24/04/2022
لاس اینجلس کے ڈاکٹر ابراہام نے انسانی روح کا وزن معلوم کرنے کے لئیے نزع کے شکار لوگوں پر پانج سال میں بارہ سو تجربے کیے.
اس سلسلے میں اس نے شیشے کے باکس کا ایک انتھائی حساس ترازو بنایا، وہ مریض کو اس ترازو پر لٹاتا، مریض کی پھیپھڑوں کی آکسیجن کا وزن کرتا، ان کے جسم کا وزن کرتا ہے اور اس کے مرنے کا انتظار کرتا ہے مرنے کے فوراً بعد اس کا وزن نوٹ کرتا ہے۔
ڈاکٹر ابراہام نے سینکڑوں تجربات کے بعد اعلان کیا کہ...
"انسانی روح کا وزن 21 گرام ہے"
ابراہام کا کہنا تھا کہ انسانی روح اس 21 گرام آکسیجن کا نام ہے جو پھیپھڑوں کے کونوں، کھدروں، درزوں اور لکیروں میں چھپی رہتی ہے، موت ہچکی کی صورت میں انسانی جسم پر وار کرتی ہے اور پھیپھڑوں کی تہوں میں چھپی اس 21 گرام آکسیجن کو باہر دھکیل دیتی ہے اس کے بعد انسانی جسم کے سارے سیل مر جاتے ہیں اور انسان فوت ہوجاتا ہے ۔۔۔!!
ہم نے کبھی سوچا ہے کہ یہ 21 گرام کتنے ہوتے ہیں۔۔؟؟
21 گرام لوہے کے 14چھوٹے سے دانے ہوتے ہیں ، ایک ٹماٹر ،پیاز کی ایک پرت، ریت کی چھہ چٹکیاں اور پانج ٹشو پیپر ہوتے ہیں۔۔
یہ ھے ہماری اور آپ کی اوقات
لیکن...
ہم بھی کیا لوگ ہیں ہم 21 گرام کے انسان خود کو کھربوں ٹن وزنی کائنات کا خدا سمجھتے ہیں.
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر روح کا وزن 21 گرام ہے تو ان 21 گراموں میں ہماری خواھشوں کا وزن کتنا ہے؟؟؟
اس میں ہماری نفرتیں، لالچ، ہیراپھیری، چالاکی، سازشیں، ہماری گردن کی اکڑ، ہمارے لہجے کے غرور کا وزن کتنا ھے...؟؟؟.
11/02/2022
وَّ عَلَی الثَّلٰثَۃِ الَّذِیۡنَ خُلِّفُوۡا ؕ حَتّٰۤی اِذَا ضَاقَتۡ عَلَیۡہِمُ الۡاَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ وَ ضَاقَتۡ عَلَیۡہِمۡ اَنۡفُسُہُمۡ وَ ظَنُّوۡۤا اَنۡ لَّا مَلۡجَاَ مِنَ اللّٰہِ اِلَّاۤ اِلَیۡہِ ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَیۡہِمۡ لِیَتُوۡبُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ
سورۃ التوبہ
آیت نمبر 118
#سلام
10/02/2022
نقاب پر پیوند لگا کر اپنے جسم کو لوگوں کی نظروں سے چھپانے والی یہ عورت فیصلے کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُس عورت سے کروڑوں گُنا زیادہ بہتر ہوگی جو لاکھوں کے کپڑے پہن کر اور میک اپ کر کے بالوں کو کھول کر بے پردگی کے ساتھ باہر نکلتی ھے
#سلام باپردہ بہنو
09/02/2022
انڈیا کی ایک بہادر مسلمان لڑکی نام نہاد مجاہدین غزوہ ہند کے سِپہ سلاروں کو بھگو بھگو کے جوتے مار گئی
۔ #مسکان
07/01/2022
آج سے ٹھیک سو سال پہلے برطانوی رائٹر نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ دوبارہ جب کیلنڈر پر اکیس کا ہندسہ آئے گا تو یقینا نا آپ ہونگے نا میں ہونگا"
پھر مزید لکھا کاش عمر اتنا لحاظ رکھ لے کہ میں دوبارہ یہ ہندسہ دیکھ سکوں" ان لوگوں کو دیکھ سکوں جو 2021 میں ہونگے" اس زمانے کو دیکھ سکوں"جو 2021 میں دوراں ہو گا" مگر میں جانتا ہوں یہ ممکن نہیں ہے" تب ہماری قبریں تک گمنام ہوچکی ہونگی"
ساحر لدھیانوی جب بستر مرگ پر تھے،،، تو بند انکھوں اپنے ڈاکٹر سے کہا " ڈاکٹر کپور میں جینا چاہتا ہوں" زندگی نے بیشک غم دئے ہیں" مگر دنیا خوبصورت جگہ ہے" یہاں یاروں کی محفلیں ہیں" یہاں زندگی کا شور ہے" میں جینا چاہتا ہوں ڈاکٹر کپور"
21 کا ہندسہ جب سو سال بعد دوبارہ آئے گا" تو دوستوں یقینا ہم میں سے کوئی بھی نہیں ہو گا""" ہماری قبریں قبرستان کے گنجان حصے میں ہونگی" کچھ دہنسی ہوئی، کچھ دبی ہوئی"
لہذا کوشش کریں "کہ یہ مختصر سا قیام خوشگوار گزر جائے" کوئی روح، کوئی جسم، ایسا نہ ہو جو زخم ساتھ لیجائے" اور ان زخموں کا الزام ہمارے سر ہو" کہیں زبان سے تو کہیں ہاتھ سے"....