مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللَّـهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِيلاً
(مومنوں میں ایسے مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا عہد سچ کر دکھایا۔ ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنی نذر پوری کر چکے (یعنی جامِ شہادت نوش کر چکے)، اور کچھ انتظار میں ہیں، اور انہوں نے اپنے عہد میں ذرّہ برابر بھی تبدیلی نہیں کی۔)
01/03/2026
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😭
شہادت مبارک ہو آغا جان
21/01/2026
مادر علمی جامعۃ الکوثر سے تحصیلی سال مکمل کرکے فارغ التحصیل ہو کر لباس روحانی زیب تن کرنے پر مولانا حافظ سید محمد شاہ رضوی، مولانا حافظ یوسف اور مولانا سخاوت ناصری کی خدمت میں ھدیہ تبریک عرض ہے۔
پروردگار عالم آپ تینوں کو اس مقدس زمہ داری کی ادائیگی میں اخلاص اور استقامت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
02/01/2026
20/12/2025
14/12/2025
*میرے محسن، میرے مربی*
آج، استادُ العلماء ، مفسرِ قرآن، شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی برسی ہے۔ استاد محترم کو ہم سے بچھڑے دو سال گزر گئے، مگر دل آج بھی اُن لمحوں میں اٹکا ہوا ہے، جب آپ کی نصیحتیں اور علم کی روشنی ہمارے دل و دماغ کو منور کرتی تھی۔
آج ہماری کلاس والوں کو ایک ویڈیو ملی، وہ یادگار دن جب ہم مدرسہ حفاظ القرآن میں زیرِ تعلیم تھے اور سردیوں کے تین مہینے اسلام آباد آتے تھے۔ انہی دنوں استاد محترم نے ہمیں مسلسل تین مہینے روزانہ درس دیا، اور اپنے علم و فضل کے چراغ سے ہمارے دلوں کو روشن کیا۔
اللہ تعالیٰ ، آپ کے درجات بلند کرے، اور ہمیں آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
سہیل عباس مطہری
Be the first to know and let us send you an email when Sohail Abbas Mutahhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.