Nurturing Young Muslims

Nurturing Young Muslims proficient in teaching Arabic language and Holy Quran

26/09/2026

Muhammad Musa is reciting the words of Allah. 🤍May the Qur’an always remain close to his heart, illuminate his path, and become a source of peace and guidance throughout his life. 🤲🏻

✨ A little homework, a lot of progress! 🤍Proud of my Arabic learners for putting so much effort, creativity, and care in...
25/09/2026

✨ A little homework, a lot of progress! 🤍
Proud of my Arabic learners for putting so much effort, creativity, and care into this work. 🌿📚
When students get the right guidance and a little encouragement, learning a new language becomes something they can enjoy, not just study. 💛
Keep learning, keep growing, little one! 🌟

19/09/2026

If you don’t know the difference between شارع and الشارع you clearly don't know Arabic! 🤫📚

17/09/2026

Learning Arabic can be simple and enjoyable. 🌤️
In today’s lesson, we learned how to say “The weather is cold” and “The weather is hot” in Arabic.
Small vocabulary, meaningful conversations, and one more step towards
understanding Arabic. 🤍

15/09/2026

Last month, 10 years old Muhammad Musa started his Tajweed and Tafseer journey, and he’s been doing wonderfully well. Alhamdulillah
When I asked him how he was enjoying the classes, he said, “I was telling my mother, ‘What a great favour you have done to me by getting me admitted here. I’m really enjoying understanding and reading the Quran.’...... ma Sha Allah
A student finding joy in understanding the Quran is truly a teacher’s greatest reward. 🤍
May Allah accept his efforts and make the Quran a source of guidance and light in his life. Ameen. 🤲🏻

12/09/2026

A little observation from my teaching journey…
Two siblings started memorizing surah Mulk at the same time, with the same teacher and the same teaching strategy. One of them has already completed the Surah,while the other is still struggling to memorize last two ayahs.
But does that mean one is more capable than the other? Not at all.
The child who is taking longer with these Surahs remembers the previous part beautifully and is actually much stronger in Tajweed than many other children.
This is why I always feel every child has their own pace, their own strengths, and their own areas where they shine. A child may take longer in one thing while being exceptionally good at another.
So instead of asking, “Why hasn’t my child done what that child has done?” let’s ask, “What is my child doing well, and how can I help them grow?”
Every child has a different journey. Let’s give them the time, patience, and encouragement to complete it. ❤️

آج سورۂ کہف کی تلاوت کر تے ہوئے اس کی فضیلت یاد آگئی اور خصوصا اس کی پہلی دس آیات کی فضیلتآپ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے۔۔“جس نے...
11/09/2026

آج سورۂ کہف کی تلاوت کر تے ہوئے اس کی فضیلت یاد آگئی اور خصوصا اس کی پہلی دس آیات کی فضیلت
آپ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے۔۔
“جس نے سورۂ کہف کی پہلی دس آیات یاد کر لیں، وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔”
📖 صحیح مسلم
سوچیں…صرف دس آیات
لیکن انہی آیات کے ساتھ ایک بہت بڑی روحانی حفاظت جڑی ہوئی ہے۔ 🤍
اببہت سی بہنیں سورۂ کہف کی پہلی دس آیات حفظ کرنا چاہتی ہیں۔
ان کے معنی سمجھنا چاہتی ہیں۔
ان پر غور کرنا چاہتی ہیں۔
لیکن پھر وہی مصروف زندگی
گھر، بچے، پڑھائی، job، responsibilitie
اور دل میں خواہش ہونے کے باوجود وقت نہیں نکل پاتا۔
تو کیوں نہ صرف دس دن کا ایک چھوٹا سا course شروع کیا جائے؟🌱
جس میں روزانہ صرف ایک آیت آسان اور مؤثر طریقے سے حفظ کی جائے
آیت کا آسان مفہوم اور یہ سمجھنے کی کوشش کہ یہ آیت ہماری اپنی زندگی سے کیسے جڑتی ہے۔
اور سب سے اچھی بات یہ کہ اس کے لیے ہمیں روزانہ گھنٹوں کی ضرورت نہیں صرف چند منٹ، لیکن مستقل مزاجی کے ساتھ۔
تو اب میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ اگر میں “سورۂ کہف 10 آیات، 10 دن” کے نام سے ایک مختصر حفظ کورس شروع کروں، تو کون کون اس میں interested ہوگا؟

تجوید کیا ہے، اور اسے سیکھنا کیوں ضروری ہے؟ تجوید دراصل وہ علم ہے جو ہمیں سکھاتا ہے کہ قرآنِ پاک کے ہر حرف کو اس کے صحیح...
10/09/2026

تجوید کیا ہے، اور اسے سیکھنا کیوں ضروری ہے؟
تجوید دراصل وہ علم ہے جو ہمیں سکھاتا ہے کہ قرآنِ پاک کے ہر حرف کو اس کے صحیح انداز میں کیسے ادا کرنا ہے۔بحیثیتِ قرآن ٹیچر، میں اپنے طلبہ کو ہمیشہ یہ بات سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں کہ قرآن پڑھ لینا اور قرآن کو درست پڑھنا، دونوں ایک جیسی بات نہیں۔
ہم روزانہ قرآن پڑھتے ہیں، لیکن اگر کسی حرف کا تلفظ درست نہ ہو یا اسے صحیح طریقے سے ادا نہ کیا جائے، تو بعض اوقات لفظ کا مفہوم بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
اسی لیے تجوید صرف خوبصورت تلاوت کے لیے نہیں، بلکہ قرآنِ کریم کو درست انداز میں پڑھنے اور اللہ کے کلام کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے ضروری ہے۔
اپنے بچوں کو صرف قرآن پڑھنا نہ سکھائیں،
انہیں قرآن صحیح پڑھنا بھی سکھائیں۔ 🤍

🌿 سیرت النبی ﷺ — قسط 3پچھلی قسط میں ہم نے پڑھا تھا کہ غارِ حرا میں پہلی وحی نازل ہوئی۔اقْرَأْ...اور پھر محمد ﷺ گھر واپس ...
08/09/2026

🌿 سیرت النبی ﷺ — قسط 3
پچھلی قسط میں ہم نے پڑھا تھا کہ غارِ حرا میں پہلی وحی نازل ہوئی۔
اقْرَأْ...
اور پھر محمد ﷺ گھر واپس آئے تھے۔دل پر ایک عجیب کیفیت تھی۔آپ ﷺ نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے کہا:
"مجھے چادر اوڑھا دو..."
حضرت خدیجہؓ نے آپ ﷺ کو سنبھالا، آپ کی بات سنی، اور پھر وہ کیا جو شاید ایک پریشان انسان کے لیے سب سے قیمتی چیز ہوتی ہے.انہوں نے آپ ﷺ پر یقین کیا۔
انہوں نے آپ ﷺ کو آپ کا اپنا کردار یاد دلایا۔
لیکن ایک سوال ابھی باقی تھا۔
جو کچھ محمد ﷺ نے دیکھا تھا... وہ آخر کیا تھا؟
اور اس کا جواب جاننے کے لیے حضرت خدیجہؓ آپ ﷺ کو ایک ایسے شخص کے پاس لے گئیں جو پچھلی آسمانی کتابوں سے واقف تھے۔
ان کا نام تھا:
ورقہ بن نوفل
ورقہ بن نوفل حضرت خدیجہؓ کے قریبی رشتہ دار تھے۔وہ زمانۂ جاہلیت میں عیسائیت اختیار کر چکے تھے اور انجیل کا مطالعہ کرتے تھے۔ اس وقت وہ بہت بوڑھے ہو چکے تھے اور اپنی بینائی کھو چکے تھے۔حضرت خدیجہؓ محمد ﷺ کو ان کے پاس لے گئیں۔
سوچیے،ایک طرف وہ شخص جس نے ابھی ابھی اپنی زندگی کا سب سے غیر معمولی تجربہ کیا تھا،اورر دوسری طرف ایک بوڑھا شخص جو آسمانی کتابوں سے واقف تھا۔
ورقہ نے پوچھا:"اے میرے بھتیجے! آپ نے کیا دیکھا؟"
محمد ﷺ نے انہیں پورا واقعہ سنایا۔
ورقہ بن نوفل نے کہا:"یہ وہی ناموس ہے جو اللہ نے موسیٰ علیہ السلام کے پاس بھیجا تھا۔"
یعنی یہ حضرت جبرائیل علیہ السلام ہیں۔
ورقہ بن نوفل نے ایک اور بات کہی:
"کاش! میں اس وقت زندہ ہوتا جب آپ کی قوم آپ کو نکال دے گی۔"
یہ سن کر محمد ﷺ نے پوچھا:
"کیا وہ مجھے نکال دیں گے؟"
اس سوال کو محسوس کیجیے، محمد ﷺ نے ابھی ابھی نبوت کا عظیم شرف پایا تھا۔اور سب سے پہلے جو بات آپ ﷺ کو بتائی گئی، اس میں آنے والی مخالفت اور آزمائش بھی شامل تھی۔
حق کا راستہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔کبھی کبھی اللہ تعالیٰ کسی بڑے کام کے لیے انسان کو چنتا ہےاور اس کے ساتھ آزمائشیں بھی بڑی آتی ہیں۔
محمد ﷺ کو بھی یہ راستہ آسان نہیں ملنے والا تھا۔مکہ کے وہ لوگ جو آج آپ ﷺ کوالصادق اور الأمین کہتے تھے انہی میں سے کچھ لوگ آنے والے دنوں میں آپ ﷺ کی شدید مخالفت کرنے والے تھے۔
اس پورے واقعے میں ایک بات مجھے بہت خوبصورت لگتی ہے۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے پہلے ہی لمحے میں محمد ﷺ کو اکیلا نہیں چھوڑا۔پہلے آپ ﷺ کو تسلی دی۔پھر حقیقت جاننے کے لیے ایک صاحبِ علم شخص کے پاس لے گئیں۔
یعنی صرف یہ نہیں کہ:
"میں آپ کے ساتھ ہوں۔"
بلکہ یہ بھی کہ:
"میں آپ کے ساتھ ہوں، اور آپ کے لیے صحیح جواب تلاش کرنے میں بھی آپ کا ساتھ دوں گی۔"
ہماری زندگی میں بھی کبھی کوئی اپنا شخص کسی ایسی کیفیت سے گزرتا ہے جسے ہم سمجھ نہیں پاتے۔
اس وقت دو غلطیاں بہت آسان ہیں:
یا تو فوراً فیصلہ کر لینا یافوراً ڈرا دینا۔
حضرت خدیجہؓ نے ایسا نہیں کیا۔
انہوں نے پہلے سنا۔
پھر سہارا دیا۔
پھر صحیح شخص سے رہنمائی لی۔
کتنا خوبصورت طریقہ ہے کسی پریشان انسان کو سنبھالنے کا۔
#نبوت #سیرت

Address

Islamabad
43701

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nurturing Young Muslims posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category