دین مہزہیب اور اسلام

دین مہزہیب اور اسلام

Share

Iosh.rigpass iadc.safetyofficer. Iosh.rigpass iadc.safetyofficer.Peachtree. Tally ERP9. QICKBOOK. QC /QA

18/03/2024
17/03/2024

بہت سی روایات میں ذکر آتا ہے کہ ستر ہزار لوگ جنت میں بغیر حساب کتاب کے داخل ہو ں گے، ان میں سے سب سے مفصل حدیث حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی ہے، جس کا ذکر "صحيح بخاری "، "صحيح مسلم "اور ديگر كتب حدیث ميں موجود هے ، صحیح بخاری کی روایت درج ذیل ہے:

"عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضى الله عنهما قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِىُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا فَقَالَ: عُرِضَتْ عَلَىَّ الأُمَمُ، فَجَعَلَ يَمُرُّ النَّبِىُّ مَعَهُ الرَّجُلُ، وَالنَّبِىُّ مَعَهُ الرَّجُلاَنِ، وَالنَّبِىُّ مَعَهُ الرَّهْطُ، وَالنَّبِىُّ لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ، وَرَأَيْتُ سَوَادًا كَثِيرًا سَدَّ الأُفُقَ فَرَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ أُمَّتِى، فَقِيلَ: هَذَا مُوسَى وَقَوْمُهُ، ثُمَّ قِيلَ: لِى انْظُرْ، فَرَأَيْتُ سَوَادًا كَثِيرًا سَدَّ الأُفُقَ، فَقِيلَ: لِى انْظُرْ هَكَذَا وَهَكَذَا، فَرَأَيْتُ سَوَادًا كَثِيرًا سَدَّ الأُفُقَ، فَقِيلَ: هَؤُلاَءِ أُمَّتُكَ، وَمَعَ هَؤُلاَءِ سَبْعُونَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، فَتَفَرَّقَ النَّاسُ وَلَمْ يُبَيَّنْ لَهُمْ، فَتَذَاكَرَ أَصْحَابُ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا: أَمَّا نَحْنُ فَوُلِدْنَا فِى الشِّرْكِ وَلَكِنَّا آمَنَّا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَلَكِنْ هَؤُلاَءِ هُمْ أَبْنَاؤُنَا فَبَلَغَ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: هُمُ الَّذِينَ لاَ يَتَطَيَّرُونَ وَلاَ يَسْتَرْقُونَ وَلاَ يَكْتَوُونَ وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ، فَقَامَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ فَقَالَ: أَمِنْهُمْ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: نَعَمْ، فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: أَمِنْهُمْ أَنَا، فَقَالَ: سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ."

(صحيح البخاري، محمد بن إسماعيل البخاري، الطبعة السلطانية، كتاب الطب، باب من اكتوى أو كوى غيره وفضل من لم يكتو، رقم الحديث: ٥٧٠٥، ٧/١٢٦)

ترجمہ: "حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے سامنے تمام امتیں پیش کی گئیں ایک ایک، دو دو نبی اور ان کے ساتھ ان کے ماننے والے گزرتے رہے اور بعض نبی ایسے بھی تھے کہ ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا، آخر میرے سامنے ایک بڑی بھاری جماعت آئی۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟ کیا یہ میری امت کے لوگ ہیں؟ کہا گیا : یہ موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم ہے۔ پھر کہا گیا کہ کناروں کی طرف دیکھو، میں نے دیکھا کہ ایک بہت ہی عظیم جماعت ہے جو کناروں پر چھائی ہوئی ہے ۔پھر مجھ سے کہا گیا کہ ادھر دیکھو،ادھر دیکھو ، آسمان کے مختلف کناروں میں، میں نے دیکھا کہ جماعت ہے جو تمام افق پر چھائی ہوئی ہے۔ کہا گیا کہ یہ آپ کی امت ہے اور اس میں سے ستر ہزار حساب کے بغیر جنت میں داخل کر دیئے جائیں گے۔ اس کے بعد آپ (اپنے حجرہ میں) تشریف لے گئے اور کچھ تفصیل نہیں فرمائی، لوگ ان جنتیوں کے بارے میں بحث کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور اس کے رسول کی اتباع کی ہے، اس لیے ہم ہی (صحابہ) وہ لوگ ہیں یا ہماری وہ اولاد ہیں جو اسلام میں پیدا ہوئے؛ کیونکہ ہم جاہلیت میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ باتیں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو (ناجائز)جھاڑ پھونک نہیں کراتے، فال نہیں دیکھتے اور داغ کر علاج نہیں کرتے ، بلکہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس پر عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں بھی ان میں سے ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں۔ اس کے بعد دوسرے صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بھی ان میں ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عکاشہ تم سے بازی لے گئے۔"

شارحين حديث کے نزدیک "ستر ہزار " کے عدد کے دو معنی ہیں:
۱۔ یہ عدد حصر (محدود کرنے) کے لیے ہے، اور صرف ستر ہزار لوگ جنت میں اس صفت کے ساتھ جائیں گے۔

۲۔ یہ عدد حصر کے لیے نہیں، بلکہ کثرت بیان کرنے کے لیے استعمال ہوا ہے

Photos from ‎دین مہزہیب اور اسلام‎'s post 23/02/2024

🍂🌿🍂🌿 ﷽ 🌿🍂🌿🍂
*︵︷︵︷︵︷︵︷︵​︷︵*
*✧​ Aaj Ki Achchi Baat ✧​*
*︶︸︶︸︶︸︶︸︶︸︶*
*23-02-2024 | 12-8-1445*

❧ Maa Baap Ki Na Farmani
Karne Wala,

❧ Apni Aulad Ki Na Farmani Ka
Intizar Karen.

🍂🌿🍂🌿🍂🌿🍂🌿🍂🌿

Photos from ‎دین مہزہیب اور اسلام‎'s post 05/02/2024
Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Tipu Road Rwp
Islamabad
RAWALPINDI

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00