ICC Matric Section Kiyani Road

ICC Matric Section Kiyani Road

Share

"The great aim of education is not knowledge but action".

24/08/2024




Photos from ICC Matric Section Kiyani Road's post 24/08/2024

اسلام آباد( پ ر)
اسلام آباد کیرئیر کالج/ اکیڈمی کے فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ میں شاندار نتائج رہے۔ یوزیشن ہولڈرز طالبات میں حبا الماح نے 522، ماہ نور عباسی 514، معصومہ زارا 507، سمعیہ اکرام 507، عمامہ قریشی 506، سدرا نورین 504، امارا جہانگیر 503 ،حمزہ خان 493 ، ردا فاطمہ 491 ، میرب خان 487 اور فاریہ امید شاہ 482 نمبر لے کر سرفہرست رہے۔ جبکہ پچاس سے زائد طلباء نے 400 سے 481 تک نمبر لئے۔ چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر، ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام نے نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں پھولوں کے گلدستے تقسیم کئے۔ پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ کیرئیر نے فیڈرل بورڈ میں شاندار نتائج کی روایت برقرار رکھی۔ اپنے نتائج کو مزید بہتر کرنے کی جامع اور ٹھوس تعلیمی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ہم اہلیان علاقہ کے والدین، طلباء اور ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ کرام کو شاندار نتائج دینے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں

11/08/2024

اسلام آباد( پ ر)
آئی سی سی غوری گارڈن نے انٹرمیڈیٹ کو نئی بلڈنگ میں منتقل کرنے کا افتتاح کردیا۔ چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر، ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام ، پرائیویٹ ایجوکیشن سوسائٹی بہارہ کہو زون کے صدر راجہ خالد، پرنسپل غوری گارڈن کیمپس افراز عباسی ، وائس پرنسپل کالج سکشن سمیع اللہ ، ماہرین تعلیم اور معززین علاقہ نے کالج سیشن کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ کیرئیر محنت اور ایمانداری پر یقین رکھتا ہے۔ ایک نظریاتی تعلیمی ادارہ ہے۔ جسکا منشور ملک کے لئے محنتی اور ایماندار قیادت تیار کرنا ہے۔ کالج سیکشن کی بلڈنگ میں ایف ایس سی ،آئی سی ایس ، ایف اے آئی ٹی،آئی۔کام کی کلاسز 12 اگست سے شروع کریں گے۔ ہم اہلیان بہارہ کہو ، والدین ،طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ جاوید انتظار نے کہا کالج سیشن میں بہترین تعلیمی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ فیڈرل بورڈ میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں گے۔ سمیع اللہ نے اہلیان غوری گارڈن اور ملحقہ علاقوں کو کالج کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کے مستقبل کو کامیاب اور محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن پیشہ وارانہ تعلیمی خدمات سر انجام دیں گے۔ تقریب کے آخر میں آئی سی سی کامیابی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی ۔ شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ سالم العزام نے کہا کہ کیرئیر اکیڈمی کو بھی نئی بلڈنگ میں منتقل کر دیں گے۔ افتتاحی تقریب کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور اسلام آباد کیرئیر کالج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے

Photos from ICC Matric Section Kiyani Road's post 06/08/2024

Islamabad Career College
Martial art competition & magic Show Activity

09/06/2024

"𝕰𝖉𝖚𝖈𝖆𝖙𝖎𝖔𝖓 𝖎𝖘 𝖙𝖍𝖊 𝖒𝖔𝖘𝖙 𝖕𝖔𝖜𝖊𝖗𝖋𝖚𝖑 𝖜𝖊𝖆𝖕𝖔𝖓 𝖜𝖍𝖎𝖈𝖍 𝖞𝖔𝖚 𝖈𝖆𝖓 𝖚𝖘𝖊 𝖙𝖔 𝖈𝖍𝖆𝖓𝖌𝖊 𝖙𝖍𝖊 𝖜𝖔𝖗𝖑𝖉."

Nelson Mandela

17/05/2024

اسلام آباد کیرئیر کالج نے نئے کیمپس کے لئے بلڈنگ کا معاہدہ طے کر لیا۔ نئی برانچ کا آغاز جنوری 2025 سے کر دیا جائے گا۔کالج کا قیام فرید پلازہ سپرنگ ویلی گل ٹاون موضع پھلگراں سیری چوک میں کیا جائے گا۔

20/04/2024
Photos from ICC Matric Section Kiyani Road's post 20/04/2024

اسلام آباد()
اسلام آباد کیرئیر کالجز کا ایف ڈی سکالرشپ امتحان کا نتیجہ شاندار رہا۔ آئی سی سی سملی ڈیم روڈ کیمپس بہارہ کہو اور کیانی روڈ کیمپس بہارہ کہو کا پانچویں اور آٹھویں کا بتیجہ 100 فیصد رہا۔جبکہ غوری گارڈن کیمپس کا نتیجہ 87 فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر میں تیسری جبکہ سرکاری اور نجی تعلیمی سیکٹر میں مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن رہی ۔پانچویں جماعت میں 16 طلباء نے 80 اور 90 فیصد سے زائد جبکہ آٹھویں جماعت میں 18 طلباء نے الترتیب نمبر لے کر شاندار نتائج حاصل کئے۔ اور ایف ڈی ای امتحان میں سکالرشپ لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ شاندار نتائج پر چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام، پرنسپل آئی سی سی سملی ڈیم کیمپس ثوبیہ عامر، پرنسپل کیانی روڈ کیمپس مڈل سیکشن ربناں شہزاد ، پرنسپل غوری گارڈن کیمپس افراز عباسی،کوارڈینیٹرز،ٹیچرز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نتائج ہماری پہچان ہیں۔ آئی سی سی طلباء کو ایف ڈی ای سکالرشپ کے بڑے مقابلے میں جیت کے لئے تیار کرتا ہے

Photos from ICC Matric Section Kiyani Road's post 19/04/2024

مورخہ 18 اپریل اسلام آباد کئیر میٹرک سیکشن کالج کیانی روڈ کیمپس میں کلاس نہم کے پہلے منتھلی ٹسٹ کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے اور اس کے ساتھ ایف ڈی ای کلاس ہشتم کے امتحانات میں آئی سی سی سکول سیکشن کیانی روڈ کیمپس کی تین نمایاں پوزیشن ہولڈرز طالبات عائشہ ملک، عدن فاطمہ اور نورالہدیٰ نے بالترتیب تیسری، دوسری اور پہلی پوزیشن حاصل کی جنھیں انعامات سے نوازا گیا۔ اسلام آباد کیرئیر کالج میٹرک سیکشن کیانی روڈ کیمپس کے پرنسپل فضل الرحمان خٹک، کوآرڈینیٹر اور اساتذہ کرام نے آٹھویں جماعت میں بہترین نتائج پر طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ ہذا فضل الرحمان خٹک نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ ٹاپ پوزیشن کسی کی میراث نہیں ضروری نہیں ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر ہی بنے یا مزدور کا بیٹا مزدور ہی رہے، بلکہ ڈاکٹر کا بیٹا محنت کرے گا تو ڈاکٹر بن پائے گا بلکل اسی طرح مزدور کا بیٹا بھی محنت کر کے ڈاکٹر بن سکتا ہے۔ خدا نے ہر کسی کو بہترین سانچے میں ڈالا ہے، بہترین دماغ عطا کیا۔ جو انسان اس سے فائدہ اٹھائے گا وہی کامیاب رہے گا۔ محنت اور پریکٹس ہی انسان کو ہر شعبے میں کامیاب کر سکتی ہے۔ لہذا طلباء اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں اور اس کے مطابق سیلف سٹڈی کو یقینی بنائیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Kiyani Road Barakhu
Islamabad
45400

Opening Hours

Monday 07:00 - 20:00
Tuesday 07:00 - 20:00
Wednesday 07:00 - 20:00
Thursday 07:00 - 20:00
Friday 07:00 - 20:00
Saturday 07:00 - 20:00