16/08/2025
1500 سالہ جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے پرمسرت موقع پر
پہلی تین روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس
درحقیقت امتِ مسلمہ کے اتحاد، بیداری اور رہنمائی کی علامت ہے۔
"امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی پیش بندی" جیسے جامع اور اہم موضوع پر یہ کانفرنس، عصرِ حاضر کے مسائل کا حل اور آنے والے کل کی حکمتِ عملی طے کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔
یہ کانفرنس اس بات کا اعلان ہے کہ اُمت کے دکھوں کا علاج سیرتِ مصطفی ﷺ ہی میں مضمر ہے۔
یہ کانفرنس اُفق پر امید کے نئے چراغ روشن کرے گی اور ملت کو اس کے تابناک مستقبل کی طرف رہنمائی فراہم کرے گی۔