | Kin ship Scholarships
📍 𝐋𝐨𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧: Street 1-A, Ghauri Garden Lehtrar Road, Islamabad.
📞 𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐔𝐬:
WhatsApp: 03076733294, 03719453010
🌐 For more information, visit our campus!

اسلام آباد ( پ ر)اسلام آباد کریئر کالجز نے جدید ڈیجیٹل داخلہ اشتہاری مہم کا معاہدہ کر لیا۔ یہ معاہدہ آئی سی سی اور جنترا...
07/08/2026

اسلام آباد ( پ ر)
اسلام آباد کریئر کالجز نے جدید ڈیجیٹل داخلہ اشتہاری مہم کا معاہدہ کر لیا۔ یہ معاہدہ آئی سی سی اور جنترا ٹیک کمپنی کے درمیان ہوا ۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر اور جنٹرا ٹیک کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ( سی ٹی او) عابد حسین نے دستخط کر دیے ۔اس موقع پر کریئر کالجز کے ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت جنترا ٹیک کمپنی ڈیجیٹل داخلہ اشتہاری مہم کے تحت اسلام آباد کریئر کالج کی پانچ برانچز میں فرست ایئر کلاسز میں داخلے کروانے کی پابند ہوگی۔ ہر کالج میں فرسٹ ائیر میں 100 داخلے کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ پانچ کالجز میں آئی سی سی کیانی روڈ بہارہ کہو، آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی، آئی سی سی صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات، آئی سی سی غوری گارڈن، آئی سی سی چٹھہ بختاور شامل ہونگے۔ آئی سی سی اور جنٹرا ٹیک ڈیجیٹل کمپنی کے درمیان دیگر باہمی مالیاتی اور انتظامی امور پر اتفاق کر لیا گیا۔ پروفیسر عامر نے کہا کہ اکتوبر نومبر میں فیڈرل بورڈ سے آئی سی سی کو ورچوئل تعلیمی الحاق کر لیں گے۔ جس کے بعد آئی سی سی پاکستان کے دور دراز علاقوں سمیت مڈل ایسٹ ، یورپ اور دنیا کے ان ممالک میں کام کریں گے جہاں پر طلباء فیڈرل بورڈ سے ورچوئل امتحانات کے ذریعے ڈگری لینے کے خواہشمند ہونگے۔ عابد حسین نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ ملکر تعلیم کے جدید اسلوب تعلیم متعارف کروائیں گے ۔کریئر کالجز کا نظام LMS پر منتقل کر چکے ہیں۔ ورچوئل تعلیمی امور پیشہ وارانہ طرز پر استوار کریں گے

   #
05/08/2026

#

اسلام آباد( پ ر) کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیر اہتمام پرنسپلز ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہو...
28/07/2026

اسلام آباد( پ ر)
کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیر اہتمام پرنسپلز ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے from leadership to owner ship اور Professional and personal development کے موضوع پر پرنسپلز ٹریننگ دیتے ہوئے کہا کہ بڑے کام کے لئے اپنا کاروبار شروع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کاروبار کے لئے قوت فیصلہ اول شرط ہے۔ تاہم پہلے جو عہدہ اور زمہ داری انسان کو ملے۔ اسے محنت اور ایمانداری سے بطریق احسن سرانجام دے۔ سب سے طاقتور فیصلے کی طاقت ہوتی ہے۔ دوسری بڑی طاقت وقت ہے۔ دونوں ملکر بروقت فیصلے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں پہلے تین سال محنت کے ہوتے ہیں۔ محنت اور صبر کے بعد ترقی کا سفر شروع ہوجاتا ہے۔ جس کی کوئی حد نہیں۔ دو روزہ پرنسپلز ٹریننگ کے پہلے سیشن میں چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار، ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر کالجز کلسٹر 1 سالم العزام پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج میٹرک سیکشن کیانی روڈ راو یاسر، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج مڈل سیکشن ربناں شہزاد، پرنسپل ائی سی سی کالج سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو محمد عدنان عباسی، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج سملی ڈیم روڈ نزد کراچی ہوٹل بہارہ کہو ثوبیہ عامر،پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج سیری چوک دھنیال سٹریٹ بہارہ کہو صہیب سرور چودھری، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن میٹرک سیکشن سمیع اللہ، پرنسپل ائی سی سی کالج سیکشن غوری گارڈن محمد رضوان، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج کمرشل ایریا گلزار قائد راولپنڈی خادم حسین، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات شاہد عمران، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ افراز عباسی ، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج علی پور لہتراڑ روڈ امجد خان نیازی شریک تھے۔ پروفیسر محمد عامر نے پرنسپلز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ سرمائے کا سمندر ہے۔ جس سے سرمایہ نکال کر واپس اس میں ڈال دیا جائے۔ تو متوازن کاروبار تشکیل پاتا ہے۔ جس سے اللہ بہت سے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ انفرادی اور اجتماعی معاشی ترقی کے قوت فیصلہ ، سوچ اور صحیح وقت کا تعین کرنا از حد ضروری ہے ۔ پہلے تین مستقل مزاجی سے محنت کرنے اور کارکردگی دکھانے کے ہوتے ہیں۔ پھر ترقی جمع ہونے کے بعد ضرب کھانا شروع کر دیتی ہے۔ اگلے دس سال میں نوکری کی خدمات سے انسان کئی گنا معاشی طور پر مضبوط ہو جاتا ہے۔ جب پرنسپل فیصلہ کر لے اپنا ادارہ بنانا ہے ۔ دوسرا کب کرنا ہے تیسرا مرحلہ سرمایہ کا ہوتا ہے۔ جس کے لئے لائحہ عمل دیں گے۔ تاہم پہلے پرنسپل ادارتی قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ شروع کی تو پہلے دس سال محنت کی۔ ہم خیال ہم عقیدہ افراد کی ایک جیسا ایمان اور سوچ پیدا کی۔ اسکے بعد اسلام برق رفتاری سے پوری دنیا میں پھیل گیا۔ اسی طرح اللہ کے نظام کے قوانین یونیورسل ہیں۔ جو رنگ نسل اور مذہبی عقائد سے بالاتر ہیں۔ جن میں انسان کے لئے انصاف کو ترجیح دی گئی ہے۔ اللہ دلوں کے راز جانتا ہے۔ لیڈر کو اندر باہر سے ایک جیسا ہونا چاہیے ۔ جب قول وعمل میں تضاد نہ ہو تو وہ انسان اپنی فیلڈ کا لیڈر بن جاتا ہے۔کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کا ماڈل اللہ کے قوانین سے روشنی لے کر تشکیل دیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے کا پرنسپل بااختیار ہوتا ہے۔ قدرت جب کوئی ذمہ داری دیتی ہے۔ بندا وہ ذمہ داری اسکی روح کے مطابق پوری کرتا ہے۔ پھر اللہ ذمہ داری بڑھا دیتا ہے۔ اللہ قرآن میں فرماتے ہیں: جب تم کسی کام کا پختہ ارادہ کرلو ۔ مجھ پر بھروسہ کرلو ۔ میں اپنے پر بھروسہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہوں۔ لوح محفوظ پر کائنات کے قوانین لکھے جا چکے ہیں۔ ساری کائناتپ کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ سوچ کے ساتھ کائنات نتھی ہے جڑی ہوئی ہے۔ ساری کائنات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ سوچ کیساتھ کائنات کا گہرا تعلق ہے۔ جب آپ سوچ لیتے ہیں۔ اس سوچ کے سگنل کائنات میں پھیلتے ہیں ۔ تو کائنات لوگوں کی مدد کے ذریعے آپکی مدد کرتی ہے۔ قرآن میں ہے کہ انسان کو وہی ملے گا جس کی وہ کوشش کرے گا ۔ اللہ نے کائنات کو انسان کے لئے مسخر کر دیا ہے۔ پرنسپلز رول ماڈل بنیں۔ ادارے ، والدین اور طلباء کیساتھ مخلص ہو جائیں۔ پرنسپلز ٹریننگ کے پہلے روز ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر کلسٹر 1 سالم العزام نے ایل ایم ایس کی ٹریننگ دیتے ہوئے اسکے استعمال کا طریقہ کار وضع کرتے ہوئے کہا کہ LMS سے تعلیم میں جدت لا کر نظام کو منظم ، مربوط اور فعال بنایا جا سکتا ہے۔ جس طلباء اور اساتذہ کی حاضری، تعلیمی کارکردگی، ٹیسٹ رپورٹ ، ڈائری ، ماہانہ فیسوں کی تفصیلات، والدین کو باہم پہنچا کر طلباء اساتذہ اور انتظامیہ کی باہمی ربط و مشاورت اور ملکر طلباء کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد کریئر کالجز میں جدت طرز تعلیم متعارف کروا رہے ہیں۔ انہوں نے پرنسپلز کے تحفظات دور کرتے اور سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ایل ایم ایس کے صحیع استعمال سے نظام تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ ایل ایم ایس کے ذریعے بورڈ پر لیکچر کی تصاویر ، نوٹس وغیرہ اپ لوڈ کر کے طلباء کے تعلیمی امور میں تسلسل لا کر انکی کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی۔

Address

Street 1 A Ghauri Garden Islamabad

444000

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:30
15:30 - 20:00
Tuesday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Friday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ICC College Section posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to ICC College Section:

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share