20/12/2025
محمد علی جناح بوائز ہائ اسکول نمبر 2 جوٹیال گلگت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا۔۔۔ مجموعی نتیجہ 95 فیصد رہا۔۔۔ سکول انتظامیہ کی طرف سے جماعت میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائ کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گۓ۔۔۔۔۔
24/10/2025
(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ)
محمد رضا ماموں, جس نے محمد علی جناح بوائز اسکول کو پھلتے پھولتے دیکھا تھا,, اپنے ہاتھوں سے اس ادارے کی آبیاری کی تھی, ہر شجر کو اپنے بچوں کی طرح پالا تھا۔۔ آج رب کائنات کے حضور پیش ہوۓ۔۔ مولاء اس خوبصورت روح کو جنت میں اعلیٰ مقام عنایت فرماۓ۔۔۔
الوداع رضا ماموں۔۔۔۔
20/10/2025
ماشاء اللہ,سید شاہد حسین الحسینی معلم بوائز ہائ اسکول نمبر 2 کو محکمہ تعلیمات گلگت بلتستان کی طرف سے ,بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔ سید شاہد حسین نہایت ہی محنتی, اپنے فرائضی منصبی کو احسن انداز میں نبھانے والے معلم ہیں۔۔۔ ادارے کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔۔۔
18/10/2025
(Glimpses of the Closing Ceremony)
What an extraordinary week it has been filled with enthusiasm, sportsmanship, and memorable achievements! 🎉🎊 As we conclude this exciting Sports Week at Boys High School Jutial, we extend our heartfelt appreciation to all participants, organizers, and supporters who made this event a true celebration of talent, teamwork, and school spirit. 🙏👏
20/09/2025
Boys High School Jutial hosted a Parents Teachers Meeting (PTM), focusing on enhancing student performance and promoting smooth, effective communication between educators and parents to support overall growth. 📚👨👩👧👦📝
06/09/2025
نبی مکرم ,محسن انسانیت , وجہ تخلیق کائنات,,, کی آمد کے سلسلے میں منائ جانے والی پروقار تقریب کی تصویری جھلکیاں۔۔۔۔
06/09/2025
( Rabi-ul-Awwal) the blessed day of the birth of Prophet Muhammad ﷺ:12 Rabi-ul-Awwal is not just a date, it’s the dawn of mercy for all mankind.On this day, the world was illuminated with the light of guidance.The birth of the Prophet ﷺ turned darkness into everlasting Noor.
12 Rabi-ul-Awwal is a reminder of love, peace, and blessings that descended upon humanity.
14/08/2025
ماشاء اللہ
ایف بی آی ایس سی کے تحت ہونے والے امتحانات
2025 کے دروان سو فیصد رزلٹ دینے پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان جناب ابرار احمد مرزا صاحب, صدر معلم بوائز ہائ اسکول نمبر 2 جوٹیال گلگت جناب آصف حسین صاحب کو بہترین کارکردگ پر سرٹیفیکٹ دے رہے۔۔۔۔
سلام ہو من جملہ سٹاف کی اجتماعی کاوشوں کو۔۔۔ کہ آج یہ مقام ملا۔۔ پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔
12/08/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
تمام معزز والدین اور جملہ طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ, محمد علی جناح بوائز ہائ اسکول نمبر 2میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد گیارہ اگست بروز پیر , سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔۔۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں تاکہ وہ ماہانہ ٹسٹ میں شامل ہوسکیں۔۔
صدر معلم آصف حسین۔
16/07/2025
الحمداللہ
میٹرک سائنس 92 فیصد
میٹرک آرٹس 100 فیصد
962 ۔۔۔ عمار ملک دہم سائنس
جملہ سٹاف کی کاوشوں کو سرخ سلام۔۔۔۔
08/07/2025
مختصر سی بات یہ کہ۔۔۔ سن 2022 کی بات ہے جب محمد علی جناح بوائز ہائ اسکول نمبر 2 جوٹیال میں کل 300 کے قریب بچے رھ گۓ تھے,, ارباب اختیار پریشان تھے کہ آخر کیا ہوگا اس ادارے کا؟؟؟ , بہت ساری تجاویز زیر غور تھیں, پر جہاں اداروں میں مخلص لوگ موجود ہوں وہاں پہ رب کائنات اپنی برکاتیں ضرور نازل فرماتا ہے۔۔۔ اسی اثناء میں آصف حسین صاحب جو کہ ایف پی ایس سی کے ذریعے بطور پرنسپل گریڈ 18 میں بھرتی ہوۓ تھے ,, بطور صدر معلم تعینات کردئیے گۓ۔ آج شکر خدا کا اس ادارے میں تقریباً 800 سو کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں۔۔۔ساتھ ساتھ اس مختصر دورانیے میں نصابی و ہم نصابی معاملات نے ایسی تبدیلی دیکھی کہ ہر سال سکول ہذاء کے بچے فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں الحمد اللہ ایک ہزار نمبرز کا سنگ میل عبور کرنے لگے ۔۔۔ اس علاوہ اس ادارے میں موجود تدریسی و غیر تدریسی عملے کے درمیان جو ہم آہنگی پائ جاتی ہے وہ مثالی ہے,,, ہر بندہ دن رات,تن,من,دھن کے ساتھ اس شجر کی آبیاری میں سرگرم عمل ہے۔۔۔ مولاء سے دعا یہی ہے کہ محبت, خلوص اور بھائ چارہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔۔ آمین۔۔۔