30/07/2026
14 صفر المظفر یوم شہادت جلیل القدر صحابی مولا علی ؑ جناب حضرت محمدؒ ابن ابی بکر،محمد بن ابی بکر امام علیؑ کے نہایت ہی قریبی اور خاص اصحاب میں سے تهے اور آپ ؑ کے دور خلافت میں مصر کے گورنر منصوب ہوئے۔
آپ خلیفہ اول اور اسماء بنت عمیس کے فرزند تهے اور ابوبکر کی رحلت کے بعد جب امام علیؑ نے اسماء بنت عمیس سے شادی کی تو اپنی ماں کے ساتھ امام علیؑ کے گھر آگئے اور وہیں آپ کی پرورش ہوئی۔ امام علیؑ اور ان کے درمیان اس قدر محبت اور الفت قائم ہوئی کہ امام علیؑ ان کے ساتھ اپنی اولاد کی طرح سلوک کرتے تھے۔ امام علیؑ کے نزدیک ان کے مقام و منزلت کو پیغمبر اکرمؐ کے نزدیک ابوذر کے مقام و منزلت کی طرح قرار دیا گیا ہے۔
محمد بن ابی بکر خلیفہ سوم کے اقدامات کے سخت مخالفین میں سے تھے۔ امام علیؑ کے دور خلافت میں شرطۃ الخمیس میں شامل تهے اور جنگ جمل اور جنگ صفین میں امام علیؑ کی فوج کے سپہ سالاروں میں سے تهے۔ حدیثی اور تاریخی منابع میں ان کی تعریف و تمجید کی گئی ہے۔ آخر کار انہیں معاویہ کے لشکر کی جانب سے مصر پر کئے گئے حملے میں شہید کیا گیا۔
┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱••┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
For online Quran classes please contact us.
+923485875671