Mash Mughal
اُردو شاعری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ملے گی روزانہ بہترین شاعری۔
FOLLOW, LIKE, COMMENTS, SHARE.
....................................................
FOLLOW, LIKE, COMMENTS, SHARE.
....................................................
FOLLOW ME FOR URDU POETRY.
02/02/2025
LIKE US FOR MORE URDU POETRY.
شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہوا
آنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا
اب ان دنوں میری غزل خوشبو کی اک تصویر ہے
ہر لفظ غنچے کی طرح کھل کر ترا چہرہ ہوا
شاید اسے بھی لے گئے اچھے دنوں کے قافلے
اس باغ میں اک پھول تھا تیری طرح ہنستا ہوا
ہر چیز ہے بازار میں اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے
عزت گئی شہرت ملی رسوا ہوئے چرچا ہوا
مندر گئے مسجد گئے پیروں فقیروں سے ملے
اک اس کو پانے کے لئے کیا کیا کیا کیا کیا ہوا
انمول موتی پیار کے دنیا چرا کر لے گئی
دل کی حویلی کا کوئی دروازہ تھا ٹوٹا ہوا
برسات میں دیوار و در کی ساری تحریریں مٹیں
دھویا بہت مٹتا نہیں تقدیر کا لکھا ہوا .......
خودکو پہچان کبھی دل کی کہانی میں اتر
یہ سخن ور تجھے کردار مثالی دے گا
محسن نقوی
وہ دعا بھی زرِ تاثیر سے خالی دے گا
اور کیا تجھ کو تیرے در کا سوالی دےگا
اس سےمت پوچھ غمِ دھر کی تلخی کاعلاج
مشورے جتنے بھی دے گا وہ خیالی دے گا
اسکے لہجے میں کھنکتا ھے سدا رزق ِ حرام
اس سے خیرات نہ مانگو کہ وہ گالی دے گا
خودکو پہچان کبھی دل کی کہانی میں اتر
یہ سخن ور تجھے کردار مثالی دے گا
فاختہ تند بگولوں میں گھری ھے محسن
کون اب اس کو ہرے پیڑ کی ڈالی دے گا..
LIKE AND SHARE.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Islamabad