19/03/2026
Rehmania Public School Humak
him mate Mardaan madad-e-khuda
19/03/2026
19/03/2026
سالانہ نتائج اور انعامات کی تقسیم.
آج رحمانیہ پبلک سکول کے سالانہ نتائج کے سلسلے میں پی ٹی ایم کا انعقاد سکول ہال میں کیا گیا
اور بچوں کے نتائج، تعلیمی کارکردگی کی فائلیں والدین کے سپرد کی گئیں اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم ہوئیں
رمضان المبارک کی وجہ سے تقریب سادہ اور مختصر رکھی گئی۔
بچے وقت سے پہلے ہی اجلے لباسوں میں ملبوس ہوکر اپنے پیرنٹس کے ہمراہ پہنچے
اور پرنسپل صاحبہ نے اپنی ٹیچنگ ٹیم کے ہمراہ انھیں خوش آمدید کہا
اور ہر بچے سے متعلق انفرادی تبادلہ خیال والدین سے کیا گیا۔
رحمانیہ پبلک سکول جو اپنی عمر کے ساتویں سال سے گزر رہا ہے
ابھی کم عمری کے باوجود بہترین تعلیمی کارکردگی؛ عمدہ معیار؛ نظم و ضبط؛ کشادہ عمات؛ کمپیوٹر لیب، چلڈرن لائبریری،بہترین تدریسی فکیلٹی اور لازمی ناظرہ قرآن و اسلامی تعلیم کی وجہ سے علاقے میں بھرپور توجہ اور اعتماد حاصل کررہا ہے
الحمد للہ.
انعامات کے سلسلے میں سابقہ اصول کو برقرار رکھتے ہوئے ہر کلاس میں تمام بچوں کو پوزیشن دیکر انعامات سے نوازنے کے بجائے جن بچوں کی واقعی پوزیشن بنتی ہو
ان ہی میں انعامات تقسیم کیے گئے.
اس سال مختلف کلاسوں کے تیس طلباء و طالبات میں پوزیشنز کے اعتبار سے خوبصورت ٹرافیاں تقسیم کی گئیں.
نئے تعلیمی سال کے داخلے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد یکم اپریل سے تمام کلاسوں میں شروع ہوں گئے
ان شاء اللہ
والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئیے رحمانیہ پبلک سکول کا انتخاب کریں۔
(17مارچ 2026 بروز منگل)
05/10/2025
زندگی میں انسان کے سیکھنے کا آغاز ماں کی گود سے ہوتا ہے
اور اس کا اختتام جب سانسیں رکتی ہیں تو تب جاکر ہوتا ہے
اور ماں کی گود سے قبر کی گہرائی تک پہنچنے کے دوران جو عرصہ ہے اس میں انسان اگر سیکھنے کی جستجو اور طلب پیدا کرلے تو قدم قدم پر راہنمائی کے لئیے استاد میسر ہوتے ہیں
یہ استاد مختلف روپ اور شکلوں میں ہوتے ہیں
بسا اوقات استادوں والا لباس بھی انھوں نے پہنا نہیں ہوتا
لیکن لمحوں میں انسان کو برسوں کی چیزیں سکھا کر گزر جاتے ہیں
یہ ہی استاد، والدین کے بعد انسان کے لئیے دنیا میں خدا کی بخشی ہوئی وہ نعمت ہوتے ہیں جو جہالت کی آفتوں اور مصیبتوں سے نکال علم کی روشنی اور وسعتوں میں لاکر کھڑا کردیتے ہیں
اور انسان کے ذہن کے وہ بند دروازے کھول دیتے ہیں جس کی وجہ سے کائنات میں اس کے لئیے سوچنے، سمجھنے کا عمل آسان ہو جاتا ہے۔
اللہ تعالی ہمارے تمام اساتذہ کرام کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم فرمائیں
اور جو دنیا سے جاچکے ہیں انکی کامل مغفرت فرمائیں.
آمین ثم آمین
(05 اکتوبر 2025 بروز اتوار)
23/09/2025
کتابوں سے تعلق، مطالعے کا شغف اور بچپن ہی سے اچھے ادبی و اصلاحی لٹریچر سے مناسبت سے جہاں انسان کا ذہنی افق وسیع ہوتا ہے وہیں پر علم کے نئے راستوں اور جہتوں کی بھی نشان دہی ہوتی ہے۔
رحمانیہ پبلک سکول میں پہلے دن سے ہی بچوں کی سطح کے مطابق ایک معیاری لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں ادبی، معلوماتی، اصلاحی، شاعرانہ اور ظریفانہ لٹریچر بچوں کے درجے کا ملک بھر کے اشاعتی اداروں سے جمع کیا گیا اور ایک خوبصورت لائبریری کی صورت میں سجایا گیا
اور اس ادبی لٹریچر کے علاؤہ ملک بھر سے نکلنے والے ماہانہ رسائل و جرائد بھی جاری کروائے گئے
اور اس مواد میں اضافے کے لئے وقتا فوقتاً کتب خانوں اور مختلف کتاب میلوں سے بھی نئے لٹریچر کو تلاش کیا جاتا ہے۔
اسلام آباد میں واقع پاک،چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں تین روزہ کتاب میلے کے آخری دن گھر کے بچوں کے ہمراہ کتابوں کی خریداری اور کتابوں کی دنیا سے بچوں کو مانوس کرنے کے لئے جانا ہوا۔
پاک چائنا فرینڈ شپ کی وسیع راہداریاں مختلف اشاعتی اداروں کے سٹالز سے بھری ہوئی تھیں
اور ایک چھت کے نیچھے مختلف اشاعتی اداروں کی کتابوں کا اچھا خاصا ذخیرہ جمع کیا گیا
جس میں بچوں نے گہری دلچسپی اور ذوق و شوق کا اظہار کیا
اور اپنی پسند کی کتابوں کا انتخاب کرکے انکی خریداری کی اور اسی طرح کچھ نئی کتب رحمانیہ چلڈرن لائبریری کے لئے بھی خریدی گئیں۔
ایک راہداری میں تحریک پاکستان کو مختلف تاریخی تصویروں اور مختصر تحریروں کے ذریعے اجاگر کرنے والے کراچی کے ایک ادارے نے نمائش کا اہتمام کررکھا تھا جس میں بچوں نے کافی دلچسپی لی اور ان تاریخی چیزوں پر رہنمائی کے لئے ایک بڑی عمر کے محقق بھی موجود تھے جنہوں نے تصویروں کے پس منظر پر روشنی ڈالی
اور خاص طور پر قیام پاکستان کے وقت پاکستان کے مالی اور معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے نواب آف بہاولپور کی جانب سے نقد رقم اور کئی کلو سونا بطور عطیہ قائد اعظم رح کی خدمت میں پیش کرنے اور ان مشکل حالات میں مدد کرنے اور پھر ریاست بہاولپور کو پاکستان میں شامل کرنے کے کردار کو خاص طور پر اجاگر کیا
اور جس وجہ سے انہیں محسن پاکستان کا اعزاز بھی ملا
نواب آف بہاولپور کی اس خدمت کو بچوں نے گہری توجہ سے سنا
اور اس کی خوب تحسین بھی کی۔
ڈھائی سے تین گھنٹے کتاب میلے میں گزار کر پھر گھر واپسی ہوئی۔
( 21 ستمبر 2025 بروز اتوار)
12/08/2025
( اہم اعلان)
معزز والدین!
السلام علیکم!
کل 13 اگست 2025 بروز بدھ جشن آذادی کے حوالے سے ایک اہم پروگرام رحمانیہ پبلک سکول میں صبح آٹھ بجے گیارہ بجے تک منعقد ہوگا
جس میں بچے مختلف چیزیں پیش کریں گے۔
تمام بچوں کو گھر کے کپڑوں میں قومی پرچم دیکر بروقت سکول بیجھیں
تاکہ وہ پروگرام میں شامل ہوسکیں۔
14 اگست بروز جمعرات کو سکول میں تعطیل ہوگی۔
والسلام
انتظامیہ رحمانیہ پبلک سکول
0514492364
28/03/2025
سالانہ نتائج اور انعامات کی تقسیم.
آج رحمانیہ پبلک سکول کے سالانہ نتائج کے سلسلے میں پی ٹی ایم کا انعقاد سکول ہال میں کیا گیا
اور بچوں کے نتائج، تعلیمی کارکردگی کی فائلیں والدین کے سپرد کی گئیں اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈز بھی تقسیم ہوئیں
رمضان المبارک کی وجہ سے تقریب سادہ اور مختصر رکھی گئی۔
بچے وقت سے پہلے ہی اجلے لباسوں میں ملبوس ہوکر اپنے پیرنٹس کے ہمراہ پہنچے
اور پرنسپل صاحبہ نے اپنی ٹیچنگ ٹیم کے ہمراہ انھیں خوش آمدید کہا
اور ہر بچے سے متعلق انفرادی تبادلہ خیال والدین سے کیا گیا۔
رحمانیہ پبلک سکول جو اپنی عمر کے چھٹے سال سے گزر رہا ہے
ابھی کم عمری کے باوجود بہترین تعلیمی کارکردگی؛ عمدہ معیار؛ نظم و ضبط؛ کشادہ عمات؛ کمپیوٹر لیب، چلڈرن لائبریری،بہترین تدریسی فکیلٹی اور لازمی ناظرہ قرآن و اسلامی تعلیم کی وجہ سے علاقے میں بھرپور توجہ اور اعتماد حاصل کررہا ہے
الحمد للہ.
انعامات کے سلسلے میں سابقہ اصول کو برقرار رکھتے ہوئے ہر کلاس میں تمام بچوں کو پوزیشن دیکر انعامات سے نوازنے کے بجائے جن بچوں کی واقعی پوزیشن بنتی ہو
ان ہی میں انعامات تقسیم کیے گئے.
اس سال مختلف کلاسوں کے تیس طلباء و طالبات میں پوزیشنز کے اعتبار سے خوبصورت شیلڈ تقسیم کی گئیں.
نئے تعلیمی سال کے داخلے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد 07 اپریل سے تمام کلاسوں میں ہوں
اور والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئیے رحمانیہ پبلک سکول کا انتخاب کریں۔
(26مارچ 2024 بروز بدھ)
05/02/2025
میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن
ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن۔
02/05/2024
عید ملن پارٹی!
رحمانیہ پبلک سکول میں گزری عید کی یادیں تازہ کرنے کے لئیے عید ملن پارٹی رکھی گئی
اس دن کی خوشی میں بچے رنگ برنگے لباس پہنے، کھیل کود کی پسندیدہ چیزوں کو تھامے اپنے گروپس کے ہمراہ صبح ہی سکول آپہنچے
اور نہایت گرم جوشی، جذبے اور ولولے کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں، کھیل کود اور من پسند کاموں میں مشغول رہے
اور تعلیمی دورانیے میں جس روک ٹوک کا بچوں کو سامنا رہتا ہے
اس سے آزادی ملنے پر بچے پھولے نہیں سما رہے تھے
پرنسپل اور ٹیچرز کی جانب سے ون ڈش پارٹی کا بھی انعقاد ہوا
دن بھر یہ ہلا گلا جاری رہا
اور پھر بچوں کے درمیان نہایت گرمجوشی کے ساتھ دوڑ کے مقابلے بھی ہوئے
سکول چھٹی کے وقت بھی بچے اس گرمجوشی کو برقرار رکھنا چاہتے تھے
اور بوجھ دل کے ساتھ گھروں کو واپس لوٹے۔
(26 اپریل 2024 بروز جمعۃ المبارک )
ماشاء اللہ لاحول و لاقوۃ الا باللہ.
اللہ تعالی کے فضل و احسان، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کی بدولت رحمانیہ پبلک سکول کی سابقہ ہونہار طالبہ حافظہ سیدہ حریم فاطمۃ بنت مولانا سید علی محی الدین شاہ نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز میں جماعت ہفتم میں پہلی پوزیشن حاصل کی
اور پچانوے فیصد نمبرز حاصل کئیے
رمضان کی وجہ سے تقسیم انعامات کی تقریب عید الفطر کے بعد ہوگی
اللہ تعالی مزید دین و دنیا کی ترقیات عطا فرمائیں
آمین ثم آمین۔
(29 مارچ 2024 بروز جمعۃ المبارک)
14/03/2024
سالانہ نتائج اور انعامات کی تقسیم..
آج رحمانیہ پبلک سکول کے سالانہ نتائج کے سلسلے میں پی ٹی ایم کا انعقاد سکول ہال میں کیا گیا
اور بچوں کے نتائج، تعلیمی کارکردگی کی فائلیں والدین کے سپرد کی گئیں اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈز بھی تقسیم ہوئیں
رمضان المبارک کی وجہ سے تقریب سادہ اور مختصر رکھی گئی۔
بچے وقت سے پہلے ہی اجلے لباسوں میں ملبوس ہوکر اپنے پیرنٹس کے ہمراہ پہنچے
اور پرنسپل صاحبہ نے اپنی ٹیچنگ ٹیم کے ہمراہ انھیں خوش آمدید کہا
اور ہر بچے سے متعلق انفرادی تبادلہ خیال والدین سے کیا گیا۔
رحمانیہ پبلک سکول جو اپنی عمر کے پانچویں سال سے گزر رہا ہے
ابھی کم عمری کے باوجود بہترین تعلیمی کارکردگی؛ عمدہ معیار؛ نظم و ضبط؛ کشادہ عمات؛ بہترین تدریسی فکیلٹی اور لازمی اسلامی تعلیم کی وجہ سے علاقے میں بھرپور توجہ اور اعتماد حاصل کررہا ہے
الحمد للہ.
انعامات کے سلسلے میں سابقہ اصول کو برقرار رکھتے ہوئے ہر کلاس میں تمام بچوں کو پوزیشن دیکر انعامات سے نوازنے کے بجائے جن بچوں کی واقعی پوزیشن بنتی ہو
ان ہی میں انعامات تقسیم کیے گئے.
اس سال مختلف کلاسوں کے تیس طلباء و طالبات میں پوزیشنز کے اعتبار سے خوبصورت شیلڈ تقسیم کی گئیں.
نئے تعلیمی سال کے داخلے تمام کلاسوں میں جاری ہیں
اور والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئیے رحمانیہ پبلک سکول کا انتخاب کریں۔
(13 مارچ 2024 بروز بدھ)
رحمانیہ پبلک سکول میں پچھلے سال ،سالانہ تقریب کے دوران سکول کے بچوں کی سرگرمیوں کی چند خوبصورت یادیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Islamabad