Aammah Institute

Aammah Institute Learn. Build. Grow. A community-driven institute for Freelancing, AI, E-commerce, Digital Skills & Personal Branding.

Workshops • Courses • Mentorship • Real Learning

آج ہماری کانٹینٹ کریئیشن بیچ کی دوسری کلاس تھی، اور اس کلاس میں ہم نے ایک بہت ہی بنیادی لیکن اہم مسئلے پر بات کی کہ آخر ...
19/08/2026

آج ہماری کانٹینٹ کریئیشن بیچ کی دوسری کلاس تھی، اور اس کلاس میں ہم نے ایک بہت ہی بنیادی لیکن اہم مسئلے پر بات کی کہ آخر کانٹینٹ آئیڈیاز آتے کہاں سے ہیں؟

اکثر لوگ کانٹینٹ بنانا تو شروع کر دیتے ہیں، لیکن کچھ وقت گزرنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ یہی بن جاتا ہے کہ:

اب کیا پوسٹ کریں؟
اب کیا بنائیں؟
کس موضوع پر بنائیں؟
اور کانٹینٹ کس طرح تیار کریں؟

حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ آئیڈیاز کی کمی کا نہیں ہوتا، مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ہمیں آئیڈیاز جنریٹ کرنا نہیں آتا۔

اسی چیز کو سمجھنے کے لیے آج ہم نے کلاس میں کافی تفصیل سے بات کی۔ مختلف پرابلمز پر گفتگو کی، ان کے سلوشنز تلاش کیے اور پھر یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ ایک عام سی پرابلم بھی کس طرح ایک اچھے کانٹینٹ آئیڈیا میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

ہم نے صرف بات نہیں کی بلکہ کلاس میں پریکٹیکل ایکٹیویٹی بھی کروائی۔ سب کو مختلف پرابلمز دی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ ان پرابلمز کے سلوشنز تلاش کریں اور پھر انہی سلوشنز کی بنیاد پر کانٹینٹ آئیڈیاز جنریٹ کریں۔

کیونکہ ایک بہت سادہ سا اصول ہے:

پرابلم → سلوشن → کانٹینٹ آئیڈیا

اور میرے خیال میں یہی وہ چیز ہے جو ایک اچھے کانٹینٹ کریئیٹر کو باقی لوگوں سے مختلف کرتی ہے۔

کانٹینٹ کریئیشن صرف یہ نہیں ہے کہ آپ کو ویڈیو بنانی آتی ہو، کیمرہ چلانا آتا ہو یا ایڈیٹنگ آتی ہو۔ اصل چیز یہ ہے کہ آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ ہو۔

اگر آپ اپنی آڈینس کی پرابلمز کو سمجھنا شروع کر دیں، ان کے سوالات سنیں اور ان کے مسائل کے سلوشنز تلاش کریں، تو آپ کے پاس آئیڈیاز کی کمی نہیں ہوگی۔

آج کی کلاس میں شامل ہونے والے تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ۔ آپ سب نے جس طرح پارٹیسپیٹ کیا، سوالات کیے اور پریکٹیکل ایکٹیویٹی میں حصہ لیا، وہ واقعی بہت اچھا رہا۔

اور اگر آپ نے آج کی کلاس جوائن کی تھی تو نیچے کمنٹ میں اپنا فیڈبیک ضرور دیں۔

بتائیں، آج کی کلاس آپ کو کیسی لگی اور آپ نے آج کیا سیکھا؟

19/08/2026

Only 30 Minutes Left!
Client Hunting Workshop — Class 02 🚀

کل ہم اپنی Client Hunting Workshop کی کلاس کسی مسئلے کی وجہ سے conduct نہیں کر پائے تھے، لیکن آج ان شاء اللہ ہم اس کلاس ...
19/08/2026

کل ہم اپنی Client Hunting Workshop کی کلاس کسی مسئلے کی وجہ سے conduct نہیں کر پائے تھے، لیکن آج ان شاء اللہ ہم اس کلاس کو conduct کریں گے۔

آج کی ہماری کلاس کا topic Outreach کے بارے میں ہے، یعنی ہم نے Client کو کیسے approach کرنا ہے، اس سے کیسے بات شروع کرنی ہے اور کس طرح ایک proper outreach کرنی ہے۔

یہ Client Hunting کا بہت اہم حصہ ہے، اس لیے آپ سب سے گزارش ہے کہ آج کی کلاس لازمی join کیجیے گا۔

ان شاء اللہ رات 10:30 بجے YouTube پر ہم live آئیں گے۔

لازمی join کیجیے گا۔

سب سے پہلے تو جو بھی اچھے کام ہوں یا اچھی چیزیں ہوں، ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہیے۔یہ کام مکمل طور پر ویسا نہیں ہے جیسا ہو...
19/08/2026

سب سے پہلے تو جو بھی اچھے کام ہوں یا اچھی چیزیں ہوں، ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہیے۔

یہ کام مکمل طور پر ویسا نہیں ہے جیسا ہونا چاہیے تھا، لیکن پھر بھی ہمارے لیے یہ ایک اچھی Opportunity ہے۔ ہمیں اسے ایک موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے کہ پاکستان میں گوگل کا آفس اوپن ہو رہا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ یہ کوئی مکمل کامیابی نہیں ہے، لیکن پھر بھی کم از کم حکومت کو اس چیز کا احساس ہوا ہے۔ ہمارے پڑوسی ممالک میں گوگل کے بھی آفس ہیں، مائیکروسافٹ کے بھی، یوٹیوب بھی موجود ہے، ٹیسلا بھی ہے اور بہت سی بڑی انٹرنیشنل کمپنیز کے آفسز وہاں موجود ہیں۔

تو یہ ایک اچھی بات ہے کہ پاکستان میں بھی انٹرنیشنل کمپنیز کے آفسز اوپن ہونے جا رہے ہیں۔

لیکن، لیکن، لیکن۔۔۔

اس کے ساتھ ساتھ جو سب سے بڑا اور اہم مسئلہ ہے، گیٹ ویز کا، اس پر بھی توجہ دینا بہت ضروری ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ میری آواز شاید حکومت تک نہ پہنچے، لیکن پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ اس چیز پر زیادہ فوکس کرنا چاہیے کہ گیٹ ویز بہتر ہوں، مواقع پیدا کیے جائیں اور پاکستانی عوام کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔

صرف گوگل کا آفس پاکستان میں لا کر اسے ایسے ہی چھوڑ دینا، میرے خیال میں کافی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ایسی Opportunities ہونی چاہئیں جن سے پاکستانی عوام براہِ راست فائدہ اٹھا سکے، نئی Jobs پیدا ہوں، Skills کو فروغ ملے اور پاکستانی Talent کو انٹرنیشنل لیول پر کام کرنے کے مواقع ملیں۔

تو یہ ایک اچھی چیز ہے اور ہمیں اسے Appreciate کرنا چاہیے، لیکن اس کے ساتھ مزید بہت سی چیزیں Add کرنے اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک urgent work کی وجہ سے ہم آج اپنی کلاس conduct نہیں کر سکیں گے۔ آج ہماری Class 2 — Client Outreach کے topic پر ہونی ت...
18/08/2026

ایک urgent work کی وجہ سے ہم آج اپنی کلاس conduct نہیں کر سکیں گے۔ آج ہماری Class 2 — Client Outreach کے topic پر ہونی تھی، ان شاء اللہ اب یہ کلاس کل conduct کی جائے گی۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ کل لازمی ہمارے ساتھ join کیجیے گا۔ 🙏
آج کلاس cancel کرنے کے لیے آپ سب سے بہت بہت بہت معذرت۔ ایک ضروری کام کی وجہ سے آج یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

امید ہے آپ لوگ ہمارے ساتھ cooperate کریں گے۔ ❤️

ان شاء اللہ کل لائیو کلاس میں ملاقات ہوتی ہے۔

اور اگر آپ کو Class 1 کی recording چاہیے تو نیچے comment میں "Class 1" لکھ دیں، آپ کو recording فراہم کر دی جائے گی۔

کل ہماری Client Hunting کی Class 01 ہوئی تھی، جس کا بنیادی مقصد یہ سمجھنا تھا کہ ہمارا Ideal Client کون ہے اور اسے کیسے ...
18/08/2026

کل ہماری Client Hunting کی Class 01 ہوئی تھی، جس کا بنیادی مقصد یہ سمجھنا تھا کہ ہمارا Ideal Client کون ہے اور اسے کیسے Identify کرنا ہے۔

آج ان شاء اللہ ہماری Class 02 ہے، اور آج ہم اپنے انہی Ideal Clients کو Outreach کرنا سیکھیں گے کہ صحیح Client تک کیسے پہنچنا ہے، اسے کس طرح Approach کرنا ہے اور اپنی Service کو کس طرح Present کرنا ہے۔

آج کی Class بہت زیادہ Practical اور فائدہ مند ہونے والی ہے، اس لیے کوشش کیجیے گا کہ Class لازمی Join کریں۔ ❤️

اور اگر آپ نے کل کی Class Miss کی تھی تو نیچے "Class 01" Comment کر دیں، آپ کو پچھلی Class کا Link مل جائے گا۔

الحمدللہ ❤️Client Hunting کی Class 01 مکمل ہو چکی ہے۔آج ہم نے Ideal Client، اسے Identify کرنے کے Parameters، Buying Sign...
17/08/2026

الحمدللہ ❤️
Client Hunting کی Class 01 مکمل ہو چکی ہے۔

آج ہم نے Ideal Client، اسے Identify کرنے کے Parameters، Buying Signals اور یہ سمجھا کہ کس Client کو Approach کرنا چاہیے اور کس کو نہیں، اس کے علاوہ بھی کئی اہم چیزیں Discuss کیں۔ ساتھ ہی Questions بھی لیے گئے۔

اگر آپ Class 01 دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے "Class 01" Comment کریں، میں YouTube Link دے دوں گا۔

اور جن لوگوں نے Class Attend کی، وہ اپنا Feedback لازمی دیں۔ ❤️
آپ کے Feedback سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ کہاں بہتری کی گنجائش ہے اور اگلی Class کو مزید بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

جنہوں نے آج کی Class Miss کی، ان سے گزارش ہے کہ کل کی Class لازمی Join کریں۔

ملتے ہیں Class 02 میں، ان شاء اللہ۔ 🚀

کلائنٹ ہنٹنگ کا مطلب ہر کسی کو پروپوزل بھیجنا نہیں ہے۔جب کلائنٹ ہنٹنگ کی بات آتی ہے تو اکثر ہمیں لگتا ہے کہ کسی کلائنٹ ک...
17/08/2026

کلائنٹ ہنٹنگ کا مطلب ہر کسی کو پروپوزل بھیجنا نہیں ہے۔

جب کلائنٹ ہنٹنگ کی بات آتی ہے تو اکثر ہمیں لگتا ہے کہ کسی کلائنٹ کو ڈھونڈنا، اسے اپنی سروسز بتانا، پروپوزل بھیجنا اور اسے کام دینے کے لیے قائل کرنا ہی کلائنٹ ہنٹنگ ہے۔

لیکن ایسا نہیں ہے۔

ہر کسی کو میسج کرنا، ہر بزنس کو پروپوزل بھیج دینا اور ہر ملنے والے شخص کو اپنا کلائنٹ بنانے کی کوشش کرنا درست طریقہ نہیں ہے۔

کلائنٹ ہنٹنگ کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہمیں ہر کلائنٹ نہیں، بلکہ اپنا صحیح کلائنٹ تلاش کرنا ہوتا ہے۔

سب سے پہلے ہمیں اپنے آئیڈیل کلائنٹ کو آئیڈینٹیفائی کرنا ہوتا ہے۔

وہ کس قسم کا بزنس کر رہا ہے؟
اس کا کام ہماری سروس سے متعلق ہے یا نہیں؟
اسے واقعی ہماری سروس کی ضرورت ہے یا نہیں؟
اس کے پاس ہماری سروس لینے کا بجٹ ہے یا نہیں؟
اسے اس وقت کس مسئلے کا سامنا ہے؟
اور سب سے اہم بات:

کیا ہم واقعی اس کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں؟

مثلاً اگر آپ گرافک ڈیزائنر ہیں تو دنیا کے ہر بزنس کو اپنی سروس بیچنے کی ضرورت نہیں۔

اگر آپ ویڈیو ایڈیٹر ہیں تو ہر کریئیٹر آپ کا کلائنٹ نہیں ہے۔

اور اگر آپ سوشل میڈیا مینیجر ہیں تو ہر پیج کو آپ کی سروس کی ضرورت نہیں۔

آپ کا کام یہ نہیں کہ آپ روزانہ سینکڑوں لوگوں کو میسج کریں اور امید رکھیں کہ شاید کسی ایک کا جواب آ جائے۔

آپ کا کام یہ ہے کہ پہلے اپنے آئیڈیل کلائنٹ کو آئیڈینٹیفائی کریں، اس کے بارے میں تحقیق کریں، اس کی ضرورت کو سمجھیں، پھر اسے اپنی سروس آفر کریں۔

کیونکہ صحیح کلائنٹ ہنٹنگ کی شروعات میسج بھیجنے سے نہیں، بلکہ صحیح کلائنٹ تلاش کرنے سے ہوتی ہے۔

آپ نے 100 لوگوں کو میسج کیا اور کسی نے جواب نہیں دیا، تو ضروری نہیں کہ مارکیٹ خراب ہے۔

ہو سکتا ہے مسئلہ یہ ہو کہ آپ غلط لوگوں کو ہنٹ کر رہے ہیں۔

یاد رکھیں:

ہر شخص آپ کا کلائنٹ نہیں ہے، اور آپ کو ہر شخص کو اپنا کلائنٹ بنانے کی ضرورت بھی نہیں۔

آپ کو صرف ان لوگوں تک پہنچنا ہے جنہیں آپ کی سروس کی ضرورت ہے، جو آپ کی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور جن کے ساتھ آپ واقعی اچھا کام کر سکتے ہیں۔

کلائنٹ ہنٹنگ میں تعداد سے زیادہ صحیح بندے تک پہنچنا اہم ہے۔

17/08/2026

Ready han client hunting Workshop k lya ?

Address

Vip Ghouri Town
Islamabad
44015

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aammah Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category