"Did you know? Stress can trigger a heart attack! Listen to what Maliha Ahmad has to share in this insightful video.""According to Maliha Ahmad's expert insights in this video, stress is a significant contributing factor to heart attacks. Watch now to learn more.""Stress Alert! Maliha Ahmad reveals how stress can lead to heart attacks. Watch the video now! "
ABA Horizon for autism and Special Need Children and Adults
PEDIA CARE Children Clinic Unlock your Kids and Teens Full Potential with Our Effective Intensive OCCUPATIONAL, BEHAVIOURAL,SPEECH Therapy. OT….+923165823033
Book An Appointment. Most Effective ... One to One ..Online ..
16/06/2024
*🤲🏻اولاد کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکلی دعا ❤️*
🤲🏻اے الله میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتی ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما !
🤲🏻اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔
🤲🏻اے الله! ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے !
🤲🏻یا رب !انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما !
🤲🏻اے اللہ ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما !
🤲🏻اے الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا !
🤲🏻اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما !
🤲🏻اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دے !
🤲🏻اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتی ہوں،
اے وہ عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،
میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتی ہوں ۔
🤲🏻اے الله ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے !
🤲🏻اے الله ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور اسے اپنا اور اپنے پیارے حبیب کا فرمانبردار بنا لیجیئے !
🤲🏻اے الله! ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے !
🤲🏻اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے !
🤲🏻اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما !
🤲🏻اے خالق کائنات ! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔
🤲🏻اے الله، میری اولاد کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما !
اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے !
آمین یا رب العالمین یا سمیع الدعوات 🙏🏻🙏🏻
آپ اپنی اولاد کیلئے ان مبارک دنوں میں دعا کیجیئے اور اس میسیج کو ہر ماں باپ تک پہنچا دیں یہاں تک کہ وہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں اور آپ اجر کمائیں۔۔۔
*آپ روزانہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں سُستی مت کیجیئے اس حال میں کہ آپ پر یہ برکت والے ایام گزر جائیں ، بےشک ہم اور آپ اور ہر ماں باپ حاجتمند ہیں ۔۔۔❤️❤️❤️*
*افضل اور آسان اعمال میں سے ایک عمل اللہ کا ذکر ہے* بالخصوص رمضان المبارک کی (آخری) راتوں میں کیونکہ یہ بہت آسان عمل ہے۔ اگر اسے ليلة القدر مل جائے تو اس عمل کی تعداد لاکھوں میں چلی جاتی ہے اور افضل ترین ذکر کلمہ توحید پر مشتمل ہوتا ہے جس کے بہترین الفاظ مندرجہ ذیل ہیں:
*"لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير"*
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے:
*" جس نے یہ الفاظ 100 مرتبہ کہے تو یہ اس کے لیے دس (10) گردنیں (غلام) آزاد کرنے کے برابر ہیں۔"*
اگر کوئی شخص یہ کلمات رمضان المبارک کی آخری دس راتوں میں روزانہ 100،100 مرتبہ کہے اور اسے ليلة القدر بھی مل جائے تو گویا اس نے 30 لاکھ سے زائد غلاموں کو آزاد کردیا جبکہ صرف ایک غلام کو آزاد کرنا ہی انسان کو جہنم سے آزاد کرادیتا ہے جیسا کہ صحیحین میں ہے:
*"جس نے ایک مسلمان غلام کو آزاد کیا تو اللہ اس غلام کے ہر عضو کے بدلے آزاد کرنے والے کے اعضاء کو جہنم سے آزاد کرے گا"*
کتنی عجیب فضیلت ہے اور ان عظیم راتوں میں اس جیسے عظیم عمل سے ایک مسلمان کا بے گانہ ہونا اس سے بھی زیادہ عجیب ہے۔
الشيخ عبدالعزيز الطريفي
*📌"رحمت کے دروازے کس کے لئے کھول دیئے جاتے ہیں"*
*رسول ﷲﷺ کا فرمان: تم میں سے جس کسی کے لیے دعا کا دروازہ کھولا گیا تو اس کے لیے (گویا) رحمت کے دروازے کھول دیئے گئےاور اللہﷻ سے مانگی جانے والی چیزوں میں سے جسے وہ دے اس سے زیادہ کوئی چیز پسند نہیں کہ اس سے عافیت مانگی جائے“*
*حوالہ:*
*جامع ترمذی: حدیث نمبر; 3548*
♥️🌹﷽🌹
*📿*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.*📿🥰♥️
Jummah Mubarak.... 🥰.......
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Islamabad
44000