Spine Innovation Research & Educational Services-SIRES

Spine Innovation Research & Educational Services-SIRES

Share

Consultancy in Scholarship. Consultancy in admission (National and International Universities)
Educational Psychological Services. Consultancy in Students Visa.

Consultancy in Research Services. Consultancy in Job Placement. Consultancy in Career

12/05/2026

اساتذہ معلم ہیں، داخلہ ایجنٹ نہیں: پاکستانی جامعات کے تناظر میں ایک تلخ حقیقت

پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کا ایک نہایت سنجیدہ اور تلخ پہلو یہ ہے کہ سرکاری اور نجی جامعات میں پروفیسرز اور فیکلٹی ممبران کو اُن کی اصل علمی، تدریسی اور تحقیقی ذمہ داریوں کے بجائے داخلہ مہمات، انرولمنٹ نمبرز، مارکیٹنگ وزٹس اور طلبہ کو قائل کرنے کے اہداف میں الجھا دیا گیا ہے۔ بظاہر یہ عمل ادارے کی بقا، پروگرامز کی پائیداری اور مالی استحکام کے نام پر کیا جاتا ہے، مگر حقیقت میں اس سے استاد کا وقار، کلاس روم کا معیار، تحقیق کی روح اور جامعہ کا اصل مقصد شدید متاثر ہو رہا ہے۔ استاد کا منصب علم دینا، ذہن بنانا، کردار سنوارنا، تحقیق کی سمت متعین کرنا اور معاشرے کے لیے باشعور افراد تیار کرنا ہے، لیکن جب اُسی استاد کو یہ کہا جائے کہ وہ داخلوں کی تعداد بتائے، طلبہ لائے، والدین کو قائل کرے، کالجز کے چکر لگائے اور ہر میٹنگ میں اپنی کارکردگی enrollment numbers سے ثابت کرے تو پھر جامعہ علم کا مرکز نہیں بلکہ ایک داخلہ دفتر بن جاتی ہے۔

میں خود بھی گزشتہ کئی برسوں سے اکیڈیمیا کمیونٹی کا حصہ رہا ہوں اور یونیورسٹی نظام کے اندر رہ کر تدریس، تحقیق، انتظامی معاملات اور داخلہ مہمات کے عملی تجربات کو قریب سے دیکھا ہے۔ اسی تجربے کی بنیاد پر یہ بات پورے اعتماد سے کہی جا سکتی ہے کہ پاکستانی جامعات میں ایک خطرناک رجحان تیزی سے مضبوط ہو رہا ہے، جہاں استاد کی اصل علمی شناخت کو تدریس، تحقیق اور طلبہ کی فکری تربیت کے بجائے داخلوں کی تعداد سے جوڑا جانے لگا ہے۔ بعض میٹنگز میں اصل گفتگو classroom quality، research output، curriculum improvement، student learning، institutional development یا academic excellence کے بجائے اس سوال کے گرد گھومتی ہے کہ کس شعبے نے کتنے داخلے کیے، کس استاد نے کتنے طلبہ قائل کیے، اور آئندہ ہفتے enrollment target کیسے پورا کیا جائے گا۔

یہ صورتِ حال اس وقت مزید افسوسناک ہو جاتی ہے جب کسی پروفیسر کی علمی قابلیت، تدریسی مہارت، تحقیقی کردار، طلبہ کی رہنمائی، نصاب سازی یا فکری قیادت کو پس منظر میں رکھ کر اُسے صرف داخلوں کی تعداد سے پرکھا جانے لگتا ہے۔ گویا استاد کی عزت اب کلاس روم میں اُس کے علم سے نہیں بلکہ داخلہ فارموں کی گنتی سے طے ہونے لگتی ہے۔ استاد سے یہ سوال کم پوچھا جاتا ہے کہ اُس نے طلبہ میں کتنا علمی شعور پیدا کیا، اور یہ زیادہ پوچھا جاتا ہے کہ اُس نے کتنے طلبہ داخل کروائے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں استاد کا علمی وقار متاثر ہوتا ہے اور جامعہ کا تعلیمی مقصد کمزور پڑنے لگتا ہے۔

آج صورتِ حال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ بعض پروفیسرز academic forums میں بھی اپنی تدریسی کارکردگی، research output، classroom innovation، assessment quality، student mentoring، institutional improvement یا academic leadership پیش کرنے کے بجائے فخر سے اپنے enrollment numbers پیش کرتے ہیں۔ جہاں استاد کو یہ بتانا چاہیے کہ اُس نے کلاس روم میں کیا نیا طریقۂ تدریس اختیار کیا، طلبہ کے learning outcomes کیسے بہتر بنائے، تحقیق میں کیا اضافہ کیا، ادارے کی academic quality میں کیا کردار ادا کیا، وہاں وہ یہ بتانے میں فخر محسوس کرتا ہے کہ اُس نے کتنے طلبہ داخل کروائے۔ یہ رویہ صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے نظام کی سمت کا عکاس ہے، جہاں professor کو academic leader کے بجائے admission agent بننے پر مجبور بھی کیا جا رہا ہے اور بعض اوقات اسی کردار کو کامیابی سمجھ کر منایا بھی جا رہا ہے۔ جب استاد خود اپنی علمی شناخت کو enrollment numbers سے جوڑنے لگے تو پھر جامعہ کے علمی زوال پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستانی جامعات، خاص طور پر نجی جامعات، فیس پر مبنی نظام کی وجہ سے شدید داخلہ دباؤ کا شکار ہیں۔ ادارے اپنی بقا کے لیے طلبہ کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، جو ایک انتظامی ضرورت ہو سکتی ہے، مگر اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پروفیسرز کو admission agent بنانا علمی بددیانتی کے مترادف ہے۔ سرکاری جامعات میں بھی یہ رجحان کم نہیں رہا، جہاں بجٹ، نشستوں، پروگرامز کی بقا اور انتظامی دباؤ کے باعث فیکلٹی کو داخلہ مہمات میں لگایا جاتا ہے۔ نتیجتاً استاد کا وقت کلاس روم کی تیاری، ریسرچ، طالب علم کی رہنمائی اور علمی مطالعے کے بجائے فون کالز، وزٹس، داخلہ کیمپس اور رپورٹنگ میں صرف ہونے لگتا ہے۔

یہاں ایک اور خطرناک پہلو بھی سامنے آتا ہے کہ جب انتظامیہ داخلوں کی تعداد کو ہی کارکردگی کا معیار بنا دیتی ہے تو معیارِ طالب علم کی جگہ تعدادِ طالب علم اہم ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات ایسے طلبہ کو بھی داخلہ دے دیا جاتا ہے جن کی تعلیمی بنیاد کمزور ہوتی ہے، صرف اس لیے کہ سیٹ پُر ہو جائے، پروگرام چلتا رہے اور enrollment number بہتر نظر آئے۔ ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں کہ ایک پروفیسر صاحب نے کمزور تعلیمی معیار رکھنے والے طلبہ کو داخلہ دے کر انتظامیہ کے سامنے اپنی کارکردگی بہتر ثابت کی، اور رفتہ رفتہ اُن کی شہرت ایک کامیاب پروفیسر کے طور پر بنائی گئی، حالانکہ اصل سوال یہ ہونا چاہیے تھا کہ کیا وہ طلبہ اس پروگرام کے لیے علمی طور پر تیار تھے؟ کیا اُنہیں معیاری تعلیم دی جا سکے گی؟ کیا اُن کا داخلہ اُن کے مستقبل کے ساتھ انصاف ہے؟ بدقسمتی سے جب نظام نمبر کو معیار پر فوقیت دیتا ہے تو پھر استاد بھی علمی رہنما کے بجائے داخلہ جمع کرنے والا نمائندہ بننے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

یہ رجحان پاکستانی اعلیٰ تعلیم کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ جب استاد کو داخلوں کے دباؤ میں رکھا جائے گا تو وہ کلاس روم پر مکمل توجہ نہیں دے سکے گا۔ جب پروفیسر کو ریسرچ کے بجائے مارکیٹنگ پر لگایا جائے گا تو علم کی پیداوار کم ہو جائے گی۔ جب فیکلٹی کی سالانہ کارکردگی enrollment numbers سے جڑی ہو گی تو معیارِ تعلیم کمزور ہو گا۔ جب کمزور طلبہ کو صرف فیس یا سیٹ پُر کرنے کے لیے داخل کیا جائے گا تو ڈگری کی قدر متاثر ہو گی۔ جب یونیورسٹی کی ترجیح علم کے بجائے داخلہ بن جائے گی تو معاشرے کو صرف ڈگری یافتہ افراد ملیں گے، حقیقی تعلیم یافتہ انسان نہیں۔

یونیورسٹی کا کام صرف طلبہ کو داخل کرنا نہیں بلکہ اُنہیں سنوارنا ہے۔ داخلہ ایک انتظامی عمل ہے، جبکہ تعلیم ایک علمی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔ اگر داخلہ دفتر کمزور ہے تو اُسے مضبوط کیا جائے، اگر marketing team ناکافی ہے تو پیشہ ور افراد رکھے جائیں، اگر پروگرامز میں داخلے کم ہیں تو اُن کا معیار، market relevance، نصاب، فیکلٹی، سہولیات اور graduate outcomes بہتر کیے جائیں۔ اس کا حل یہ نہیں کہ استاد کو داخلہ ایجنٹ بنا دیا جائے۔ پروفیسر کا کردار academic counselling تک ہو سکتا ہے؛ وہ طالب علم کو مضمون کی اہمیت سمجھا سکتا ہے، career direction بتا سکتا ہے، پروگرام کی علمی افادیت بیان کر سکتا ہے، مگر اُسے admission target دینا، طلبہ لانے کا پابند کرنا، یا اُس کی کارکردگی کو enrollment numbers سے ناپنا درست نہیں۔

پاکستان کی جامعات کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ادارے کی اصل ساکھ داخلوں کی تعداد سے نہیں بلکہ فارغ التحصیل طلبہ کے معیار، تحقیق کی مضبوطی، تدریسی وقار، اخلاقی ماحول، employability، innovation اور academic credibility سے بنتی ہے۔ ایک جامعہ وقتی طور پر زیادہ داخلے لے کر مالی فائدہ حاصل کر سکتی ہے، مگر اگر وہ معیار پر سمجھوتہ کرے گی تو چند سال بعد اُس کی ڈگری، اُس کے graduates اور اُس کا نام اعتماد کھو دیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی اچھی جامعات admission numbers سے زیادہ admission standards، teaching quality، research culture، student support systems اور graduate competence پر توجہ دیتی ہیں۔

پاکستان میں اعلیٰ تعلیم پہلے ہی کئی چیلنجز کا شکار ہے: کمزور تحقیق، غیر معیاری نصاب، غیر تربیت یافتہ graduates، employability gap، plagiarism، academic dishonesty، کمزور assessment system اور industry-academia linkage کی کمی۔ ایسے ماحول میں اگر استاد کو بھی اُس کے اصل کام سے ہٹا کر داخلوں کی دوڑ میں لگا دیا جائے تو پھر اصلاح کی امید مزید کمزور ہو جاتی ہے۔ استاد کو کلاس روم میں واپس لانا ہوگا، تحقیق کی میز پر بٹھانا ہوگا، طالب علم کے ذہن کے ساتھ جوڑنا ہوگا، اور اُسے علمی قیادت کا موقع دینا ہوگا۔

اس مسئلے کے حل کے لیے پاکستان میں ایک واضح پالیسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، ڈینز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس اور سینئر مینجمنٹ کو فیکلٹی کے کردار کی حد بندی کرنی چاہیے۔ داخلہ، marketing اور outreach کے لیے الگ تربیت یافتہ ٹیمیں ہونی چاہئیں۔ فیکلٹی کو academic advisory role دیا جا سکتا ہے، مگر enrollment target نہیں۔ پروفیسرز کی کارکردگی تدریس، تحقیق، supervision، curriculum development، community service، academic leadership، student mentoring اور institutional improvement کی بنیاد پر جانچی جانی چاہیے۔ اگر کسی ادارے میں ہر میٹنگ کا مرکزی سوال یہی ہو کہ “کتنے داخلے ہوئے؟” تو پھر وہ ادارہ جامعہ کم اور تجارتی مرکز زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

یہاں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے لیے بھی ایک سنجیدہ پالیسی سوال موجود ہے۔ HEC کو چاہیے کہ وہ جامعات کے لیے واضح ہدایات جاری کرے کہ فیکلٹی ممبران کو admission targets، student hunting، marketing calls، enrollment pressure یا sales-like activities کا پابند نہ بنایا جائے۔ HEC کو فیکلٹی appraisal، institutional audit اور quality assurance کے نظام میں یہ اصول شامل کرنا چاہیے کہ استاد کی کارکردگی کا پیمانہ academic contribution ہو، نہ کہ داخلوں کی تعداد۔ Quality Enhancement Cells کو بھی یہ دیکھنا چاہیے کہ اداروں میں فیکلٹی کا وقت تدریس، تحقیق، supervision اور academic development میں استعمال ہو رہا ہے یا admission campaigns میں ضائع کیا جا رہا ہے۔

HEC کو یہ بھی جائزہ لینا چاہیے کہ کیا جامعات کمزور academic profile رکھنے والے طلبہ کو صرف seats filling کے لیے داخل کر رہی ہیں؟ کیا admission standards برقرار رکھے جا رہے ہیں؟ کیا فیکلٹی کو غیر تدریسی دباؤ کے تحت کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے؟ کیا academic forums میں academic performance کے بجائے enrollment figures کو کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے؟ اگر یہ رجحان جاری رہا تو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا معیار مزید متاثر ہوگا، اور جامعات ڈگری دینے والے مراکز تو رہ جائیں گی مگر علم پیدا کرنے والے ادارے نہیں بن سکیں گی۔

پاکستانی جامعات کے لیے سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ enrollment ضروری ہے، مگر education اُس سے زیادہ ضروری ہے۔ داخلہ ادارے کو چلا سکتا ہے، مگر علم ہی ادارے کو عزت دیتا ہے۔ فیس عمارت بنا سکتی ہے، مگر استاد کا علم نسلیں بناتا ہے۔ اگر ہم نے استاد کو admission agent بنا دیا تو ہم نے جامعہ کی روح کو کمزور کر دیا۔ ایک پروفیسر کا اصل مقام admission counter پر نہیں بلکہ classroom، library، research lab، seminar room اور طالب علم کے فکری سفر میں ہے۔

لہٰذا پاکستان کی سرکاری اور نجی دونوں جامعات کو یہ بنیادی اصول تسلیم کرنا ہوگا کہ پروفیسرز کو داخلوں کی تعداد سے نہیں، اُن کے علمی اثر سے پرکھا جائے۔ استاد کو marketing کا بوجھ نہیں، تدریس کا وقار دیا جائے۔ داخلہ دفتر اپنا کام کرے، انتظامیہ اپنی حکمت عملی بنائے، مگر استاد کو استاد رہنے دیا جائے، کیونکہ جب استاد کو اُس کے اصل منصب سے ہٹا دیا جاتا ہے تو نقصان صرف استاد کا نہیں ہوتا، پوری نسل کا ہوتا ہے۔

HEC کے نام مختصر گزارش:
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کو چاہیے کہ جامعات میں فیکلٹی کے academic role کے تحفظ کے لیے باقاعدہ پالیسی فریم ورک جاری کرے۔ استاد کو enrollment target، admission pressure یا marketing responsibility سے آزاد رکھا جائے، اور جامعات کو پابند کیا جائے کہ وہ پروفیسرز کی کارکردگی کو teaching quality، research output، student supervision، curriculum improvement، academic innovation اور institutional development کی بنیاد پر جانچیں۔ اگر پاکستان کو معیاری اعلیٰ تعلیم چاہیے تو استاد کو admission agent نہیں، academic leader تسلیم کرنا ہوگا۔

اساتذہ معلم ہوتے ہیں، داخلہ ایجنٹ نہیں۔

ڈاکٹر محمد آصف چوہدری
ماہرِ تعلیم، پالیسی تجزیہ کار اور ریسرچ فیلو

Photos from Spine Innovation Research & Educational Services-SIRES's post 24/04/2026
26/02/2026

🌙 رمضان، کمر درد اور فزیوتھراپی کی اہمیت
عبادت کے ساتھ صحت کا توازن بھی ضروری

تحریر: ڈاکٹر عبدالغفور
Doctor of Physical Therapy (DPT) | Orthopedic Manual Physical Therapist (OMPT)
PhD in Physiotherapy / Rehabilitation Sciences
Professor | Clinical Specialist | Healthcare Consultant
25 سالہ کلینیکل تجربہ

رمضان المبارک روحانی بالیدگی اور عبادت کا مہینہ ہے، مگر اس دوران روزمرہ معمولات میں اچانک تبدیلی جسمانی مسائل کو جنم دے سکتی ہے، خصوصاً کمر درد (Backache)۔ بطور فزیوتھراپسٹ اور ری ہیبلیٹیشن اسپیشلسٹ، اپنے پچیس سالہ کلینیکل تجربے میں میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ رمضان کے ایام میں کمر، گردن اور جوڑوں کے درد کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات میں پانی کی کمی، نیند کے اوقات میں بے ترتیبی، سحری کے بعد فوری آرام، افطار کے بعد بھاری غذا، اور تراویح میں طویل قیام شامل ہیں۔

روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی (Dehydration) پٹھوں میں سختی اور کھچاؤ پیدا کرتی ہے، جس سے ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھتا ہے۔ جب عضلات اپنی لچک کھو دیتے ہیں تو معمولی حرکت بھی درد کا باعث بن سکتی ہے۔ کلینک میں اکثر مریض یہ شکایت کرتے ہیں کہ رمضان کے دوسرے یا تیسرے عشرے میں درد شدت اختیار کر لیتا ہے۔ اگر اس مرحلے پر مناسب اسٹریچنگ، پوسچر کی درستگی اور فزیوتھراپی مداخلت نہ کی جائے تو مسئلہ دائمی نوعیت اختیار کر سکتا ہے۔

پاکستانی معاشرے میں رمضان کے دوران گھریلو اور سماجی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں۔ خواتین افطار کی تیاری میں طویل وقت کھڑے رہتی ہیں، جبکہ مرد حضرات افطار کے بعد غیر مناسب انداز میں بیٹھنے یا طویل نشستوں کی وجہ سے کمر پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ تراویح میں طویل قیام اگرچہ روحانی سکون کا باعث ہے، مگر کمزور عضلات رکھنے والے افراد میں درد کو بڑھا سکتا ہے۔ میرے کلینیکل مشاہدے میں کئی کیسز ایسے آئے جہاں ابتدائی درد کو نظر انداز کرنے کے باعث مریض ڈسک کے مسائل یا اعصابی دباؤ تک پہنچ گئے۔

ہمارے معاشرے میں عام رجحان ہے کہ درد کی صورت میں فوری طور پر پین کلرز یا گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لیا جاتا ہے، جو وقتی آرام تو دیتے ہیں مگر بنیادی مسئلے کو حل نہیں کرتے۔ پیشہ ورانہ فزیوتھراپی تشخیص کے ذریعے درد کی اصل وجہ معلوم کر کے مخصوص علاج اور ورزش تجویز کی جاتی ہے، جو دیرپا فائدہ فراہم کرتی ہے۔

رمضان کے دوران کمر درد سے بچاؤ کے لیے چند احتیاطی تدابیر نہایت مؤثر ثابت ہوتی ہیں:

سحری اور افطار کے درمیان مناسب مقدار میں پانی پینا

ہلکی اسٹریچنگ اور مختصر چہل قدمی

درست نشست و برخاست (Posture Correction)

تراویح کے دوران وزن کی متوازن تقسیم

متوازن غذا اور منرلز کا مناسب استعمال

بطور Professor، Clinical Specialist اور Healthcare Consultant میری پیشہ ورانہ رائے ہے کہ جو افراد پہلے سے کمر، گردن یا جوڑوں کے مسائل کا شکار ہیں وہ رمضان سے قبل احتیاطی مشاورت ضرور حاصل کریں۔ بروقت رہنمائی نہ صرف درد کو کم کرتی ہے بلکہ مستقبل کی پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

رمضان روحانی اصلاح کا مہینہ ہے، مگر جسمانی صحت بھی اسی قدر اہم ہے۔ اگر ہم عبادت کے ساتھ اپنی جسمانی ضروریات کا بھی خیال رکھیں تو یہ بابرکت مہینہ سکون، صحت اور توازن کا حقیقی پیغام بن سکتا ہے۔

05/02/2026

ADVERTISEMENT – REQUIREMENT OF PROSTHESIS & ORTHOSIS DEVELOPMENT SERVICES
Aqua Medical Center, Islamabad

Aqua Medical Center invites applications/proposals from qualified Prosthetists & Orthotists (P&O), P&O Technicians, and Prosthesis/Orthosis Development Service Providers for the provision of professional prosthetic and orthotic assessment, fabrication, fitting, and rehabilitation support services.

Scope of Services

Design, development, and fitting of upper and lower limb prosthesis

Fabrication and fitting of customized orthotic devices (AFO, KAFO, TLSO, splints, braces, etc.)

Patient assessment, measurements, casting, and clinical fitting

Follow-up, adjustments, and rehabilitation coordination

Provision of high-quality customized mobility support solutions

Eligibility Criteria

Relevant qualification/certification in Prosthetics & Orthotics (P&O)

Practical experience in fabrication and fitting of prosthesis/orthosis

Commitment to professional standards and patient-centered care

Location

Aqua Medical Center
Executive Complex, G-8 Markaz, Islamabad

Contact & Submission

Interested professionals/vendors may share their profile, credentials, portfolio, and service proposal via:

📞 Contact: 0333-5199420

Photos from Spine Innovation Research & Educational Services-SIRES's post 25/01/2026

Great ideas start in a meeting, but real action starts after it

17/09/2025

Future-Proof Kids – Skills for Global Survival

Dr. Muhammad Asif Chuadhry (Research Fellow) highlights that in the 21st century, academic excellence alone is not enough. Children need diverse skills to survive and thrive in a fast-changing, globalized world shaped by technology, economy, and culture.

Ten essential skills:

Digital literacy

Critical thinking & problem-solving

Communication & collaboration

Emotional intelligence (EQ)

Financial literacy

Cultural & global awareness

Creativity & innovation

Leadership & ethical decision-making

Adaptability & lifelong learning

Civic & environmental responsibility

He urges parents, educators, and policymakers to integrate project-based learning, technology, and real-world experiences to raise creative, ethical, and responsible global citizens.

31/08/2025

After the floods, we Pakistanis will rise together, rebuild with new courage, and emerge stronger than before unity is our true strength.
"Dr. Muhammad Asif Chaudhry"

29/08/2025

ضلع نارووال میں سیلاب کے بعد کے مسائل

ڈاکٹر محمد آصف چوہدری

میرا آبائی شہر نارووال ہے۔ حالیہ سیلاب کے بعد جب میں نے مقامی باشندوں اور اپنی قریبی رشتہ داری کے لوگوں کے ساتھ براہِ راست بات کی تو ان کی فکرمندی اور پریشانی نے مجھے گہرے صدمے سے دوچار کیا۔ چونکہ ان میں سے زیادہ تر افراد کا روزگار دودھ اور مویشیوں کے کاروبار پر منحصر ہے، اس لیے جانوروں کی ہلاکت، چارے کی شدید قلت اور بیماریوں کے پھیلاؤ نے انہیں شدید مالی اور ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ کئی خاندان اپنے جانوروں کی بیماریوں اور اموات کی وجہ سے نہ صرف معاشی نقصان کا شکار ہیں بلکہ ذہنی صدمے اور نفسیاتی دباؤ میں بھی مبتلا ہیں۔ ان کی یہ حالت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ فوری بحالی اور مدد کے اقدامات کیے جائیں۔

اس صورت حال کو دیکھتے اور مقامی لوگوں سے گفتگو کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس آفت نے انسانی زندگیاں، مویشی، زراعت اور مقامی انفراسٹرکچر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یہ صورتحال فوری اور طویل المدتی مسائل کو جنم دے رہی ہے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر حکومتی اداروں اور معاون تنظیموں کی توجہ درکار ہے۔

صحت عامہ کا بحران

سیلابی پانی کی آلودگی نے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ جمی ہوئی پانی کی جھلیں ڈینگی اور ملیریا کے پھیلاؤ کے امکانات بڑھا رہی ہیں۔ صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی کمی نے حالات کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ خاندانوں میں ذہنی دباؤ اور صدمے کی علامات بھی عام ہو رہی ہیں، جس کے لیے نفسیاتی معاونت ضروری ہے۔

خوراک کی کمی

متاثرہ خاندان بنیادی غذائی اشیاء کی شدید قلت کا شکار ہیں اور مویشیوں کے لیے چارہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے ان کی جانیں خطرے میں ہیں۔ بچوں اور کمزور طبقات میں غذائی قلت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جس نے صورتحال کو نہایت تشویشناک بنا دیا ہے۔

صحت کا نظام متاثر

کئی طبی مراکز کو نقصان پہنچا ہے، ادویات اور ویکسین کی کمی ہے اور مریضوں کی تعداد بڑھنے سے علاج معالجے کی صلاحیت مزید متاثر ہو رہی ہے۔ متاثرین نے شکایت کی کہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کی وجہ سے اسپتالوں تک رسائی نہایت مشکل ہو گئی ہے۔

زراعت اور مویشی پالنے کے مسائل

فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور زمین کی زرخیزی بھی متاثر ہوئی ہے۔ جانور بھوک اور بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں، جن میں اینتھریکس اور منہ کھر جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ یہ صورتحال کسانوں کے روزگار اور خوراک کی طویل مدتی فراہمی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انفراسٹرکچر کی تباہی

سڑکوں اور پلوں کے ٹوٹنے سے آمدورفت رُک گئی ہے، جبکہ اسکولوں اور اسپتالوں کو پہنچنے والا نقصان عوامی زندگی کو مفلوج کر رہا ہے۔ بجلی اور مواصلاتی نظام کی معطلی نے بحالی کے اقدامات کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

سماجی و معاشی بحران

بے گھر ہونے والے خاندان سخت مشکلات کا شکار ہیں اور روزانہ مزدوری کرنے والے طبقے نے اپنے روزگار کے ذرائع کھو دیے ہیں۔ نتیجتاً غربت میں اضافہ ہو رہا ہے اور متاثرہ لوگ زیادہ تر امداد پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔

ماحولیاتی اثرات

پانی کی آلودگی صحت کے خطرات کو بڑھا رہی ہے اور زمین کے کٹاؤ نے زرخیزی کو نقصان پہنچایا ہے۔ مقامی لوگ اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ جمی ہوئی پانی کی جھلیں آنے والے دنوں میں مچھروں اور بیماریوں کے مزید پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔

نتیجہ اور سفارشات

ضلع نارووال میں سیلاب نے ایک ہمہ جہتی بحران پیدا کر دیا ہے۔ اس بحران سے نکلنے کے لیے فوری اقدامات جیسے صاف پانی، خوراک، ادویات، مویشیوں کے لیے چارہ اور بیماریوں کی روک تھام ضروری ہیں، جبکہ طویل المدتی اقدامات میں انفراسٹرکچر کی بحالی، زراعت اور مویشیوں کی بحالی، ماحولیاتی تحفظ اور روزگار کے مواقع کی فراہمی شامل ہیں۔ حکومت، این جی اوز اور مقامی برادریوں کے درمیان مربوط کوششیں ہی ضلع کو دوبارہ مستحکم اور پائیدار بنا سکتی ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Office 3, 4, 5, 6 First Floor, Venus Arcade, Punjab Market, Sector G13/4
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 10:00 - 19:15
Saturday 10:00 - 19:00