13/06/2026
إنا لله و إنا إليه راجعون
انتہائی رنج و الم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ ایک جلیل القدر عالمِ دین، مخلص خادمِ خلق اور ممتاز سماجی شخصیت اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، علم کی ترویج اور مومنین کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کیے رکھی۔ آپ ایک معروف دینی مدرسے کے پرنسپل کی حیثیت سے نسلوں کی علمی و فکری تربیت کا سبب بنے۔ اسی طرح آپ نے امام خمینی ہاسپٹل کی بنیاد رکھ کر ہزاروں مریضوں کے لیے علاج و معالجے کے دروازے کھولے، شہید منتظری لائبریری قائم کرکے علم و تحقیق کی خدمت انجام دی، اور یتیم خانہ کی تأسیس کے ذریعے بے سہارا بچوں کی کفالت و سرپرستی کا عظیم فریضہ سرانجام دیا۔
مرحوم دسیوں مساجد کے متولی تھے اور ان کی تعمیر، آبادکاری اور دینی سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔ اس کے علاوہ بھی آپ کی بے شمار دینی، تعلیمی، ثقافتی اور رفاہی خدمات معاشرے کے لیے ایک گراں قدر سرمایہ ہیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
بلاشبہ آپ کی رحلت علمی، دینی اور سماجی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ تاہم آپ کے قائم کردہ ادارے، تربیت یافتہ شاگرد اور عوامی خدمات آپ کے لیے صدقہ جاریہ اور بہترین یادگار ہیں۔
ہم مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں، متعلقین اور بالعموم مومنین کوئٹہ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
رحیم حسین م۔ز خراسانی
النجف الأشرف - ٢٧ ذو الحجه