06/09/2026
🌹 الحمدللہ! 🌹
اسلامیہ پبلک ماڈل سکول میں منعقد ہونے والا نعتیہ مقابلہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہایت کامیابی سے مکمل ہوا۔
تمام عزیز طلبہ نے عشقِ رسول ﷺ سے بھرپور انداز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ ہم تمام بچوں کی محنت، اعتماد اور بہترین کارکردگی کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو دینِ اسلام کی خدمت، علمِ نافع اور عشقِ رسول ﷺ میں ہمیشہ ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
💐 تمام والدین اور اساتذہ کا بھی دلی شکریہ جن کی رہنمائی اور تعاون سے یہ خوبصورت پروگرام کامیاب ہوا۔