18/12/2025
آج بروز بدھ، مورخہ 18 دسمبر 2025 کو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری لیب سکول اٹیچ پیکٹا، اسلام آباد میں کرسمس کے موقع پر ایک نہایت خوبصورت اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی عملی تصویر تھی۔
تقریب میں سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی جناب طارق محمود ، جناب جبران گل مسیح بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ پاسچر جناب سیمسن کی موجودگی نے روحانی فضا کو مزید بامعنی بنا دیا۔
میزبانی کے فرائض سینیئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ عصمت طاہرہ اور سالِ دوم کی طالبہ نایاب نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
طالبات نے خوبصورت گیت، زبور اور دلکش ٹیبلوز پیش کر کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیماتِ محبت، امن اور اخوت کو اجاگر کیا۔
مہمانِ خصوصی جناب جبران گل مسیح نے اپنی تقریر میں پرنسپل ڈاکٹر طارق محمود قاضی ، سی ای او ایجوکیشن اور اساتذہ کرام کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انھوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک مثالی تقریب کا اہتمام کیا۔
سی ای او ایجوکیشن جناب طارق محمود نے طالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، پاسچر جناب سیمسن نے دعا کروائی، اور آخر میں قومی ترانے کے ساتھ اس خوبصورت، پُرامن اور یادگار تقریب کا اختتام ہوا۔