04/04/2023
نبیﷺ کا فرمان
Pir Syed Meher Ali Shah Gilani ( پیر مﮩرعلى شاه ) was born 14 April 1859 (1 Ramadan, 1275 A.H.)
in Golra Sharif,کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا گستاخ اکھیں کتھے جا اڑیاں
04/04/2023
نبیﷺ کا فرمان
Subhan Allah
Hazrat Peer mehar Ali shah shb
17/11/2021
جشنِ عیدِ میلادُالنّبی ﷺمبارک ہو
ادب! سرورِؐ مُرسَلاں آ رہے ہیں
رسالت کے رُوحِ رواں آ رہے ہیں
بصد عظمت و عِزّ و شاں آ رہے ہیں
جلَو میں لیئے قُدسیاں آ رہے ہیں
شہنشاہِؐ کون و مکاں آ رہے ہیں
یہی ذکر ہے آج ایک ایک گھر میں
ستاروں میں، غنچوں میں، گُل میں، گُہر میں
یہی دھُوم ہے ہر طرف بحر و بَر میں
مِٹانے کو ہر شر لباسِ بشر میں
شہنشاہِؐ کون و مکاں آ رہے ہیں
بُجھے کفر و الحاد کے سب شرارے
لرزتا ہے ابلیس دہشت کے مارے
سحر دم یہ کرتی ہیں کِرنیں اشارے
خدا کے دُلارے، خدائی کے پیارے
شہنشاہِؐ کون و مکاں آ رہے ہیں
بحُسنِ نبوّت بشانِ رسالت
سراپا تجلّی مجسَّم عنایت
سِحابِ کرم، سلسبیلِ شفاعت
بہ صد رفعت و رحمت و رُشد و رافت
شہنشاہِؐ کون و مکاں آ رہے ہیں
مناظر تجلّی کے ہیں کچھ عجب سے
فضا جگمگا کر یہ کہتی ہے سب سے
منوّر زمیں ہو گئی ماہِؐ عرب سے
ملائک ہیں صف بستہ ہر سُو ادب سے
شہنشاہِؐ کون و مکاں آ رہے ہیں
زہے خوش نصیبی، زہے کامگاری
چمکنے کو ہے آج قسمت ہماری
نظر منتظر، دل فدا، جان واری
وہ آئی، وہ آئی، وہ آئی سواری
شہنشاہِؐ کون و مکاں آ رہے ہیں
یہ صبحِ مسرّت ہے خوشیاں مناؤ
درُود و سلام اپنے ہونٹوں پہ لاؤ
محمّدؐ کے جلووں پہ قربان جاؤ
ادب سے نصؔیرؒ اپنی آنکھیں جُھکاؤ
شہنشاہِؐ کون و مکاں آ رہے ہیں
فرمُودۂ الشیخ پیرسیّدنصیرالدّین نصیرؔ جیلانی،
رحمتُ اللّٰه تعالٰی علیہ، گولڑہ شریف
مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام ❤️ ربیع الاوّل مبارک !
یہ کسی ڈاکو کو نہیں سفیر عشق رسول ﷺ کو گرفتار کیا جا رہا ہے
11/03/2021
شبِ معراج ﷺ
زمیں سے آسماں تک، آسماں سے لا مکاں پہنچے
جہاں کوئی نہ پہنچا سرورِؐ عالَم وہاں پہنچے
رُکے جبریلؑ لیکن اُن کو جانا تھا وہاں پہنچے
محمد مصطفٰےؐ عرشِ علٰی تک بے گُماں پہنچے
فرمُودۂ الشیخ پیرسیّدنصیرالدّین نصیرؔ جیلانی،
رحمتُ اللّٰه تعالٰی علیہ، گولڑہ شریف
مَیں اُنہی کا تھا، میں اُنہی کا ہوں، وہ مِرے نہیں تو نہیں سہی
محفلِ سماع
نہ ہو، اُن پہ جو مِرا بس نہیں کہ یہ عاشقی ہے ہَوس نہیں
مَیں اُنہی کا تھا، میں اُنہی کا ہوں، وہ مِرے نہیں تو نہیں سہی
مجھے بیھٹنے کی جگہ مِلے، مِری آرزو کا بَھرم رہے
تِری انجمن میں اگر نہیں، تِری انجمن کے قریں سہی
فرمُودۂ الشیخ پیرسیّدنصیرالدّین نصیرؔ جیلانی،
رحمتُ اللّٰه تعالٰی علیہ، گولڑہ شریف
26/11/2020
A British soldier once arrogantly came to 'Allamah Mehr 'Ali Shah and showed him a pair of binoculars which allowed him to see a distance of a mile. Pir Mehr held his tasbih and told the man to look between it, and he asked, 'What do you see?' The man replied, 'I swear that I see my house in Britain and I see my family inside!'
This was the rank of the man who academically destroyed the Qadiyani movement with his Sayf-e-Chishtiyai.
آہ صد ہزار آہ
وہ عاشقِ زار روانہ ہوا جس نے کروڑوں دلوں کا رشتہ حضور اکرم صلَّی اللّٰهُ علیہ وسلم سے جوڑ دیا
اناللہ وانا الیہ راجعون
Lahad mein ishqe rukhe shah ka daagh le ke chale.
Andheri raat suni thi chiraagh le ke chale
Unhe Jana Unhe Mana , Na rakha Ghair se kam
Lilla hil Hamd mein Duniya se Musalman Gaya