Al Ghani Online Quran Academy

Al Ghani Online Quran Academy

Share

"Welcome to Al Ghani Quran Academy! Learn Quran online with our expert teachers.

We offer:

- Quran reading and memorization
- Arabic language and pronunciation
- Islamic studies and values

09/05/2026
28/02/2026

الحمدللہ! شاندار نتائج ❤️

دارالعلوم فیض القرآن، بیس بگلہ باغ، آزاد کشمیر کے طلبہ نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔

درجۂ کتب کے امتحانات کے ساتھ ساتھ ادارے کے چھ طلبہ نے حفظ القرآن اور پانچ طلبہ نے تجوید للحفاظ کا امتحان دیا، اور الحمدللہ مجموعی نتیجہ سو فیصد رہا۔

یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی مخلص رہنمائی اور ادارے کے منہجِ تعلیم پر اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔
اللہ تعالیٰ اساتذہ اور طلبہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔آمین

رپورٹ:فیض القرآن میڈیا

28/02/2026
18/01/2026

جانشینِ حضرت جی رحمہ اللہ صاحبزادہ حضرت مولانا حافظ پیر حبیب اللہ احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کا جامعہ معہد الفقیر اسلامی، جھنگ میں ایمان افروز جمعہ کا بیان ہوا، جس میں صاحبزادہ صاحب نے نہایت پُراثر اور حکیمانہ انداز میں حاضرینِ محفل کی اصلاح و رہنمائی فرمائی۔ اس بابرکت بیان سے حاضرین کے قلوب و اذہان منور ہوئے اور روحانی فیوض و برکات حاصل ہوئیں۔

بعد ازاں *lصاحبزادہ صاحب نے خطبۂ جمعہ ارشاد فرمایا۔ یہ بابرکت محفل نور، سکون اور روحانیت سے لبریز تھی، جس کے پُرنور مناظر تصاویر کی صورت میں محفوظ کیے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان محافل کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں ان سے بھرپور استفادہ کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین

21/12/2025
21/12/2025

*رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان*

*اَللّٰهُمَّ أَهِلَّهٗ عَلَيْنَا بِالْیُمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی، رَبِّيْ وَرَبُّكَ اللّٰهُ*
ترجمہ:
اے اللہ! اسے تو ہمارے اوپر برکت اور ایمان اور سلامت اور اسلام کے ساتھ اورا ن اعمال کی توفیق کے ساتھ نکلا ہوا رکھ جو تجھے پسند ہیں اور جن سے تو راضی ہے، اے چاند! میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔

(سنن الترمذي، 5/504، مصر)، (المعجم الكبير للطبراني، 12/356، قاھرۃ)، (الحصن الحصین، 250، غراس)

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Islamabad