28/10/2025
سلام غزہ .......
اِس دَور میں صِدق و وفا کے تم اِمام ہو،
شہرِ غزہ کے باسیو! تم کو سلام ہو۔
شرمندہ ہیں تمہارے لیے، جِیے نہ مر سکے،
ہم تو تمہارے واسطے کچھ بھی نہ کر سکے۔
کیوں بولتے ہو حقوقِ اِنسانی کے نام پر،
سب کی زباں ہے بند کیوں اِس قتلِ عام پر؟
دانہ و پانی دُشمن نے بند کر دیا،
زِندہ ہوئی ہے پھر غزہ میں رسمِ کربلا۔
عرب و عجم کے حاکم خاموش ہیں سبھی،
اِن کو رہا نہ یادِ خُدا، نہ نسبتِ نبی ﷺ
مگر خدا کی رحمت اترے تمہارے نام،
اے اہلِ غزہ! تم پہ سلام۔ 🌹