لبنان نے اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف شکایت درج کروادی
Shafqat Ali
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shafqat Ali, Islamabad.
یہ پیج عالمی سیاست، جیو پولیٹکس، دفاعی و سکیورٹی معاملات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی طاقتوں کی اسٹریٹجی سے متعلق اہم خبروں، تجزیوں اور مستند معلومات کے لیے وقف ہے۔
زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مائیں نواز شریف اور بھٹو جیسے بیٹے جننا چھوڑ دیں گی، میاں جاوید لطیف
حکومت نے آئی ایم ایف کو جنوری 2027 تک گیس اور بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے کی یقین دہانی کروا دی۔۔۔۔ اب بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی پروٹیکٹڈ یا نان پروٹیکٹڈ کیٹگری کی بجائے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر دی جائے گی۔۔۔۔
پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاع پر قریباً 6700 ارب روپے خرچ کیے۔۔۔۔
13/05/2026
انمول عرف پنکی کی لائف اسٹوری۔۔۔۔
کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی گرفتاری سے بچنے کیلئے کراچی سے فرار ہو کر لاہور منتقل ہوئی، شناخت چھپانے کیلئے اُنگلیاں تیزاب سے جلائیں، تیز دھار آلے سے اُنہیں نقصان پہنچایا، بھائیوں سے مل کر کوکین سپلائی کا نیٹ ورک بنایا، ماڈل بننا چاہتی تھی، کم عمری میں گھر سے نکل پڑی، بڑی بڑی پارٹیوں میں جانا شروع کیا، پہلے وکیل سے شادی کی پھر پولیس افسر سے، 5 سال پہلے پنجاب پولیس کو رشوت دے کر رہا ہو گئی، لاہور میں پولیس اہلکاروں پر اپنی گاڑی چڑھا کر فرار بھی ہو چکی ہے، نشہ آور اشیا کے باکس پر اپنے نام کی برانڈنگ بھی کرا رکھی تھی، ملزمہ کی کوکین 25 ہزار روپے فی گرام، ’’گولڈ‘‘ نامی برینڈ 40 ہزار روپے فی گرام تک فروخت ہوتا ہے۔
جنگ انویسٹی گیشن۔۔۔۔
اگر زرداری صاحب مستعفی ہوتے ہیں تو آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کر کے فیلڈ مارشل کو صدر کے اختیارات تفویض کیے جاسکتے ہیں یہ کیس آئینی عدالت میں جائے گا اور آئینی عدالت یہ فیصلہ دے سکتی ہے کہ چونکہ ملک کے حالات صحیح نہیں ہیں اس لیے ترکی کی طرز پر وہ یونیفارم میں صدر بن سکتے ہیں اگر مقتدر حلقے یہ چاہتے ہیں تو ہم انہیں یہ روڈ میپ بنا کر دے سکتے ہیں، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد
ایک رکشہ چلانے والا کوئی پانچ سال پہلے کے ختم ہوئےمقدمے میں پنجاب پولیس کے ہتھے چڑ گیا۔پولیس اٹھا کر لے گئی، خاتون خانہ کو بتایا گیا کہ تمہارے شوہر کو ہاف فرائی کیا جائے گا یعنی ٹانگ میں گولی ماری جائے گی (پنجاب پولیس کی ٹانگ میں گولی مارنے کے لئے نئی ٹرم) اور پٹی کر کے جیل نجھوا دیا جائے گا،خاتون اپنے تین ننھے بچے لےکر تھانے گئی اور ایس ایچ او کے پیر پکڑ کر ترلہ منت کی کہ اسے گولی مت مارنا میرے بچے بے آسرا ہو جائیں گے ایس ایچ او نے کہا بی بی تیرے بچوں پر ترس کھا کر اسے چھوڑ رہا ہوں اور اس طرح ایس ایچ او نے 40 ہزار روپے کا ترس کھا کر خاتون کے شوہر کو بنا ”ہاف فرائی“کئے عدالت پیش کر دیا اور عدالت نے اسے جوڈیشل کر دیا ہے۔
ایسے ترس کھانے والے ستھرے محافظ اور ہوئے تو یہ ملک جنت بن جائے گا، سحرش مان
جنرل آصف نواز کو آرمی چیف بنے کچھ ہی عرصہ ہوا تھا کہ ایک دن شہباز شریف ان سے ملنے آئے اور اپنے ساتھ BMW کی چابیاں لائے اور کہا کہ یہ ابا جی(میاں شریف) نے آپ کیلئے تحفہ بھیجا ہے، آرمی چیف نے شکریے کے ساتھ انکار کردیا، کچھ دنوں بعد جنرل آصف نواز وزیراعظم نوازشریف سے ملنے مری گئے، ملاقات کے بعد نوازشریف انہیں گاڑی تک چھوڑنے آ رہے تھے تو ان سے پوچھا کہ آپ کون سی گاڑی استعمال کرتے ہیں؟ جنرل آصف نواز نے جواب دیا کہ 'Toyota Crown' ، نوازشریف نے پنجابی میں کہا یہ کار آپ پر اچھی نہیں لگتی، ساتھ ہی ملازم کو اشارہ کیا تو وہ پیچھے کھڑی BMW لے آیا، اس کی چابی نوازشریف نے جنرل آصف نواز کو دی اور کہا کہ یہ کار ہے جو آپ Deserve کرتے ہیں، جنرل آصف نواز کے مطابق میں وزیراعظم کی اس حرکت پر حیران رہ گیا اور وہ چابی واپس وزیراعظم کے ہاتھ میں رکھی اور کہا تھینک یو ویری مچ سر، میں اسی کے ساتھ خوش ہوں جو میرے پاس ہے، وزیراعظم کو سلیوٹ مارا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے آگیا، کراس سورڈز، (شجاع نواز، جنرل آصف نواز کے بھائی کی کتاب)
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور ڈار صاحب نے ایک ایک جہاز ٹریک کر کے یقینی بنایا عوام کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک
مارچ اور اپریل میں آئل امپورٹ بل 1 بلین ڈالرز سے اوپر گیا ہے، وزیر خزانہ
08/05/2026
اعجاز بھٹہ کے انکشافات، لکھتے ہیں ’’ربیعہ احسن نے اپنے کیریئر کا آغاز اے ٹی وی سے نیوز اینکر کے طور پر کیا۔ بعد میں انہوں نے "می، ٹی اور پولیٹکس" کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا، جو بے حد مقبول ہوا۔ آج کل وہ چینل 92 پر "مقابل" کے عنوان سے پروگرام کی میزبانی کر رہی ہیں، جس میں نامور صحافی عامر متین بھی شریک ہوتے ہیں، ایک دلچسپ واقعہ مجھے یاد آ گیا۔ "می، ٹی اور پولیٹکس" کی ریکارڈنگ کے دوران ربیعہ احسن نے جاوید چودھری سے انتہائی سخت سوالات کیے، خاص طور پر جب انہوں نے ثابت کر دیا کہ جاوید چودھری نے اپنے میٹرک کے نمبر سفارش کروا کر بڑھوائے تھے۔ جاوید چودھری کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔
پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد جاوید چودھری متحرک ہو گئے اور اس پروگرام کو روک دیا گیا، جو آج تک ٹیپ میں بند پڑا ہے۔ اس شو کی پروڈیوسر سعدیہ جبار تھیں‘‘۔
Click here to claim your Sponsored Listing.