23/02/2026
I am online Female Quran Pak tutor.I teach at your own time which time you want to take class.
23/02/2026
*"📌اللہﷻ کے عرش کا سایہ پانے والے 7 خوش نصیب"*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ‘‘سات قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سایہ مہیا فرمائے گا۔ جس دن اللہ تعالیٰ کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا۔
1. عادل حکمران
2. وہ نوجوان جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں پھلے پھولے۔
3. جو شخص اللہ تعالیٰ کو تنہائی میں یاد کرے اور اس کی آنکھوں سے بے ساختہ آنسو بہہ نکلیں۔
4. وہ آدمی جس کا دل مسجد میں اٹکا رہتا ہے۔
5. وہ دو شخص جو ایک دوسرے سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کریں۔
6. وہ شخص جسے کوئی خوب رو اور معزز عورت ( برائی کی ) دعوت دے اور وہ کہہ دے کہ میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں۔
7. وہ شخص جو اس قدر چھپا کر صدقہ کرے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی پتا نہ چلے کہ دائیں نے کیا کیا ہے۔‘‘
(سنن إبن ماجہ: رقم الحدیث 5382)
❤️
10/01/2026
*آنکھوں کو ٹھنڈک، دل کو سکون اور روح کو قرار بخشتا یہ سبز رنگ*
جو نظر پڑتے ہی دل کو ٹھہرا دیتا ہے، بے چین کیفیت کو خاموش کر دیتا ہے، اور اندر ایک عجیب سا اطمینان بھر دیتا ہے۔ یہ وہ رنگ ہے، جو آنکھوں میں اترے تو ٹھنڈک بن جائے، دل میں ٹھہرے تو سکون، اور روح کو چھو لے تو مکمل قرار عطا کر دے۔ مدینے کی فضا میں بسا یہ سبز رنگ لفظوں سے ماورا ہے۔ بس محسوس کیا جاتا ہے اور محسوس ہو کر دل میں ہمیشہ کے لیے سما جاتا ہے۔
02/01/2026
*📌کثرت سے استغفار کرتے رہو ہر تنگی سے نجات اور قیامت کے دن مسرت ہوگی*
*جو شخص استغفار میں لگا رہے گا یعنی جو شخص کثرت سے استغفار پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ پیدا فرمادے گا۔[ابو داؤد، نسائی، ابن ماجه، ابن حبان عن ابن عباس، ۲۱۳/۱]*
*"جو شخص یہ چاہتا ہے کہ (قیامت کے دن) اس کا نامہ اعمال اس کو خوش کرے تو کثرت سے استغفار کرے. [طبراني في الاوسط ۴۶۵/۱ : ۸۴۳ عن الزبير]*
🇺🇸
31/12/2025
*`دو راستے ہیں`:*
پہلا: ۞ فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ ۞
> *"پس تم میرا ذکر کرو، میں تمہیں یاد رکھوں گا"*
دوسرا: ۞ نَسُوا اللَّهَ فَنَسِيَهُمْ ۞
> *"انہوں نے اللہ کو بھلا دیا، تو اللہ نے انہیں بھلا دیا"*
*تو اپنے لیے ایک راستہ چن لیں۔*
❤️ 🇺🇸
21/12/2025
درودشریف سب سے بہترین عبادت ہے
درودشریف روح کی راحت ہے
درودشریف ایک انمول خزانہ ہے
درودشریف سب سے پیاری دعا ہے
درودشریف دردوں کی دعا ہے
درودشریف مرضوں کی شفا ہے
درودشریف عاشقوں کی غذا ہے
درودشریف مومنوں کی پہچان ہے
درودشریف ادنی کو اعلیٰ بنا دیتا ہے
درودشریف پست کو بلند کر دیتا ہے
درودشریف سب وظائف کا سردار ہے
درودشریف نیکیوں کا سنگھار ہے
درودشریف موتیوں کا ہار ہے
درودشریف زندگی کی بہار ہے
درودشریف گناہگار کی لاج ہے
درودشریف ولیوں کی معراج ہے
درودشریف دکھ اور درد کا آخری علاج ہے
درودشریف دل کی آواز ہے
درودشریف ایک پوشیدہ راز ہے
درودشریف منافق کے لئے سزا ہے
درودشریف مومن کے لئے مزہ ہے
درودشریف رب العزت کی رضا ہے
درودشریف آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ ہے
درودشریف کی منزل مدینہ ہے
درودشریف مضبوط سفینہ ہے
درودشریف سے اعمال صاف ہوتے ہیں
درودشریف سے گناہ معاف ہوتے ہیں
درود شریف زبان کی چاشنی ہے
درودشریف دل کی روشنی ہے
درودشریف آنکھوں کا نور ہے
*صَلَّی اٌللّٰهُ عَلَیۡهِ وَسَلّم*
̇slam 🇬🇧
30/10/2025
#
28/10/2025
27/10/2025
26/10/2025
25/10/2025