Department Of Arabic Language And Literatureقسم اللغة العربية وآدابها

Department Of Arabic Language And Literatureقسم اللغة العربية وآدابها

Share

شعبہ عربی

Photos from ‎Department Of Arabic Language And Literatureقسم اللغة العربية وآدابها‎'s post 30/12/2025

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ عربی کے طالب علم عثمان فاروق ( پی ایچ ڈی، عربی زبان و ادب) آل پاکستان بین الجامعات، کالجز اور دینی مدارس عربی تقریری مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
یہ مقابلہ شعبہ عربی زبان و ادب، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام رازی ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان کی نمائندہ جامعات و مدارس کے 45 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریر کا عنوان حسب ذیل تھا:
«غزة: رحلة خالدة إلى حضارة الإيمان»
مقابلے کی تقریب میں عربی زبان و ادب کے بین الاقوامی شہرت کے حامل اساتذہ، محققین اور مصنفین شریک تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق ثابت (جامعة باتنة٬ الجزائر)، ڈاکٹر فليح مضحي السامرائی ( نزوى یونیورسٹی، عمان)، ڈاکٹر علاوة کوسة (الجزائر) اور ڈاکٹر فضل اللہ فضل الاحد (ڈین، شعبہ عربی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد) تھے۔
اس مقابلے میں تین کبار اساتذہ نے منصفی کے فرائض سر انجام دیے۔ جن کے نام حسب ذیل ہیں:
ڈاکٹر رفعت علی سید (جامعہ ازہر، مصر)، ڈاکٹر عاطف اسماعیل أحمد ابراهيم محيسن (متحدہ عرب امارات) اور ڈاکٹر عبد المجیب بسام (انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد)
طالب علم، عثمان فاروق نے اس کامیابی پر کہا کہ یہ کامیابی اللہ کا فضل، والدین و اعزہ و اقارب کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کے فیضان کی بدولت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، شعبہ عربی زبان و ادب کے اساتذہ کرام خاص طور پر ڈاکٹر عبد المجید بغدادی کا شکریہ ادا کیا جن کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔۔

27/12/2025
Photos from ‎Department Of Arabic Language And Literatureقسم اللغة العربية وآدابها‎'s post 27/12/2025
Photos from ‎Department Of Arabic Language And Literatureقسم اللغة العربية وآدابها‎'s post 18/01/2025

ایم فل عربی کے زبانی امتحان کے بعد

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Islamabad