30/03/2025
🌺ماہِ رمضان میں ہم نے جو نیکیاں کی ہیں انکے مقبول ہونےکی علامت و پہچان یہ ہے کہ ہم نیکی کے بعد بھی نیکی کرتے رہیں، اور ہماری نیکیوں کے قبول نہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ ہم نیکی کے بعد برائی کرنا شروع کر دیں، ایک مومن سے اسکے مرتے دم تک نیک عمل کرنا مطلوب ہے۔
🌺اللہ سبحانہ و تعالٰی کا فرمان ہے
وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِن بَعْدِ قُوَّةٍ أَنكَاثًا(سورة النحل) ترجمہ: اور اس عورت کی طرح نہ ہو جاؤ جس نے اپنا سوت مضبوط کاتنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کرکے توڑ ڈالا۔
اللہ تعالیٰ اس آیت میں ایک ایسی عورت کی مثال دیتے ہیں جس نے بڑی محنت سے دھاگہ بنایا اور اسے مضبوط بھی کر دیا ، لیکن پھر بعد میں اپنی محنت پر پانی پھیر دیا اور وہ دھاگہ جو اُس نے اتنی محنت سے بنایا تھا ، پھر اسے ادھیڑ کر اور توڑ کر اُسکے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔
🌺آپ نے رمضان میں کافی عبادات کیں، برے کاموں سے دور رہے، اللہ تبارک و تعالی کو جو اعمال پسند تھے وہ کیے۔
ایک مومن بندہ کی یہی شان ہونی چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کے بعد بھی نیک عمل کرتے رہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالی تمام مہینوں اور تمام دنوں کارب ہے ، وہ صرف رمضان المبارک ہی کارب نہیں ہے اس لئے وہ رمضان المبارک کے بعد بھی نیک کاموں پر قائم و دائم رہتے ہیں۔
اب رمضان کے بعد اپنی پرانی بری عادتوں پر لوٹ کر اپنی اس محنت کو ضائع نہ کیجیئے گا۔ اطاعت کے کاموں اور عبادات کا خاص خیال رکھیئے گا۔ اللہ رب العزت ہم تمام مسلمانوں کو عمل کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں نیکیوں پر مداومت وہمیشگی کرنے والا بنائے( آمین یارب العالمین)۔
#رمضان #اعمال #ضائع #نیکی #نیکیاں #اجر